وزیرستان میں چینی باغیوں کو تربیت دینے کی وڈیو منظر عام پر آ گئی

صرف علی

محفلین
اسلام آباد (عامر میر) شمالی وزیرستان میں القاعدہ کی طرف سے ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے ایک کیمپ میں نوجوان چینی باغیوں کو تربیت دینے کی وڈیو منظر عام پر آنے سے پاک چین تعلقات میں ممکنہ تناؤ سے اسلام آباد میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے یہ ویڈیو ترکستان اسلامک موومنٹ کے ونگ اسلامی آواز نے ریلیز کی ہے جو کہ ایک آزاد مشرقی ترکستان کی ریاست بنانے کی جدوجہد کر رہی ہے یویغور قبیلے کے یہ جنگجو سنکینانگ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے نزدیک چین ایک غاصب قوت ہے جس نے مسلم اکثریتی صوبے پر قبضہ جما رکھا ہے سنکینانگ کو ہی مشرقی ترکستان بھی کہا جاتا ہے یویغور وسطی ایشیائی ترک النسل ہیں جو کہ مغربی سنکینانگ میں سکونت پذیر ہیں پاکستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں ان کی تعداد 80لاکھ کے لگ بھگ ہے وزیرستان میں چینی باغیوں کی آزادانہ نقل و حرکت اور ٹھکانوں کے باعث پاک چین تعلقات میں گزشتہ کچھ برسوں سے کشیدگی آئی ہے پاکستان چین کے تحفظات دور کرنے کے لئے پہلے ہی ان یویغور باشندوں کے خلاف کارروائی کرتا آیا ہے سنکینانگ میں جولائی 2011ء میں بم دھماکے میں 20افراد کی ہلاکت کے بعد چین نے یویغور باشندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر پاکستان پر سخت اظہار برہمی کیاتھا، چینی میڈیا نے کاشغر بم دھماکوں میں ملوث افراد کے وزیرستان میں ٹریننگ لینے کا الزام لگایا۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=87278
 

عسکری

معطل
لائیو لیک پر ہے افغانستان مین بچوں کی ٹریننگ کی جسے انڈیا نے پاکستان پر چسپاں کرنے کی کوشش کی رشیا ٹوڈے نے بھی وہی کی ااور اب جنگ نے جبکہ اصل ویڈیو پر کلئیر لکھا تھا افغانستان میں القائدہ کیمپ میں بچون کی ٹریننگ ۔
 
Top