وزن کی کمی میں پانی کا کردار
ڈائٹنگ کے عمل میں پانی پینے میں اضافہ بہت ضروری ہے ۔ ماہرین غذائیت کی رائے کے مطابق پانی نہ صرف خون کو فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے بلکہ یہ جسم کوموٹاپے سے نجات دلانے میں بھی انتہائی معاون ہے ۔ نہار منہ تین گلاس پانی پی لیا جائے ۔ تقریباً گھنٹہ بھربعد ناشتہ کیا جائے تو بھی چند ہفتوں میں وزن میں نمایاں کمی پیدا ہوجاتی ہے ۔ اس کے علاوہ ہر کھانے سے قبل ایک گلاس پانی پینے سے زیادہ بھوک نہیں رہتی اور ہم بسیارخوری سے محفوظ رہتے ہیں ۔
پانی ہمارے جسمانی اعضاء کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ پانی کی زیادتی اور کم خوراکی چند ہفتوں میں جسمانی وزن میں ایک حد تک کمی لاسکتی ہے ۔ خصوصاً موسم گرما میں تو پانی کی افادیت مذید بڑھ جاتی ہے ۔
عکاشہ عبداللہ