ورڈ پریس 2.3.2 کے اردو پیکج کی تیاری کی ہدایات!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے کچھ عرصہ قبل ورڈپریس 2.2.3 کا ایک اردو پیکج تیار کرکے اسے چند دوستوں کو ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا تھا۔ یہ پیکج جسے میں نے اردو پریس کا نام دیا ہے، functionaility کے لحاظ سے مکمل ہے۔ اس کو پبلک ریلیز نہ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ ورڈپریس کا نیا ورژن 2.3 ریلیز ہو گیا تھا اور اس کے ترجمے کو اپڈیٹ کرنے اور اس پر نظر ثانی کے لیے وقت درکار تھا۔ اب جبکہ ورڈ پریس 2.3.2 کا ترجمہ دستیاب ہے تو اس کا اردو پیکج تیار کرنے پر توجہ دی جانی چاہیے۔ اس مرتبہ میں خود سے یہ پیکج تیار کرنے کی بجائے اس کی مرحلہ وار ہدایات پیش کر رہا ہوں تاکہ یہ کام کمیونٹی سپرٹ میں ہو۔ اس طرح باقی دوست اس کام کو خود سے بھی آگے بڑھا سکیں گے۔

میں ذیل کے دوستوں کو اس کام میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں:

نعمان
محمد شاکر عزیز
مکی بھائی
اعجاز
محب علوی
ساجد اقبال
باسم

باقی جو کوئی دوست بھی اپنے طور پر یہ کام کرنا چاہتے ہیں تو بصد شوق اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ کام آپ کو اپنے کمپیوٹر پر ہی کرنا ہوگا۔ میں اس تھریڈ میں اس کی ہدایات پیش کروں گا۔ اس پر تبصروں اور سوال و جواب کے لیے علیحدہ تھریڈ موجود ہے۔

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
ورڈپریس کی ٹیسٹ انسٹالیشن

ہمیں سب سے پہلے ایسے سیٹ اپ کی ضرورت ہے جہاں ہم اردو پریس یعنی ورڈپریس کے اردو پیکج کی انسٹالیشن اور اس کی functionality کو ٹیسٹ کر سکیں۔ اس کے لیے آپ کے کمپیوٹر پر اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کا انسٹال ہوا ہونا ضروری ہے۔ میں اس وقت ویب سرور کی انسٹالیشن کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔ اس کا آسان طریقہ یہی ہے کہ آپ کوئی بنا بنایا پیکج استعمال کر لیں جس کے ذریعے اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل سرور خود سے آپ کے کمپیوٹر پر انسٹال ہو جائیں۔ میرا فیورٹ تو اردو ویب سرور ہی ہے۔ اردو ویب سرور میں اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل کی وہی کنفگریشن شامل ہے جوکہ یونیکوڈ اردو اپلیکیشنز کے لیے ضروری ہے۔

ورڈپریس انسٹال کرنے کے لیے پہلے اس کا ورژن 2.3.2 ڈاؤنلوڈ کریں۔ اسے ان زپ کریں اور اس کی فائلوں کو اپنے لوکل ویب سرور کی روٹ میں wp232 فولڈر میں کاپی کر دیں۔ اردو ویب سرور کی روٹ اس کے diskw/www فولڈر میں ہے۔ باقی ویب سرور پیکجز جیسے کہ XAMPP یا EasyPHP وغیرہ میں ان کے روٹ فولڈر کا الگ سے پتا لگانا پڑے گا۔ یہ ان کی ڈاکومنٹیشن سے بھی پتا چل سکتا ہے۔ ورڈپریس کی فائلوں کو اردو ویب سرور کی روٹ میں کاپی کرنے کے بعد یہ ذیل کی تصویر کے مطابق نظر آئے گا:

pic01.jpg

اس کے بعد ورڈپریس کو انسٹال کرنے کے لیے ایک مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس شامل کی ضرورت ہوگی۔ اس کے لیے phpMyAdmin میں جا کر ذیل کی تصویر کے مطابق ایک نئی ڈیٹابیس wp232 شامل کر لیں:

pic02.jpg

یہ ڈیٹابیس بناتے ہوئے اس کی collation کو utf8_unicode_ci پر سیٹ کریں تاکہ یہ صحیح طور پر یونیکوڈ کمپیٹیبل ہو جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ورڈپریس انسٹال کرنا اور اس کی انسٹالیشن ختم کرنا

