ورڈ پریس کے اردو ٹیمپلیٹس ‏

پیارے بھائي پردیسی نے ورڈ پریس کے اردو ٹیمپٹس تیار کرنے شروع کر دیئے ہیں اور وہ بھی ‏انتہائی خوب ! ۔ میں تمام اردو بلاگران اور بلاگستان کے اراکین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ‏پردیسی بھائی اس کاوش پر ان کی ستائش کے لیے دو شبد ضرور کہیں ۔ کیونکہ سچ ہے کہ ‏دوستوں کی ستائیش بہت اہمیت رکھتی ہے اور اس سے کام کرنے کا حوصلہ بڑھ جاتا ہے ۔
‏ ‏
اس شہکار اردو ٹیمپلیٹس کو دیکھنے اور پھر ڈاون لوڈ کر کے استعمال میں لانے کا ربط نیچے دیا ‏گیا ہے ۔ ‏
http://www.urduhome.com‏/‏
 

عبدالرحمٰن

محفلین
پردیسی بھائی کا بہت بہت شکریہ۔
میں نے تو سب سے پہلے ان کے ٹیمپلیٹس اپنے ہاں سیٹ کرلئے اور آپ کا یہاں ہمیں مطلع کرنے کا شکریہ۔
 

شعیب صفدر

محفلین
قابل ستائش

یہ واقعی ایک اعلٰی کام ہے
tatschel.gif
جو وہ کر رہے ہیں!!!!
thumbsup4kk.gif

پردیسی دراصل دیسی بندہ ہے!!! پردیس کی چیزوں کو دیس کے رنگ میں رنگ رہا ہے
1908407applaus6zz.gif
ورنہ یہاں تو دیسی چیزوں کو پردیسی رنگ میں پیش کیا جاتا ہے۔
kingnk0.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، تمہیں بلاگ ضرور لکھنا چاہیے۔ تم اچھی تحریر کے مالک ہو۔ اردو ہوم پر بلاگ سروس سے اردو بلاگ بنانا اور بھی آسان ہوگیا ہے۔ لیکن اس میں مہیا کی گئی فی الحال ایک ہی ٹمپلیٹ‌ لگ رہی ہے۔
 
نبیل تمہاری ہمت افزائی کے بعد تو لگتا ہے کہ یہ کوہِ گراں سر کرنا ہی پڑے گا۔ :)

ایک دفعہ عادت پڑ جائے تو پھر ٹمپلیٹ تو بدلی جا سکتی ہے۔
 

دوست

محفلین
سرکار کوئی مسئلہ ہو تو بندہ حاضر ہے۔
ورڈپریس پر پی ایچ ڈی بندہ آپ کو اور کوئی نہیں ملے گا میرے علاوہ۔(بسلسلہ اردو بلاگنگ) :wink: :wink: :wink: :wink: :wink:
 
شاکر اب کچھ عرصہ ہوگیا ہے بلاگ بنانے پر تو اب تم ذرا مدد کے لیے آگے آؤ کچھ مدد کرو کہ صرف باتیں ہی بنانی تھی یا کمپیوٹنگ کے لیے ہی لکھنا ہے :wink:
 
دوست بھائي : امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ یہ بتائیں کہ میں اپنے بلاگ ٹیمپلیٹ میں کس طرح سے لینک شدہ ٹیکسٹ کا رنگ تبدیل کر سکتا ہوں ۔ مثال کے طور پر میں نیچے اپنے بلاگ کے دو ٹیمپیلٹ سے عکس پیش کر رہا ہوں ۔

linktextbluevm8.jpg

linktextwhitedi8.jpg



جیسا کہ اوپر دیکھایا گیا ہے کہ ایک ٹیمپلیٹ میں لینک شدہ ٹیکسٹ کا رنگ نیلے رنگ میں ہے اور دوسرے ٹیمپلیٹ میں لینک شدہ ٹیکسٹ کا رنگ صفید رنگ میں ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ لیکن شدہ ٹیکسٹ کے لیے میں ٹیمپلیٹ کے ڈیفالٹ رنگ کی بجائے اپنی مرضی کا رنگ استعمال کر سکوں ۔ جواب کا طالب ۔
 
ورڈپریس یراردو بلاگ میں "شیئردس" پلگ ان انسٹال کرنے کے بعد سے ہاریزونٹل اسکرولینگ بہت زیادہ ہو گئی ہے،
کوئی بھائی مدد کرسکتا ہے ؟؟؟
 
Top