وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: نوازشریف کی لیبارٹری رپورٹس کی تحقیقات کا فیصلہ

بابا-جی

محفلین
جی یہی بات ہے۔ خان صاحب کو لگتا ہے کہ محکمہ زراعت نے ان کو اعتماد میں لئے بغیر نواز شریف کی طبی رپورٹس مینج کرکے ملک سے باہر بھیجا ہے۔ اور اب چونکہ نواز شریف سیاسی طور پر اچانک ایکٹو ہو گئے ہیں تو وہ جواب میں ان پردہ نشینوں کو بلیک میل کر رہے ہیں۔
آگے کیا ہوگا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ اب ڈیل میکرز میاں صاحب کو پرانی تنخواہ پر کام کرنے کیلئے مجبور کریں گے یا خان صاحب کا دھڑن تختہ ہوگا۔ عین ممکن ہے جلد ہی کوئی تیسری آپشن بھی سامنے آجائے۔ دھڑن تختہ والا آپشن سب سے زیادہ خطرناک ہوگا۔ محکمہ زراعت ملک کی تیسری بڑی سیاسی قوت کا تختہ الٹ کر اینٹی اسٹیبلشمنٹ غبارہ میں مزید ہوا نہیں بھر سکتی۔ پہلی دو بڑی سیاسی قوتیں پی پی پی اور ن لیگ تو پہلے ہی سے سخت اینٹی اسٹیبلشمنٹ ہے۔
اور یوں خان اعظم کو گھر بھیجنے کی تیاریاں کرنے والوں کو بریک لگ گئے۔ ویل پلیئڈ خان صاحب!
 
نہیں جناب، مشرف کو ہمارے خانِ اعظم جلد ہی واپس لائیں گے اور ان سے اسی طرح حساب لیا جائے گا جس طرح جنرل عاصم سلیم باجوہ سے لیا جا رہا ہے۔
یعنی کچھ ہزار روپے فی ایکڑ اراضی؟ اور 30 لاکھ کی وہ والی مہنگی گاڑی جس کا مجھے نام بھی نہیں آتا :p
 
بابا-جی

محفلین
۳ کروڑ کی گاڑی ۳۰ لاکھ میں؟ خبردار جو اس پر سوال کیا نہیں تو ویگو ڈالا آجائے گا :)
خانِ اعظم دلیر ہیں، مگر بے وقوف نہیں۔ اپوزیشن اور میڈیا میں ہمت ہے تو سوال اٹھائے۔ کیا اثاثے ڈکلیئر کروانا خان کی کامیابی نہیں؟ اپوزیشن میں تو اس قدر بھی جان نہیں کہ اس ایشو کو اسمبلی تک میں باقاعدہ طور پر اٹھائے! عاصم باجوہ دو صفر لگانا بھول گئے تو خان صاحب نے ایکشن لے لیا، اپوزیشن کے خیال میں یہ دو صفر رقم سے پہلے لگے ہوئے تھے۔ ایسی اپوزیشن کے ہوتے خان و باجوہ اکٹھ کو کوئی خطرہ نہیں۔
 
جاسم محمد

یہ ہائبرڈ (فوج - سویلین) حکومت کا انوکھا تجربہ ہے۔ دیکھتے ہیں خان صاحب اور جرنیل اس سیٹ اپ پر کتنا پورا اترتے ہیں
 
بابا-جی

محفلین
یہ ہائبرڈ (فوج - سویلین) حکومت کا انوکھا تجربہ ہے۔ دیکھتے ہیں خان صاحب اور جرنیل اس سیٹ اپ پر کتنا پورا اترتے ہیں
کامران خان چاپلوسی میں حدیں پار کر گئے۔ "اُن" کا ایک بڑا گروہ تو شاید خان کو کنارے لگانا چاہتا ہے، خانِ اعظم مگر دلیری سے میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ اُن کا متبادل پاکستان میں کون ہے؟ اس وقت، کوئی نہیں۔
 
بابا-جی

محفلین
متبادل کٹھ پتلی تراشنے میں دیر نہیں لگتی۔ بینظیر کی پہلی حکومت کے خلاف ۹ جماعتی اسلامی جمہوری اتحاد جو محکمہ زراعت نے بنایا تھا اس کی تاریخ پڑھ لیں
مگر، جس مزاحمت کی انہیں خان سے توقع ہے، اس کا خوف ان کی نیندیں حرام کرنے کے لیے کافی ہے۔ خان کی للکار اور جارحانہ مزاج سے وہ بھی خائف ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
مگر، جس مزاحمت کی انہیں خان سے توقع ہے، اس کا خوف ان کی نیندیں حرام کرنے کے لیے کافی ہے۔ خان کی للکار اور جارحانہ مزاج سے وہ بھی خائف ہیں۔
محکمہ زراعت کو تمام انڈے خان اعظم کی ٹوکری میں ڈالنے سے پہلے سوچنا چاہیے تھا۔ اب عوام کو ان سے متنفر کرنے کیلئے مصنوعی مہنگائی پیدا کی جا رہی ہے۔ کیونکہ متحدہ اپوزیشن تو ان کو سیاسی شکست دینے سے رہی۔
 
لگتا ہے کہ عمران خان نے جرنیلوں کو تکنیکی سبق سکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنرل عاصم باجوہ کو حکومت میں پلانٹ کیا گیا۔ کچھ ہی عرصے میں ان کے متعلق یہ خبر آئی کہ وہ آئندہ کے وزیراعظم ہیں۔ ابھی یہ خبر گردش میں ہی تھی کہ ان کے اثاثے سامنے آ گئے۔ دراصل، خانِ اعظم جب مافیا کا لفظ استعمال کرتے ہیں، تو ان میں یہ سب بھی شامل ہوتے ہیں۔
 
یہ ان لوگوں کیلئے سبق ہے جو مذاق اڑاتے تھے کہ خان اعظم کو سیاست نہیں آتی
 
یعنی نواز شریف کو کس نے ملک سے فرار کروایا
پہلے کہا عدالت نے
جب عدالت نے جوتا دکھایا تو کہا میڈیا نے
میڈیا چیخا تو کہا محکمۂ زراعت نے۔ وہاں سے لات کھائی تو رات ڈیڑھ بجے ٹوئیٹ کیا۔
اب کہتے ہیں سارا قصور ڈاکٹروں اور لیبس کا ہے۔

خدا کا کچھ خوف بھی ہے دل میں۔ ساری دنیا میں اپنے ایک بیان سے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کردیا، پائلٹوں کی عزت کا جنازہ نکال دیا پھر کہا ایسا کچھ نہیں ہے۔

اب پاکستانی ڈاکٹروں اور ڈائیگنوسٹک لیب کی عزت کا جنازہ نکالنا چاہتے ہیں؟
 
آخری تدوین:
Top