جاسم محمد
محفلین
وزیراعظم کا بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات سپریم کورٹ کو فراہم کرنے کا حکم
ویب ڈیسک ہفتہ 5 دسمبر 2020
سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کا نوٹس لیا ہے فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی حکومت بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر متحرک ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی ملک امین اسلم کی مشاورت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کو بلین ٹری منصوبے کی مکمل تفصیلات عدالت کو فراہم کیا جائے۔
حکومت نے عدالتی حکم کی روشنی میں تمام صوبوں سے بلین ٹری منصوبے کے تحت کی گئی شجر کاری کا مستند ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ بلین ٹری منصوبے کی ڈرون فوٹیج اور مستند تصاویر بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ ہے جس کے لئے سپارکو سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ملک امین اسلم نے کہا کہ بلین ٹری وفاقی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جو وزیراعظم کے میرٹ اور شفافیت کے وژن کے مطابق جاری ہے، منصوبے میں مکمل شفافیت کے پہلو کو روز اول سے مقدم رکھا گیا ہے،عالمی ماحولیاتی اداروں نے بھی منصوبے سے متعلق شفافیت کا اعتراف کیا ہے۔ منصوبے کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے عدالت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے بلین ٹری سونامی منصوبے کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبے کی تمام تفصیلات طلب کی تھیں۔ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے تھے کہ آگاہ کیا جائے منصوبے پر اب تک کتنے فنڈز خرچ ہوئے؟ اور فنڈز خرچ ہونے کا جواز بھی ریکارڈ کے ساتھ پیش کیا جائے، کتنے درخت کہاں لگے؟ تمام تفصیلات تصاویر سمیت فراہم کی جائیں۔