ورڈ 2007 بیٹا اور اردو

الف عین

لائبریرین
جیسا کہ اکثر علم ہے کہ نئے ورژن میں نیا یونی سکرائب انجن استعمال کیا گیا ہے اور اس کی خوشگوار علامات سامنے آ رہی ہیں۔ سب سے واضح فرق یہ ہے کہ پہلے جب آپ کوئ لفظ منتخب کرتے تھے ڈبل کلک کر کے تو یہ فارسی ی، ہ، بڑی ے وغیرہ کو پہچانتا نہیں تھا، اور محض اصل عربی کے حروف والے الفاظ درست منتخب ہوتے تھے۔ اب ایسا نہیں ہے۔ اردو کے الفاظ بھی مکمل سلیکٹ ہوتے ہیں۔ اسی طرح نیویگیشن میں جب کنٹرول پکڑ کر دائیں یا بائیں تیر کے نشان سے حرکت دیں تو ایک کے بعد دوسرا لفظ درست سلیکٹ ہوتا ہے۔
 
خاصا دلچسپ

یونی اسکرائب انجن نیا لکھا گیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وسٹا کے لیے لکھی جانے والی تمام ایپلی کیشنز اس سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔ یہ خاصا دلچسپ ہوگا!
 
Top