وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےسعودی عر ب دورے میں ملنےوالےتحائف قومی خزانےمیں جمع کروادیئے

جاسم محمد

محفلین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےسعودی عر ب دورے میں ملنےوالےتحائف قومی خزانےمیں جمع کروادیئے،تاریخ رقم کردی
news-1550035277-7129.jpg


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب سے ملنے والے قیمتی تحائف اپنے پاس رکھنےسے معذرت کر لی ہے اور 63 لاکھ مالیت کے تمام تحائف قومی خزانے میں جمع کروا دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو دورہ سعودی عرب کے دوران63 لاکھ روپے کے تحائف دیئے گئے تھے جن میں 48 لاکھ 50 ہزار مالیت کی گھڑی ، ساڑھنے 9 لاکھ کا سونے کا قلم ، ایک لاکھ 35 ہزار کے کف لنکس ، 2 لاکھ پانچ ہزار مالیت کی سونے کی تسبیح ، 2 لاکھ دس ہزار مالی کی انگوٹھی شامل تھی ۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے یہ تحائف رکھنے سے معذرت کر لی گئی ہے اور انہوں نے تمام چیزیں قومی خزانے میں جمع کروا دی ہیں اور کہا ہے کہ سابق حکومتی عہدیدار ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے۔
 
اس سے پہلے بھی مختلف حکمران ایسے تحائف قومی خزانے میں جمع کرواتے رہے ہیں، بس ان کی طرح خبریں نہیں چلواتے تھے۔

سو فیصد شوبازی۔

اور کہا ہے کہ سابق حکومتی عہدیدار ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے۔

یعنی اپنا ہی ذکر خیر فرما گئے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
اس سے پہلے بھی مختلف حکمران ایسے تحائف قومی خزانے میں جمع کرواتے رہے ہیں، بس ان کی طرح خبریں نہیں چلواتے تھے۔
اوکے سوری۔ اگر یہ کام پہلے بھی ہو چکا ہے تو اس پر سیاست بالکل غیر ضروری ہے۔ بظاہر لگ رہا ہے حکومت کرنے کے کام کم اور شوبازی زیادہ کرر ہی ہے۔ آپ کے خادم اعلیٰ کو خوامخواہ بدنام کر رکھا تھا :)
 
Top