جاسم محمد
محفلین
وزیراعظم ہاؤس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ ختم
فوٹو: فائل
اسلام آباد: حکومت نے وزیراعظم ہاؤس میں اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے قیام کا منصوبہ ختم کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نئے پراجیکٹ کے تحت اب وزیراعظم ہاؤس میں نیشنل یونیورسٹی کی جگہ انجینئرنگ یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔
وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے لئے ایچ ای سی نے فزیبلٹی رپورٹ، آرڈیننس اور پی سی ون بنا لیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جنوری میں یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر تقریباً 3 کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے ختم کیے گئے منصوبے کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی رقم نہیں رکھی گئی۔
اب اس سارے معاملےکو سابق ایچ ای سی چیئرمین ڈاکٹر عطاء الرحمان دیکھیں گے۔
ڈاکٹر عطاءالرحمان اس وقت وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس کے سربراہ ہیں۔