ورڈ پریس کے پرانے ورژن کو نئے ورژن میں اپ ڈیٹ کس طرح کرتے ہیں؟

رند

محفلین
السلام علیکم
محترم بھائیو اور بہنو مجھے پلیز یہ بتا دیں کہ اگر ہم نے اپنی ویب سپس پہ ورڈ پریس بلاگ کا کوئی پرانا ورژن انسٹال کیا ہوا ہے اب ہم چاہتے ہیں کہ اس کو latest version میں update کر دیں کیا ایسا کرنے کے لیے ہم کو پرانے ورژن کی ساری فائلز کو ڈیلیٹ کرکے نئے ورژن کی فائلز اپ لوڈ کرنی ہوں گی ؟ یا کوئی اور طریقہ بھی ہے ؟ مہربانی فرما کر جواب دے دیجیے بڑی نوازش ہوگی آپ کی شکریہ
 

دوست

محفلین
سارے پلگ انز کو غیر فعال کردیں۔ اس کے بعد نئے ورژن کو پرانے والے ڈومین پر ہی اپلوڈ‌ کردیں۔ یعنی پرانی فائلوں کو اوو رائٹ‌ کردیں۔ wp-config.php نامی فائل کو نہ چھیڑیں البتہ۔ اس کے بعد اپنے ورڈپریس ربط کے آگے سلیش ڈال کر یہ لکھیں /wp-admin/upgrade.php اور ایڈریس بار میں انٹر کردیں۔ ایک صفحہ کھلے گا اس پر جاری کے بٹن پر کلک کریں اور اپگریڈ ہوجائیگی۔ ڈیٹابیس کی بیک اپ ضرور بنا لیں احتیاط اچھی ہوتی ہے۔
وسلام
 

جہانزیب

محفلین
شاکر کی تحریر میں‌ایک اور اضافہ ۔ wp-content نام کے فولڈر کو بھی مت چھیڑیں ۔ اس کے علاوہ اگر robot.txt اور ..htaccess نام کی فائلوں کو بھی نہیں چھیڑنا ۔
 

ابوشامل

محفلین
میں نے حال ہی میں اپنا ورڈ پریس ایک پلگ ان کے ذریعے اپ گریڈ کیا ہے جس کا نام Wordpress Automatic Upgrade ہے۔ اس پلگ ان کو ورڈ پریس کی پلگ ان ڈائریکٹری میں سرچ کرنے کے بعد انسٹال کریں اور پلگ انز میں ایکٹیویٹ کرلیں۔ اس کے بعد آپشنز یا سیٹنگز میں اس کی احکامات کی تعمیل کرتے رہیں آپ کا ورڈ پریس اپ گریڈ ہو جائے گا۔
 
Top