ورڈ پریس 2.7کیلئے اردو ایڈیٹر پلگ ان میں اضافی سہولتیں

عارف انجم

محفلین
محترم نبیل نے میرے بلاگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردو ایڈیٹر پلگ ان (اوپن پیڈ) میں تبدیلیاں لانے کا سوچ رہے ہیں۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے اور ورڈ پریس 2.7 آنے کی وجہ سے ضروری بھی۔ میرے ذہن میں اس سلسلے میں چند تجاویز ہیں۔ یہ دھاگہ کھولنے کا مقصد یہ ہے کہ دیگر افراد بھی اپنی تجاویز پیش کر سکیں ۔

ممکنہ ترامیم کے لیے نبیل بھائی کا پیشگی شکریہ

میری تجاویز:

۱) ورڈ پریس ۷۔۲ میں ایڈمن ایریا سے تبصروں پر جواب دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اردو ایڈیٹر اس جگہ بھی کام کرے تو بہت اچھا ہوگا۔

۲) اردو ایڈیٹر میں آن اسکرین ’’کی پیڈ‘‘ دکھانے یا ہٹانے کی سہولت ہونی چاہئے۔ (اس کی درخواست میں پہلے بھی کر چکا ہوں :) )

۳) لنکس منیجر والے صفحے (links-manager.php) پر Name کی فیلڈ میں اردو ایڈیٹر سے لکھنے کی سہولت دی جائے۔

۴) تصویر شامل کرنے والے popup صفحے پر کیپشن کے خانے میں اردو ایڈیٹر کی سہولت۔

۵) نئی تحریروالے صفحے (new-post.php) پر ’’کسٹم فیلڈز‘‘ کے نیچے value کے خانے میں اردو ایڈیٹر کی سہولت۔

یہ تجاویز ترجیحات کے اعتبار سے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، تجاویز کا شکریہ۔ میں فورم پر ایک اور جگہ بھی عرض کر چکا ہوں کہ اب میں اردو ایڈیٹر کو jquery پلگ ان کے طور پر implement کرنے لگا ہوں۔ اس پلگ ان میں ایڈیٹر کا فونٹ اور اس کے انگریزی اور اردو موڈ کے بیک گراؤنڈ کلر بھی منتخب کیے جا سکیں گے۔ جہاں تک مختلف ایڈٹ ایریاز میں اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کا تعلق ہے تو اس کا انحصار ورڈپریس کے ہُکس پر ہے۔ ایک مرتبہ تو میں نے یہاں تک سوچا تھا کہ اردو ایڈیٹر پلگ شامل کرنے کی بجائے مینولی ہی اردو انٹگریشن کر لی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ایڈٹ ایریاز کا احاطہ ہو سکے۔
 

عارف انجم

محفلین
مینول انٹگریشن میں نے ورڈ پریس کے ورژن غالبآ 1.5کے ساتھ کی تھی، تب اردو ایڈیٹر پلگ ان کی صورت میں نہیں آیا تھا۔ اس ورژن کے ساتھ یہ کام آسانی کے ساتھ ہوگیا لیکن بعد کے ورژن اتنے آسان نہیں۔ نئے ورژن میں تو تمام ٹیکسٹ ایریاز کے لیے ورڈ پریس ہک معلوم کرنا ہی ایک بڑا ٹاسک ہے۔ (کیا اس سلسلے میں آپ کوئی آسان راستہ بتا سکتے ہیں(

Jqeury کا خیال بہت اچھا ہے یقینآ اس سے کافی زیادہ بہتری آئے گی۔
 
میں نبیل بھائی کا تیار کردہ ورڈ پریس اردو ایدیٹر 7۔2 بلاگ میں اپلوڈ کر لیا اسے ایکیٹو بھی کر لیا۔ ایکٹو کرنےکے بعد اس کی آپشنز بھی آن کر کے اپڈیٹ کرلی لیکن یہ تو کسی بھی جگہ نطر ہی نہیں ا۔میرے ایڈیٹر ز جیسے پہلے تھے ویسے ہی اب بھی ہیں
 

سیف امان

محفلین
جناب۔۔ محفل کا ڈائون لوڈ سیکشن بند ہے مجھے اردو ایڈیٹر کی ضرورت ہے اگر کسی بیرونی لنک پر پڑا ہو تو عنائت کریں بندہ شکر گزار ہے۔
 

عمران جی

محفلین
السلام علیکم!
ںبیل بھائی۔ میں نے آپ کا اردو اڈیٹر اپنی سائٹ پر اپلوڈ کیا ہے۔ یہ بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے۔ لیکن میری ایک پرابلم ہے برائے مہربانی اسے حل کر دیں۔ جب میں اردو لکھتا ہوں تو وہ بالکل ٹھیک آتی ہے لیکن جب میں انگلش میں لکھنا چاہوں تو وہ بھی دائیں طرف سے شروع ہوتی ہے۔ میں چاہتا ہوں جب انگلش لکھی جائے تو وہ بائیں طرف سے شروع ہو۔
 

عمران جی

محفلین
نہیں نبیل بھائی میں اردو اڈیٹر میں انگلش نہیں لکھنا چاہتا ہوں۔ دراصل میں نے ایک ورڈ پریس بلاگ بنایا ہےجس میں میں ورڈ پریس اردوتھیم استعمال کر رہا ہوں۔ اس میں کومینٹس اردو اور انگلش دونوں میں لکھے جا سکتے ہیں لیکن کومینٹس چاہے اردو میں ہوں یا انگلش میں دونوں صورتوں میں ٹیکسٹ کی الائنمینٹ دائیں طرف ہوتی ہے ۔ میں چاہتا ہوں جب کوئی یوزر اردو ریڈیو بٹن سیلیکٹ کرے تو کومینٹس کی الائینمینٹ دائیں طرف ہو اور جب انگلش ریڈیو بٹن سیلیکٹ ہو تو الائینمینٹ بائیں طرف ہو۔ اس کے علاوہ جب کسی پوسٹ کو کلک کریں تواور ڈیٹا بیس سے وہ پیج لوڈ ہو تب بھی الائینمینٹ اردو یا انگلش کے مطابق ہو۔ امید ہے کہ اب آپ میری مشکل سمجھ گئے ہونگے۔ آپ کے جواب کا منتظر۔ عمران
 

Zaeemah

محفلین
اُردو ایڈیڑ کا ورڈ پریس پلگ ان کہاں سے ملے گا؟ ڈاؤنلوڈ والا سکشن میں نہیں ہے۔
 
Top