ورڈ پریس کے مسائل

جیسبادی

محفلین
پچھلے دنوں ورڈ پریس سے کچھ کھیلنے کا موقع ملا، تو کچھ مسائل سامنے آئے۔ ممکن ہے کچھ باتیں میر کم علمی کی وجہ سے ہوں، مگر بیان کیے دیتا ہوں۔

۱) جب تک آپ کا ورڈپریس اپنا نصب کیا نہ ہو، تو XHTML کو صحیح طریقہ سے "سرو" کرنا ممکن نہیں۔ اگر اپنا نصب ہو بھی، تو کوئی پلگ ان لگانا پڑتا ہے یا کوڈ بدلنا۔ ورڈ پریس اگرچہ صفحہ xhtml میں ہی بناتا ہے۔

۲) tinyMCE ایڈیٹر میں اگر XHTML کاپی کی جائے تو یہ ایڈیٹر اپنی مرضی سے پیراگراف ٹیگ ٹکا دیتا ہے، جس سے xhtm خراب ہو جاتی ہے۔ کوئی ایسا طریقہ ہونا چاہیے کہ tiny کو نکال کر سیدھا سادھا text ، html کا حصہ بن جائے۔

۳) mathML کا پلگ ان itex2MML اس کیلئے اب موجود نظر نہیں آتا۔ زکریا کا دوست جیقس اب صرف movable type کے کیے یہ فراہم کرتا ہے۔

اب اردو ورڈپریس پر کام ہو رہا ہے، تو اگر ممکن ہو تو ان خامیوں پر بھی توجہ دی جائے۔ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ اردو ویب عام ویب سے سبقت لے جائے۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی نے کہا:
جب تک آپ کا ورڈپریس اپنا نصب کیا نہ ہو، تو XHTML کو صحیح طریقہ سے "سرو" کرنا ممکن نہیں۔ اگر اپنا نصب ہو بھی، تو کوئی پلگ ان لگانا پڑتا ہے یا کوڈ بدلنا۔ ورڈ پریس اگرچہ صفحہ xhtml میں ہی بناتا ہے۔

میں نے WP 2.0 استعمال نہیں کیا مگر 1.5 میں تو یہ آسان تھا۔ اگرچہ کچھ تبدیلیاں کرنا پڑتی تھیں۔

۲) tinyMCE ایڈیٹر میں اگر XHTML کاپی کی جائے تو یہ ایڈیٹر اپنی مرضی سے پیراگراف ٹیگ ٹکا دیتا ہے، جس سے xhtm خراب ہو جاتی ہے۔ کوئی ایسا طریقہ ہونا چاہیے کہ tiny کو نکال کر سیدھا سادھا text ، html کا حصہ بن جائے۔

یہ بھی نئی ورژن کی اختراع لگتی ہے۔ پہلے تو سیدھا سادا ٹیکسٹ ایریا تھا۔ اس وقت بھی text processing کا مسئلہ تھا اور ڈیفالٹ فلٹر disable کرنا پڑتا تھا۔

۳) mathML کا پلگ ان itex2MML اس کیلئے اب موجود نظر نہیں آتا۔ زکریا کا دوست جیقس اب صرف movable type کے کیے یہ فراہم کرتا ہے۔

کیا جیقس کا ورڈپریس کے لئے پرانا پلگ‌ان نئی ورژن کے ساتھ کام نہیں کرتا؟ کیونکہ جیقس ورڈپریس استعمال نہیں کرتا اسلئے اسے کم توجہ دیتا ہے۔ یہاں ورڈپریس 1.5 کے لئے جیقس کا پلگ‌ان ہے اور یہاں اس میں 2.0 کے لئے تبدیلیوں کا پیچ ہے۔

اب اردو ورڈپریس پر کام ہو رہا ہے، تو اگر ممکن ہو تو ان خامیوں پر بھی توجہ دی جائے۔ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ اردو ویب عام ویب سے سبقت لے جائے۔

