وزیراعظم کی تقریر

ملائکہ

محفلین
میں تو سو گئی تھی صبح امی نے بتا دیا اٹھے ہی کون جاگے اب :grin::grin::grin::grin: ویسے بھی نیند سے کوئی جنگ نہیں:):):)
 
زینب

محفلین
میں بھی جاگی ہوئی تھی پر میں نیٹ پے نہیں تھی ٹی وی روم میں تھی۔۔۔۔ویسے مجھے ایک بات سمجھ نہیں آئی گیلانی نے بلاول زرداری کا شکریہ کویں ادا کیا ۔اس نے کیا تیر مارا
 
زین

لائبریرین
ویسے یہاں تو زبردست جشن منایا جارہا ہے ، لوگ ڈھول کی تھاپ پر "اتنڑ"(پشتو رقص) کررہے ہیں۔ مٹھائیاں تقسیم ہورہی ہیں۔ (اور ڈھول کے شور کی وجہ سے مجھے نیند بھی ٹھیک سے نہیں‌آئی ۔:( )
 
طالوت

اس سارے قضیے میں جو ایک بات بڑی زبردست رہی کہ افتخار محمد کا تعلق پنجاب سے ہونے کے باوجود بلوچستان کے عوام انھیں اپنا ہیرو مانتے رہے اور اسے بلوچستان کی فتح سے تعبیر کیا جاتا رہا ۔۔
وسلام
 
اب انہیں‌خوامخواہ پنجاب کا نہ بنائیں۔ وہ بلوچستان ہی کے فرزند ہیں۔:grin: افتخار چوہدری جس سکول میں پڑھے ہیں میں‌نے بھی وہاں‌سے میٹرک پاس کیا ہے ۔ :)

یہ بھی ہے کہ بلوچستان کے بلوچ عوام ان سے شکوہ کرتے ہیں آج بھی ہم نے لوگوں کو یہ کہتے سنا کہ افتخار چوہدری نے اپنے ہمدرد نواب بگٹی کے قتل کا نوٹس تک نہیں‌لیا حالانکہ انہیں آج انہیں جو مقام ملا ہے
نواب بگٹی ہی کی بدولت ہے ۔ بگٹی نے ہی انہیں (1989 میں "غالبآ")ایڈووکیٹ جنرل بنایا۔ جس کے بعد وہ سیشن جج بنے اور پھر ترقی کرتے کرتے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنے۔
 
برادر ، پاکستان کے لیے جو بھی کھڑا ہو وہ سارے پاکستان کا فرزند ہے ، میں نے تو پنجاب کے حوالے سے بلوچستان کا ماحول اور افتخار محمد کی حمایت کی بات کی تھی ۔۔
مشرف کے کارنامے اوپر تلے ایسے رہے کہ ایک کو بھگتاؤ تو دس آن موجود ہوتے تھے ، تاہم یہ واقعی قرض ہے جسٹس پر ۔۔
وسلام
 
Top