ورڈ کس طرح سیکھوں

سویدا

محفلین
اس بارے میں میری کوئی بھی رہنمائی کردے کہ میں ورڈ کس طرح‌سیکھوں

مجھے اردو کتابوں کی کمپوزنگ کرنی ہوتی ہے اب تک میں‌ان پیج استعمال کرتا رہا


لیکن اب اردو محفل اور اس کے احباب کے توجہ دلانے سے ان پیج کی طرف منتقل ہونے کا ارادہ ہے اس بارے میں‌از راہ کرم میری رہنمائی فرمائیں

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
ورڈ میں کام کرنا انپیج میں کام کرنے جیسا ہی آسان ہے، البتہ پہلے آپ کو اپنے کمپیوٹر پر اردو لینگویج سپورٹ انسٹال اور انیبل کرنی پڑے گی۔ علاوہ ازیں آپ کو آفس کی لینگویج سیٹنگز میں بھی اردو انیبل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس کے بعد آپ ورڈ میں بغیر کسی رکاوٹ کے اردو لکھ سکتے ہیں۔ اگر ایم بلال یہاں آئیں تو وہ اس سلسلے میں آپ کی تفصیلاً رہنمائی کر سکتے ہیں۔
 

سویدا

محفلین
صرف لکھ لینا صحیح نہیں‌ہے

بلکہ بہت ساری کمانڈز ہیں‌وہ میں‌کہاں‌سے سیکھوں‌
 

شمشاد

لائبریرین
تھوڑی تفصیل بتائیں، کس قسم کی کمانڈز کے متعلق جاننا چاہ رہے ہیں۔ ایم ایس ورڈ 2003 تو بہت ہی آسان اور فرینڈلی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
To underline, press CTRL+U
To remove underline, press CTRL+U again
To align left, press CTRL+L
To aligh right, press CTRL+R
To aligh center, press CTRL+E
To make text bold, press CTRL+B
To remove, press CTRL+B again

کیا اس قسم کی کمانڈز جاننا چاہ رہے ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
فواد صاحب ایک تو یہاں دیکھیں۔ اس کے علاوہ گوگل میں یہاں دیکھیں، یا پھر گوگل پر shortcuts for microsoft word لکھ کر تلاش کر لیں۔ آپ کا 90 فیصد مسئلہ حل ہو جائے گا۔ مزید کچھ جاننا چاہیں تو یہاں لکھ دیں، کوئی نہ کوئی رکن آپ کی مدد کر دے گا۔
 

دوست

محفلین
آپ کام کریں۔ جہاں رکاوٹ محسوس ہو کہ یہ کام کیسے کرنا ہے۔ پوچھتے جائیں یا گوگل کرلیا کریں۔ ایسے آپ قدم بہ قدم سیکھتے جائیں گے۔
 

فہیم

لائبریرین
فواد صاحب ایک تو یہاں دیکھیں۔ اس کے علاوہ گوگل میں یہاں دیکھیں، یا پھر گوگل پر shortcuts for microsoft word لکھ کر تلاش کر لیں۔ آپ کا 90 فیصد مسئلہ حل ہو جائے گا۔ مزید کچھ جاننا چاہیں تو یہاں لکھ دیں، کوئی نہ کوئی رکن آپ کی مدد کر دے گا۔

وہ جو محفل سروے فورم بنایا گیا تھا ورڈ میں۔
وہ تو خیر نبیل بھائی نے بناکر دیا تھا لیکن جب کسی اور نے اس کی بابت پوچھا تھا تو آپ نےکہا تھا کہ آپ بتادیتے ہیں پھر آپ نے ذاتی پیغام میں ان کو اس بارے میں بتایا بھی تھا۔

اس کا بتائیں مجھے کہ یہ کیسے ہوتا ہے ورڈ میں۔
اور ورڈ میں سنا ہےکہ ایسا ہوتا ہےکہ ایک لفظ سیٹ کرلیا جاتا ہے یعنی کسی بھی ورڈ کی شارٹ کی کہ اگر بار بار وہی لفظ آرہا ہو تو بجائے پورا لکھنےکے صرف اس کی شارٹ کمانڈ دی جائے تو وہ پورا لفظ لکھا آجاتا ہے۔

ان دو کاموں کا تو مجھے بتائیں۔
 
Top