وزیراعظم نے پیٹرول مہنگا کرنے کی منظوری دیدی

جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم نے پیٹرول مہنگا کرنے کی منظوری دیدی
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
2130396-petrol-1610708983-457-640x480.jpg

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی۔ فوٹو، فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ایک ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا ہے جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
 
سیما علی

لائبریرین
بلیک سٹارٹ
جمعرات‬‮ ،جنوری 41
2021

جاوید چوہدری

آپ بجلی کے تازہ ترین بریک ڈائون کو سمجھنے کے لیے گاڑی کی مثال لیں‘ گاڑی کو انجن چلاتا ہے لیکن ہم انجن کو سٹارٹ کرنے کے لیے اسے بیٹری کے ذریعے کرنٹ دیتے ہیں‘ بیٹری کا کرنٹ انجن کو سٹارٹ کر دیتا ہے اور انجن سٹارٹ ہو کر گاڑی چلا دیتا ہے‘ آپ اب فرض کیجیے انجن راستے میں بند ہو جاتا ہے تو ہم کیا کریں گے؟ ہم انجن کو بیٹری کے ذریعے ایک بار پھر کرنٹ دیں گےاور اس وقت تک کرنٹ دیتے رہیں گے جب تک انجن سٹارٹ نہیں ہوجاتا‘ دنیا بھر کے پاور پلانٹس بھی اسی فارمولے کے تحت چلتے ہیں‘بجلی کے بڑے پلانٹس کو چلانے کے لیے پہلے انہیں چھوٹے پلانٹس کے ذریعے کرنٹ دیا جاتا ہے اور یہ اگر کبھی خدانخواستہ بند ہو۔
https://javedch.com/pakistan
 
آخری تدوین:
وزیراعظم نے پیٹرول مہنگا کرنے کی منظوری دیدی
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
2130396-petrol-1610708983-457-640x480.jpg

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی۔ فوٹو، فائل

اسلام آباد: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے ایک ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا ہے جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
گھبرانا نہیں ہے!!!
 
جاسم محمد

محفلین
بھیا کس کس بات پہ گھبرانا نہیں بریک ڈاؤن پہ کرونا پہ اور ۔۔۔۔۔۔۔
اگر ملک میں مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہے تو جو مہنگائی عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے قبل ہوئی تھی وہ کس کی وجہ سے تھی؟
B567511-A-9-F52-4-A45-811-D-46-EB13279-DEE.jpg
 
Top