میں شاید ان پر کام کروں گا مگر پہلے ایک سادہ سا اردو ورژن تیار ہو جائے۔ جیسا کہ جیقس کہتا ہے کہ ورڈپریس ابھی بھی میتھ استعمال کرنے کے لئے موزوں نہیں ہے۔ موویبل ٹائپ بہتر ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
زکریا، تمام مسائل حل ہو گئے۔
۱) فی الحال classes.php میں send_headers میں زبردستی application/xhtml+xml ڈال دیا ہے۔

۲) یوزر آپشن میں rich editor کو نکارہ بنایا جا سکتا ہے۔ اس سے پیراگراف ٹیگ کا مسلئہ حل ہو جاتا ہے۔ آپ xhtml چسپاں کر سکتے ہو۔

۳) آپ کے بتائے ربط سے چیزیں لے کر itex2mml بھی آسانی سے چل گیا۔ اسطرح mathML بھی چالو ہو گیا۔ بالکل جادو لگتا ہے۔
 

زیک

مسافر
زبردست یہ تو اچھی بات ہے۔

کیا آپ نے badly formed XHTML سے بچنے کا کوئی طریقہ کیا ہے جیسے میں اپنے بلاگ پر validation استعمال کر رہا ہوں؟
 

جیسبادی

محفلین
فی الحال کوئی بلاگ نہیں لکھ رہا۔ اپنے کمپوٹر پر ہی تجربہ کر رہا تھا۔ اگر "بیڈ فارمیشن" سے بچنے کا کوئی طریقہ ہے، تو راہنمائی آپ کی طرف سے ہی توقع رکھتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
میں نے استعمال تو نہیں کیا مگر شاید یہ پلگ‌ان کام آئے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ XHTML 1.1 چیک کرتا ہے یا 1.0 Strict یا یہ بدلا جا سکتا ہے؟
 

جیسبادی

محفلین
جیقس کے دیے itex2MML ذیل میں دیے TeX پر غلطی دیتا ہے

\[ \left\frac{x^2+7}{x^3 + 4x +2}\right|_{x=2} \]

<code>
<math xmlns='http://www.w3.org/1998/Math/MathML' display='block'><merror><mtext>parse error at token \frac</mtext></merror></math>

</code>
جبکہ گارٹسایڈ کا اصلی itex2MML صحیح ترجمہ کر دیتا ہے۔


<math xmlns='http://www.w3.org/1998/Math/MathML' mode='display'>
<msub><mrow><mfrac><mrow><msup><mi>x</mi> <mn>2</mn></msup>
<mo>+</mo><mn>7</mn></mrow><mrow><msup><mi>x</mi> <mn>3</mn></msup>
<mo>+</mo><mn>4</mn><mi>x</mi><mo>+</mo><mn>2</mn></mrow></mfrac>
<mo>|</mo></mrow> <mrow><mi>x</mi>
<mo>=</mo><mn>2</mn></mrow></msub>

</math>

 

جیسبادی

محفلین
itex2MML

ایک اور مسلئہ سامنے آیا۔ ورڈ پریس xhtml بناتے ہوئے "&" کو اس کے نمبر ‭& #038;‬ سے بدل دیتا ہے۔ یہ حرکت وہ itex2MML کی ترجمہ کی ہوئی عبارت کے اندر بھی کر دیتا ہے۔ عام طور پر اس سے فرق نہیں پڑتا، مگر
‪$\to$‬
کا ترجمہ جو کہ
‪<mo> &rightarrow;</mo>‬
ہونا چاہیے، اس طرح ہو جاتا ہے:
‪<mo>& #038; rightarrow;</mo>‬
جسے فائرفاکس پسند کرنے سے انکار کر دیتا ہے۔

اس کا ایک حل تو یہ ہے کہ "&" کا بدلنا بند کر دیا جائے، functions-formatting.php میں، مگر اتنا اچھا حل نہیں۔ ہونا یہ چاہیے کہ یہ بندش صرف </math> <math> کے ٹیگز کے درمیان لگائی جائے۔
 
Top