جاسم محمد
محفلین
وزیراعظم روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے کیلئے مدینہ منورہ پہنچ گئے
Published On 08 May,2021 05:43 pm
مدینہ منورہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ؐ پر حاضری دینے کے لیے مدینہ منورہ پہنچ گئے، خاتون اوّل بھی ہمراہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے کے لیے مدینہ منورہ پہنچے تو ان کا استقبال گورنر مدینہ منورہ امیر فیصل بن سلیمان بن عبد العزیز نے کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔ اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی موجود ہیں۔
دوسری طرف وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان مدینہ منورہ ننگے پاؤں گئے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں توانائی، مواصلات، ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 50 کروڑ ڈالر کی مالی اعانت کے فریم ورک کی مفاہمتی یادداشت سمیت مختلف شعبوں باہمی معاہدوں پر دستخط کیے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل اور افغانستان امن مفاہمتی عمل سے متعلق کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم سعودیہ پہنچ گئے، جدہ ائیرپورٹ پر سعودی ولی عہد نے پرتپاک استقبال کیا
عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط کیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے کونسل تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ دونوں ممالک میں جرائم کی روک تھام کیلئے سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی، انسداد منشیات، توانائی، پن بجلی گھر سمیت مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو جلد دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