ورڈ پریس کے سانچے اردو میں ڈھالیں

ورڈ پریس ایک بہترین بلاگ سی۔ایم۔ایس ہے جس کی بنیاد پر بہ آسانی اپنا بلاگ تخلیق کیا جاسکتا ہے۔ اس بلاگ کو خوبصورت بنانے کے لیے ڈھیروں سانچے انٹرنیٹ پر بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔ اردو بلاگز کے لیے اردو سانچے بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد زیادہ نہیں۔

جو لوگ ورڈ پریس کے سانچے / تھیمز کو اردو قالب میں ڈھالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ ذرا یہاں آکر اپنا دیدار کروائیں۔ :) جو لوگ یہ کام نہیں جانتے تو ان کو سکھایا بھی جاسکتا ہے۔ فکر کی بات نہیں۔ :lll:
 

دوست

محفلین
راہبر تم اس کے لیے ایک ٹیوٹوریل کیوں نہیں لکھ دیتے۔ ابن سعید اب یہ بھاگنے نہ پائے ;) موصوف بیسیوں ورڈپریس تھیم اردو کرچکے ہیں۔ اس لیے کوئی عذر قابل قبول نہیں‌ ہونا چاہیے۔
 

بلال

محفلین
لیں جی ہم حاضر ہیں۔۔۔ کچھ کام تو پہلے ہی کرنا جانتے ہیں کچھ آپ سے سیکھ لیں گے۔۔۔ یوں ہم بھی شہیدوں میں نام لکھوا لیں گے۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹھہریں، ٹھہریں۔۔
میں اس کے لیے ایک ٹیوٹوریل پہلے ہی تیار کر رہا ہوں۔ اسے ایک یا دو دن میں یہاں پیش کر دیا جائے گا۔
 

شکاری

محفلین
لیں جی ہم حاضر ہیں۔۔۔ کچھ کام تو پہلے ہی کرنا جانتے ہیں کچھ آپ سے سیکھ لیں گے۔۔۔ یوں ہم بھی شہیدوں میں نام لکھوا لیں گے۔۔۔


نہیں بھائی سیکھ کر ہم نے شہید نہیں ہونا بلکہ تجربات کرنے ہیں ، سکھانے والے کا سر کھانا ہے اور اس کے بعد غازی بننا ہے۔
 
بھئی سافٹوئیر ڈے کے نام پر کچھ بہترین ٹیوٹوریل تیار کرائے گئے۔ انھیں بہت ہی اہتممام سے جاری کیا گیا۔ پر احباب کا جواب اتنا حوصلہ شکن رہا کہ مزید کچھ کرنے کے لئے کئی بار سوچنا پڑے گا۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، آپ دل چھوٹا نہ کریں۔ میری نظر میں یہ ٹیوٹوریل بہترین کاوشیں ہیں۔ مسئلہ دراصل یہ ہوا ہے کہ انہیں پبلک فورم پر منتقل کرنے سے یہ نمایاں نہیں ہو سکے۔ میں نے سوچا تو تھا کہ کسی طریقے سے ان کی ٹائم/ڈیٹ سٹیمپ کو اپڈیٹ کر دوں لیکن فورم کی سپیڈ کے مسائل کی وجہ سے میں فی الحال کوئی تبدیلیاں نہیں کرنا چاہ رہا۔ بہرحال ہمیں اس سے سیکھنا چاہیے اور آئندہ کے لیے اس کا کوئی حل سوچنا چاہیے۔
 

شکاری

محفلین
ابن سعید بھائی دوسروں کی باتوں کا دھیان نہ دیں کام شروع کریں ۔ وہ ٹیٹورئیل بہت مفید ہیں ۔ اور آہستہ آہستہ ان کی افادیت بھی معلوم ہوجائے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ آئی ٹی ٹیوٹوریل سیکشن میں پوسٹ کیے گئے مضامین کی بات ہو رہی ہے۔ اس کا سلسلہ ہم نے گزشتہ سال محفل فورم کی تیسری سالگرہ پر شروع کیا تھا۔
 

اظفر

محفلین
مجھے کوئی اردو ایڈیٹر کے نٹ بولٹ لگانا سکھا دے ۔ باقی سب میں آلموسٹ‌ سیکھ ہی گیا ہوں‌۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ ورڈپریس کا اردو ایڈیٹر پلگ ان انسٹال کر لیں۔ یہ سب سے آسان طریقہ ہے۔
 
Top