ورڈپریس کی فائلیں ویب سرور کی روٹ میں کاپی کرنے اور اس کے لیے ڈیٹابیس بنانے کے بعد ایک مرتبہ ورڈپریس کو عام طریقے سے انسٹال کریں اور اس کے بعد اس کی انسٹالیشن ختم کریں۔ یہ سٹیپ اس لیے ضروری ہے کہ اس طرح نہ صرف آپ کو ورڈپریس کی انسٹالیشن سے صحیح طور پر واقفیت ہو جائے گی بلکہ ورڈپریس کے اردو پیکج کی تیاری اور ٹیسٹنگ کے دوران آپ کو یہ سٹیپ یعنی ورڈپریس کی انسٹالیشن اور ان انسٹالیشن کئی مرتبہ دہرانا پڑے گا۔

ورڈپریس انسٹال کرنے کے لیے اپنے براؤزر کے ذریعے http://localhost/wp232 کو وزٹ کریں۔ اس سے ورڈپریس کی انسٹالیشن کی پہلی سکرین سامنے آجائے گی، جوکہ ذیل کی تصویر میں دکھائی گئی ہے:

inst01.jpg

اس کے بعد ذیل کا صفحہ سامنے آئے گا:

inst02.jpg

اگلے صفحے پر ذیل کی تصویر کے مطابق ڈیٹابیس اور ویب سرور سے متعلق معلومات فراہم کریں:

inst03.jpg

اس سے اگلے صفحے پر آپ کو انسٹالیشن کے لیے تیار رہنے کا کہا جائے گا:

inst04.jpg

اور اگلے صفحے پر آپ اپنے بلاگ کا نام ذیل کی تصویر کے مطابق شامل کریں:

inst05.jpg
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس مرحلے پر ورڈپریس کی انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی۔ اگلے صفحے پر ایڈمن اکاؤنٹ کا پاسورڈ دکھایا جائے گا۔ اسے نوٹ کر لیں تاکہ آپ بحیثیت ایڈمن لاگن کر سکیں:

inst06.jpg

اسکے بعد اسی نوٹ کیے ہوئے پاسورڈ کو استعمال کرکے بلاگ میں لاگن کریں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

inst07.jpg

اب آپ کو ورڈپریس کا ایڈمن سیکشن نظر آئے گا۔ اس کا سکرین شاٹ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:

inst08.jpg

ایڈمن سیکشن میں آپ ایڈمن یوزر کی تفصیل ایڈٹ کرکے اس کا پاسورڈ تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس مرحلے پر آپ http://localhost/wp232 پر جائیں تو آپ کو ذیل کی تصویر کے مطابق تازہ انسٹال کردہ ورڈپریس بلاگ نظر آئے گا:

inst09.jpg
 
نبیل

تکنیکی معاون
ورڈپریس ایک مرتبہ کامیابی سے انسٹال کرنے کے بعد اب آپ اس کی انسٹالیشن ختم کر سکتے ہیں تاکہ اس میں اردو لوکلائزیشن کے مطابق تبدیلیاں کرکے اسے دوبارہ انسٹال کیا جا سکے۔ ورڈپریس کی انسٹالیشن ختم کرنے کے لیے صرف دو سٹیپس درکار ہیں۔ پہلے اس کی روٹ میں موجود wp-config.php کو ڈیلیٹ کر دیں۔

del_config.jpg

اس کے بعد ورڈپریس کی ڈیٹابیس کی تمام ٹیبلز کو ڈیلیٹ کر دیں۔ اس کے لیے آپ phpMyAdmin میں جا کر wp232 ڈیٹابیس کی تمام ٹیبلز کو سلیکٹ کر لیں جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے اور اس کے بعد ان ٹیبلز کو ڈراپ کر دیں:

drop_tables.jpg

اس طرح یہ ورڈپریس انسٹالیشن ختم ہو جائے گی اور اب آپ ازسرنو آغاز کر سکتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ورڈپریس کا اردو ترجمہ شامل کریں​

