اسد
محفلین
میں ورڈپریس استعمال نہیں کرتا، لیکن اب ایک تھیم کا اردو ترجمہ کر رہا ہوں۔ تھیم ٹیسٹ کرنے کے لئے ورڈپریس کی اردو (po) فائلوں کی ضرورت ہے. انٹرنیٹ سے جو تراجم ملے ہیں وہ دوست کے ترجمہ کردہ ہیں، اور ورڈپریس ورژن 2۔1۔2 کے لئے ہیں۔ موجودہ ورژن میں پرانے ورژن کا بیشتر ترجمہ استعمال نہیں ہوتا۔
اس وقت ورڈپریس کا موجودہ ورژن 4.2.1 ہے. میں نے نئی pot فائلیں (انگلش) ڈاؤنلوڈ کی ہیں ان کے ورژن یہ ہیں:
فائل کا نام | ورڈپریس ورژن|اردو فائل کا نام
wordpress.pot|WordPress 4.3-alpha-32349|ur.po
wordpress-admin.pot|WordPress 4.3-alpha-32352|wordpress-admin-ur.po
wordpress-admin-network.pot|WordPress 4.2-RC1-32152|wordpress-admin-network-ur.po
wordpress-continents-cities.pot|WordPress 4.2-alpha-31321|wordpress-continents-cities-ur.po
ان pot فائلوں کو po ایکسٹینشن کے ساتھ محفوظ کیا جائے گا اور ترجمے کے بعد انہیں کمپائل کر کے mo فائلیں بنیں گی۔ اگر آپ کے پاس اردو کی یہ (po) فائلیں موجود ہیں تو براہِ مہربانی یہاں شریک کریں۔ چاہے کسی بھی ورژن کی ہوں، ان فائلوں کو اکٹھا کر کے مستعمل ترجمے نئی فائل میں استعمال ہو جائیں گے اور باقی ماندہ کا ترجمہ کرنے کا سوچیں گے۔
ایڈٹ: اگر آپ کو انٹرنیٹ پر ان فائلوں کے ڈاؤنلوڈ روابط کا علم ہے تو انہیں بھی شریک کریں۔ 2013 میں کہیں پڑھا تھا کہ اس وقت کے ورژن کا اردو ترجمہ 95% مکمل ہو چکا ہے، اگر کسی کو اس ترجمے کا علم ہو تو ضرور لکھیں۔
اردو فائلوں میں فائل کے نام کے آخر میں -ur کے بجائے -ur_PK یا -ur_IN بھی ہو سکتا ہے۔
ان کے علاوہ اگر آپ نے مختلف تھیمز کے لئے اردو po فائلیں تیار کی ہیں یا آپ کے پاس موجود ہیں تو آپ وہ بھی شریک کر سکتے ہیں۔ بہت سے تھیمز میں ایک جیسے الفاظ اور فقرے استعمال ہوتے ہیں اور وہ دوسری تھیمز میں استعمال ہو سکتے ہیں۔
پیشگی شکریہ!
امجد میانداد

آخری تدوین: