ورڈ

معاف کرنا کہ انگریزی پروگرام کا مسّلہ بیچ میں کھڑا کر رہا ہوں اور اس امید کے ساتھ کہ اس فورم کے ماشٹر حضرات برانہیں منائیں گے۔
میں نے ایم ایس آفس کا نیا ورژن اپنے کمپوٹر پس نصب کیا ہے اور پرانے ورژنز کی فائیلز کو کھولنے کے قابل نہیں ہے اگر کسی کے پاس کوئی پروگرام یا لنک ہو جس سے کوئی درمیانی راستہ نکل آئے۔ میں دلی طور پر مشکور ہونگا
 

دوست

محفلین
اعجاز صاحب مائیکرو سافٹ کے ورڈ ویوور دستیاب ہیں انکی کی ویب سائٹ پر وہاں جا کر سرچ کرلیں ورڈ ٩٧ ویور تو میں نے دیکھا ہوا ہے باقی کا مجھے پتا نہیں ۔جہاں تک قطع وبرید کا تعلق ہے اسکے لیے متعلقہ ورژن ضروری ہے لیکن میرے خیال میں آفس کو پرانے ورژن کی فائلز کو سپورٹ کرنا چاہیے یہ پرانوں کے ساتھ سنا تھا کہ نئے ورژن کی فائل نہیں کھلتی ان میں۔
کہیں آپ کے سسٹم میں کوئی مسئلہ تو نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
افتخار یا تو آپ کے پرانے ڈاکیومنٹس کرپٹ ہو گئے ہیں یا پھر نیا ورژن صحیح انسٹال نہیں ہوا ہے۔ اور شاکر، آپ جواب میں کیا مجھے مخاطب کر گئے ہیں؟۔ خیر، مگر ورڈ ویور اب بھی پرانی فاٗلیں ہی کھولنے کا اہل ہے، یہ ایکس ایم ایل فارمیٹ کی نئی فائلیں نہیں کھول سکے گا۔ اور مجھ سے مزید مشورہ مانگیں تو میں تو یہی پھر کہوں گا کہ اوپن آفس کو خوش آمدید کہیں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جی افتخار راجہ صاحب،
آپ اوپن آفس سے اپنی ورڈ فائلز کو کھولنے کی کوشش کریں۔
اسے آپ بلامعاوضہ یہاں سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
www.openoffice.org

اور بہتر ہے کہ اعجاز صاحب کے مشورہ کے مطابق اب مائکیرو سافٹ ورڈ سے رخصت طلب کر لیں۔
میں اوپن آفس کا بیٹا ورژن استعمال کر رہی ہوں اور بہت مطمئین ہوں۔
 

دوست

محفلین
معافی چاہتاہوں اصل میںاپنے دھیان میں افتخار صاحب کو اعجاز صاحب لکھ گیا۔ صبح اٹھ کر یاد آیا کہ نام غلط لکھا گیا ہے بہرحال جن کو مخاطب کیا تھا وہ سمجھ گئے۔ اوپن آفس میں ایم ایس آفس کی طرح تمام چیزیںشامل ہیں? اور کیا یہ ایم ایس ورڈ وغیرہ کی فائلوں کو سپورٹ کرتا ہے?
 
جی نام سے کیا ہوتا ہے اور اعجاز صاحب بھی اپنے محترم و مشفی ہیں۔
جو سوالات اوپر البتہ آپ نے پوچھے میں اوپن آفس سے متعلق مجھے بھی انکے جواب کا اشتیاق ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
افتخار راجہ نے کہا:
جی نام سے کیا ہوتا ہے اور اعجاز صاحب بھی اپنے محترم و مشفی ہیں۔
جو سوالات اوپر البتہ آپ نے پوچھے میں اوپن آفس سے متعلق مجھے بھی انکے جواب کا اشتیاق ہے۔
آپ انسٹال تو کریں معلوم ہو جائے گا۔ انسٹال کرتے وقت ہی یہ آپشن مانگتا ہے کہ کیا آفس ڈاکیومنٹس کو کھولنے کے لئے اسے ڈی فالٹ استعمال کیا جائے۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ ہاں کہیں۔ اور دھیرے دھیرے اپنے سارے ڈاکیومنٹس کو اوپن آفس کے فارمیٹ (او ڈی ٹی) میں تبدیل کر لیں تاکہ انھیں لوڈ کرنے بلکہ امپورٹ کرنے میں اوپن آفس کو زیادہ وقت نہ لگے۔
میں تو بلا جھجھک وائرس سے متاثر فائلوں کو بھی اوپن آفس میں کھول کر دوبارہ ورڈ فارمیٹ میں ہی سیو کر کے ان کو وائرس سے آزاد کر دیتا ہوں۔
 
Top