اس مرحلے پر ہم ورڈپریس کو اردو کے قالب میں ڈھالنے کے لیے تیار ہیں۔ سب سے پہلا مرحلہ ورڈپریس کے اردو ترجمے کا استعمال اور اردو کو انسٹالیشن کے دوران ورڈپریس کی ڈیفالٹ لینگویج سیٹ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ایڈمن سیکشن کی سمت بھی اردو کے اعتبار سے دائیں سے بائیں کی جائے گی۔

شاکر نے ورڈپریس کے اردو ترجمہ سے متعلق فائلیں فراہم کر دی ہیں، انہیں ذیل کے ربط سے ڈاؤنلوڈ کر لیں:

ورڈپریس کے اردو ترجمہ کی فائلیں

اس زپ فائل میں دو فائلیں ur.php اور ur.mo شامل ہیں۔ اب ورڈپریس کے فائل ایریا میں wp-includes فولڈر میں ایک نیا فولڈر languages کے نام سے بنائیں اور یہ دونوں فائلیں اس میں کاپی کر دیں۔

ur_folder.jpg

اس کے بعد ورڈپریس کی روٹ میں موجود wp-config-sample.php فائل کو ایڈیٹر میں کھولیں اور اس میں ذیل کی سطر ڈھونڈھیں:

PHP:
define ('WPLANG', '');

اور اسے ذیل کی سطر سے بدل دیں:

PHP:
define ('WPLANG', 'ur');

اس طرح ورڈپریس کی ڈیفالٹ لینگویج اردو پر سیٹ ہو جائے گی۔ اس کو ٹیسٹ کرنے کے لیے بالا کے طریقے کے مطابق ورڈپریس کو دوبارہ انسٹال کریں۔ اس مرتبہ آپ کو انسٹالیشن کے کچھ صفحات بھی اردو میں نظر آئیں گے۔ اس مرتبہ انسٹالیشن کے بعد آپ ایڈمن سیکشن میں لاگ ان کریں گےتو آپ کو ذیل کی تصویر کے مطابق ایڈمن سیکشن کی سمت دائیں سے بائیں نظر آئے گی اور اس کی لینگویج بھی اردو پر سیٹ ہوئی ہوگی۔

admin_ur.jpg

اب آپ بلاگ کے فرنٹ‌ اینڈ پر نظر ڈالیں تو اس کا کچھ حصہ بھی اردو میں نظر آئے گا اگر اس کی کربک تھیم کا خاصا حصہ ابھی بھی انگریزی میں ہوگا۔ تھیم کی اردو لوکلائزیشن اسی لیے درد سر ہے کہ اس کی لوکلائزیشن سپورٹ موجود نہیں ہے۔ فی الحال مجھے اس کا واحد طریقہ یہی نظر آتا ہے کہ براہ راست تھیم کی فائلوں کو ایڈٹ کیا جائے۔ اگر کسی دوست کو اس سے بہتر طریقہ معلوم ہو تو ضرور بتائیں۔ چونکہ یہ وقت طلب کام ہے، اس لیے اسے آخر کے لیے اٹھا رکھتے ہیں۔

ur_blog1.jpg

ورڈپریس کا اردو ترجمہ ٹیسٹ کرنے کے بعد اس کی انسٹالیشن پھر سے ختم کر دیں تاکہ اگلے مرحلے پر کام کیا جا سکے۔:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو اوپن پیڈ پلگ ان کو ڈیفالٹ‌ انسٹالیشن میں فعال کرنا​

ورڈپریس کی ڈیفالٹ لینگویج کو اردو پر سیٹ کرنے کے بعد اگلا مرحلہ اردو اوپن پیڈ پلگ ان کو ورڈپریس کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں شامل کرنا ہے۔ اس کے لیے سب سے پہلے اوپن پیڈ پلگ ان یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ اس کے بعد اسے ان زپ کریں اور اس کے wp-openpad فولڈر کو ورڈپریس کے wp-content\plugins فولڈر میں کاپی کر دیں۔ اس طرح یہ پلگ ان ورڈپریس کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں شامل ہو جائے گا۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ یہ پلگ ان انسٹالیشن کے دوران ہی فعال ہو جائے اور اس کے ساتھ ہم اس کی کچھ آپشنز بھی سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے wp-admin\includes\schema.php فائل کو ایڈیٹر میں کھولیں۔ اس کے بعد اس میں ذیل کا کوڈ‌ ڈھونڈیں:

PHP:
function populate_options() {
	global , ;

اس کے نیچے یہ لائن شامل کریں:

$myplugins=array("wp-openpad/openpad.php");

اس کے بعد یہ کوڈ تلاش کریں:

PHP:
	add_option('blog_charset', 'UTF-8');
	add_option('moderation_keys');
	add_option('active_plugins');

اس کے نیچے یہ لائن شامل کریں:

PHP:
	update_option('active_plugins', );

پھر یہ کوڈ تلاش کریں:

PHP:
	add_option('blog_public', '1');
	add_option('default_link_category', 2);
	add_option('show_on_front', 'posts');

اس کے نیچے یہ کوڈ شامل کریں:

PHP:
	//Urdu OpenPad Plugin Options
		
	update_option("webpad_comment_box_active", 1); 
	update_option("webpad_commenter_active", 1);
	
	update_option("webpad_post_title_active", 1); 
	update_option("webpad_post_content_active", 1);
	
	update_option("webpad_search_box_active", 1); 
	update_option("webpad_links_page", 1);		
	update_option("webpad_category_page", 1);

اس کے بعد اس فائل کو سیو کر دیں۔ اس کے بعد ورڈپریس کو دوبارہ انسٹال کریں۔ اب آپ کو ورڈپریس کے ایڈمن سیکشن اور اس کے فرنٹ اینڈ میں اردو ایڈیٹر پلگ ان فعال نظر آئے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ورڈپریس کی ڈیفالٹ کبرک (Kubrick) تھیم کی اردو کسٹمائزیشن​

ورڈپریس سوفٹویر میں اردو ترجمہ شامل کرنے اور اس میں اردو اوپن پیڈ پلگ ان شامل کرنے کے بعد اب ہم اس کی ڈیفالٹ کبرک تھیم کی اردو کسٹمائزیشن پر توجہ دے سکتے ہیں۔ اردو پریس یعنی اردو ورڈپریس کے ساتھ صرف یہی ڈیفالٹ تھیم فراہم کی جائے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ صرف اس تھیم کے ورڈپریس کے حالیہ ورژن کے ساتھ اپڈیٹ ہونے کے بارے میں یقین کیا جا سکتا ہے۔

ورڈپریس کی تھیم کی اردو کسٹمائزیشن پر اب کافی لوگ دسترس رکھتے ہیں۔ اس کے لیے پروگرامنگ کا علم ہونا ضروری نہیں ہے۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ کبرک تھیم میں اردو لوکلائزیشن کی سپورٹ موجود نہیں ہے اور میں اس کی فائلوں میں براہ راست ترمیم کرکے اردو ترجمہ شامل کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔ میں یہاں کبرک تھیم کے سٹائل میں تبدیلیوں کی تفصیل بیان نہیں کروں گا۔ آپ دوستوں کی سہولت کے لیے میں ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیم کا اردو کے لیے کسٹمائزڈ ورژن یہاں اٹیچ کر رہا ہوں۔ اس فائل کو ان زپ کر کے اسے اپنی ورڈپریس انسٹالیشن کی ڈیفالٹ تھیم پر اوور رائٹ کر دیں۔ اس کے بعد ورڈپریس کا پوسٹ پیج ذیل کی تصویر کے مطابق ظاہر ہوگا۔

default_style.jpg

اس مرحلے پر اردو ورڈپریس کی تیاری کا کام کافی حد تک مکمل ہوگیا ہے۔ اسے مزید بہتر بنانے کے لیے کچھ چھوٹی تفصیلات کا اضافہ کیا جائے گا، جن کے بارے میں اگلی پوسٹس میں لکھوں گا۔
 
Attachments

  • wp_default_asiatype.zip
    48.7 KB · مناظر: 8

نبیل

تکنیکی معاون
صارف کو ڈیفالٹ تھیم میں فونٹ منتخب کرنے کی سہولت فراہم کرنا​

کچھ دوست اس بات کی شکایت کرتے آئے ہیں کہ ہم غیر دانستگی میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کے استعمال کو فروغ دیتے آئے ہیں جبکہ نیٹ یوزر دوسرے فونٹس کو بھی پسند کرتے ہیں۔ میرے خیال میں اردو ویب سائٹس پر عمومی طور پر اپنی مرضی کا فونٹ منتخب کرنے کی سہولت فراہم ہونی چاہیے۔ اردو پریس کی ڈیفالٹ تھیم میں بھی اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ استعمال کیا گیا ہے۔ اس پوسٹ میں میں صارف کو ذیل کے فونٹ منتخب کرنے کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق تفصیل فراہم کی جائے گی۔

نفیس ویب نسخ
ٹاہوما
پاک نستعلیق

میں نے مختلف فونٹس کا انتخاب ممکن بنانے کے لیے ذیل کی مختلف سٹائل شیٹس شامل کی ہیں:

style-nafeeswebnaskh.css
style-tahoma.css
style-paknastaleeq.css

ویب سائٹ پر صارف کو اپنی مرضی کا سٹائل منتخب کرنے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے میں نے ذیل کے ربط پر موجود آرٹیکل سے استفادہ کیا ہے:

Alternative Style: Working With Alternate Style Sheets by Paul Sowden

اس آرٹیکل میں اس مقصد کے لیے ایک جاواسکرپٹ فائل styleswitch.js مہیا کی گئی ہے جسے میں نے استعمال کیا ہے۔ ڈیفالٹ تھیم میں مختلف سٹائل شیٹس کا استعمال ممکن بنانے کے لیے ذیل کے سٹیپس ضروری ہیں:

1۔ styleswitch.js فائل کو wp-content\themes\default فولڈر میں کاپی کریں
2۔ اٹیچمنٹ میں فراہم کردہ style-nafeeswebnaskh.css، style-tahoma.css اور style-paknastaleeq.css کو wp-content\themes\default فولڈر میں کاپی کریں
3۔ wp-content\themes\default\header.php کو ایڈیٹر میں کھولیں اور اس میں ذیل کا کوڈ تلاش کریں:

PHP:
<?php wp_head(); ?>

اور اس کے نیچے ذیل کا کوڈ شامل کریں:

PHP:
<link rel="alternate stylesheet" type="text/css" media="screen" title="theme1" href="<?php bloginfo('stylesheet_directory'); ?>/style-nafeeswebnaskh.css" />
<link rel="alternate stylesheet" type="text/css" media="screen" title="theme2" href="<?php bloginfo('stylesheet_directory'); ?>/style-paknastaleeq.css" />
<link rel="alternate stylesheet" type="text/css" media="screen" title="theme3" href="<?php bloginfo('stylesheet_directory'); ?>/style-tahoma.css" />
<script src="<?php bloginfo('stylesheet_directory'); ?>/styleswitch.js" type="text/javascript"></script>

4۔ wp-content\themes\default\sidebar.php کو ایڈیٹر میں کھولیں اور اس میں ذیل کا کوڈ تلاش کریں:

PHP:
			<?php 	/* Widgetized sidebar, if you have the plugin installed. */
					if ( !function_exists('dynamic_sidebar') || !dynamic_sidebar() ) : ?>

اور اس کے نیچے ذیل کا کوڈ شامل کریں:

PHP:
<li><h2>فونٹ منتخب کریں</h2>
			<li dir="ltr">
				<form id="switchform">				
				<select name="switchcontrol" style="font-family:'Trebuchet MS','Lucida Grande', Verdana, Arial, Sans-Serif; width:170px" onChange="chooseStyle(this.options[this.selectedIndex].value, 60)">
				<option value="Urdu Naskh Asiatype" selected="selected">Urdu Naskh Asiatype</option>
				<option value="theme1">Nafees Web Naskh</option>
				<option value="theme2">Pak Nastaleeq</option>
				<option value="theme3">Tahoma</option>
				</select>				
				</form>
			</li>

اگر آپ نے اوپر کے سٹیپس درست کیے ہیں تو اب آپ کے بلاگ کی سائیڈ بار میں ذیل کی تصویر کے مطابق فونٹ منتخب کرنے کا ڈراپ ڈاؤن لسٹ باکس نظر آئے گا:

style_list.jpg

میں نے آپ کی سہولت کے لیے ترمیم شدہ header.php اور sidebar.php بھی اٹیچمنٹ میں شامل کر دی ہیں۔ آپ اس اٹیچمنٹ کو ان زپ کرکے ان فائلوں wp-content\themes\default فولڈر میں اوور رائٹ کر سکتے ہیں۔

ذیل کی تصاویر میں ورڈپریس کی ڈیفالٹ تھیم کے مختلف فونٹس میں سکرین شاٹ دکھائے گئے ہیں:

نفیس ویب نسخ فونٹ کے ساتھ

style1.jpg

ٹاہوما فونٹ کے ساتھ

style2.jpg

پاک نستعلیق فونٹ کے ساتھ

style3.jpg
 
Attachments

  • wp_kubrick_alternate_fonts.zip
    6.8 KB · مناظر: 2

نبیل

تکنیکی معاون
انسٹالیشن کے وقت اردو روابط کے زمرہ جات شامل کرنا

اس مرحلے پر اردو ورڈپریس کی تیاری تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ اب صرف فائنل ٹچز دینا باقی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اردو پریس انسٹالیشن کے وقت ہی اس سائٹ میں کچھ معلومات بھی شامل کر دی جائیں۔ ورڈپریس کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں روابط کی ایک کٹیگری شامل کی جاتی ہے، جس میں ورڈپریس سے متعلقہ کچھ روابط شامل کیے جاتے ہیں۔ میں نے تجرباتی طور پر اس کی جگہ روابط کے تین زمرہ جات شامل کیے ہیں جو کہ ذیل میں درج ہیں:

1۔ اردو بلاگ
2۔ اردو ویب
3۔ اردو کمپیوٹنگ

اس مقصد کے لیے اپنی ورڈپریس انسٹالیشن میں wp-admin\includes\upgrade.php فائل کو ایڈیٹر میں کھولیں اور اس میں ذیل کا کوڈ ڈھونڈھیں:

PHP:
// Default link category
	 = (__('Blogroll'));
	 = sanitize_title(__('Blogroll'));
	("INSERT INTO  (name, slug, term_group) VALUES ('', '', '0')");
	("INSERT INTO  (term_id, taxonomy, description, parent, count) VALUES ('2', 'link_category', '', '0', '7')");

	// Now drop in some default links
	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://codex.wordpress.org/', 'Documentation', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (1, 2)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://wordpress.org/development/', 'Development Blog', 0, 'http://wordpress.org/development/feed/', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (2, 2)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://wordpress.org/extend/ideas/', 'Suggest Ideas', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (3, 2)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://wordpress.org/support/', 'Support Forum', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (4, 2)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://wordpress.org/extend/plugins/', 'Plugins', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (5, 2)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://wordpress.org/extend/themes/', 'Themes', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (6, 2)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://planet.wordpress.org/', 'WordPress Planet', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (7, 2)" );

اور اسے ذیل کے کوڈ سے بدل دیں:

PHP:
// Default link category
	 = ('اردو بلاگ');
	 = sanitize_title('اردو بلاگ');

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://dost.urducoder.com/', 'محمد شاکر عزیز', 0, 'http://dost.urducoder.com/?feed=atom', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (1, 2)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://fimza.blogspot.com/', 'سیدہ شگفتہ', 0, 'http://fimza.blogspot.com/feeds/posts/default', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (2, 2)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://mohib.urdutech.com/', 'محب علوی', 0, 'http://mohib.urdutech.com/feed/atom/', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (3, 2)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://noumaan.sabza.org/', 'نعمان', 0, 'http://noumaan.sabza.org/feed/', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (4, 2)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://mawra.urdutech.com/', 'ماوراء', 0, 'http://mawra.urdutech.com/feed/atom/', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (5, 2)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://basim.urdutech.net/', 'باسم', 0, 'http://basim.urdutech.net/feed/atom/', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (6, 2)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://wirepaq.com/blog', 'ساجد اقبال', 0, 'http://feeds.feedburner.com/Urdu-techBlog', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (7, 2)" );

	 = ('اردو ویب');
	 = sanitize_title('اردو ویب');
	("INSERT INTO  (name, slug, term_group) VALUES ('', '', '0')");
	("INSERT INTO  (term_id, taxonomy, description, parent, count) VALUES ('3', 'link_category', '', '0', '7')");

	// Now drop in some default links
	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://www.urduweb.org/mehfil/', 'اردو محفل فورم', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (1, 3)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://www.urduweb.org/planet/', 'اردو سیارہ', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (2, 3)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://www.urduweb.org/blog/', 'اردو ویب بلاگ', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (3, 3)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://projects.urduweb.org/', 'اردو سوفٹویر پراجیکٹس', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (4, 3)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://l10n.urduweb.org/', 'اردو لوکلائزیشن', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (5, 3)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://www.urduweb.org/wiki/', 'اردو وکی', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (6, 3)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://www.urdulibrary.org/', 'اردو لائبریری', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (7, 3)" );

	 = ('اردو کمپیوٹنگ');
	 = sanitize_title('اردو کمپیوٹنگ');
	("INSERT INTO  (name, slug, term_group) VALUES ('', '', '0')");
	("INSERT INTO  (term_id, taxonomy, description, parent, count) VALUES ('4', 'link_category', '', '0', '2')");

	// Now drop in some default links
	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://www.crulp.org/', 'مرکز تحقیقات اردو', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (1, 4)" );

	("INSERT INTO  (link_url, link_name, link_category, link_rss, link_notes) VALUES ('http://groups.yahoo.com/group/urdu_computing', 'یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ', 0, '', '');");
	( "INSERT INTO  (`object_id`, `term_taxonomy_id`) VALUES (2, 4)" );

اس کے بعد ورڈپریس کی انسٹالیشن ختم کریں اور اسے دوبارہ سے انسٹال کریں۔ اس مرتبہ انسٹالیشن کے بعد آپ کے بلاگ کے صفحہ اول پر انسٹالیشن کے دوران شامل کیے گئے روابط ذیل کی تصویر کے مطابق نظر آئیں گے:

link_cats.jpg

واضح رہے کہ ابھی یہ سیٹ اپ محض تجرباتی ہے۔ فائنل یا بیٹا ریلیز تک اس میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ آپ اس سلسلے میں اپنی آراء فراہم کر سکتے ہیں اور اگر آپ کے خیال میں ان روابط میں اضافہ یا کمی کی ضرورت ہونا چاہیے تو اس کے بارے میں بھی ضرور بتائیں۔
 
View attachment 354

براہ مہربانی اس کے ڈاؤنلوڈ لنک اپڈیٹ کر یں ۔کیونکہ ہم ابھی نئے ہیں
 
اوپر مختلف پلگ ان اور اردو درڈ پریس کے لنک دے گئے ہیں جب ان پر کلک کریں ایرر آجاتا ہے۔
دوسرا پلیز مجھے کچھ اردو تھیمز کا بھی لنک دے دیں۔
میں تجرباتی طور ایک فری ہوسٹ پر اسکا تجربہ کرنا چاہتا ہوں
 
نبیل

تکنیکی معاون
ڈاؤنلوڈ سیکشن اب نئے ربط پر موجود ہے۔ اردو ورڈ پریس سے متعلقہ ڈاؤنلوڈ اس ربط پر ہیں۔ یہ موضوع اب کافی پرانا ہو چکا ہے۔ ورڈ پریس کے حالیہ ورژن میں کافی تبدیلیاں آ چکی ہیں۔
 
Top