جاسم محمد
محفلین
سانحہ مچھ: میری آمد تک لاشوں کو نہ دفناکر بلیک میل نہیں کیا جاسکتا،وزیراعظم
ویب ڈیسک جمع۔ء 8 جنوری 2021
بھارت پوری طرح انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہزارہ برادری آج میتیں دفنائیں ، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آج ہی کوئٹہ پہنچتا ہوں۔
اسلام آباد میں اسپیشل اکنامک زونز کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ہزارہ کمیونٹی پر سب سے زیادہ ظلم ہوا، جتنا ظلم ان پر ہوا پاکستان میں کسی پر نہیں ہوا، مچھ میں ہزارہ کمیونٹی کے گیارہ افراد کو بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا، ہمارے ہزارہ کے لوگ بڑی مشکل میں بیٹھے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مچھ واقعہ اس سازش کا حصہ ہے جسے میں نے پہلے بتایا تھا، بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانا چاہتا ہے، کراچی میں علماء کا قتل بھی اسی سازش کا حصہ ہے، خفیہ ایجنسیوں نے چار بڑے واقعات کو رونما ہونے سے روکا، کابینہ میں بتایا تھا کہ علما کو قتل کرکے انتشار پھیلایا جائیگا، بڑی مشکل سے ہم نے یہ آگ بجھائی۔
عمران خان نے کہا کہ مچھ میں جب واقعہ ہوا تو وزیر داخلہ سمیت اپنے دو وفاقی وزیروں کو وہاں بھیجا، پوری قوم اور حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے، میں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم ان کا دھیان رکھیں گے، کل تک ہم ان کے تمام مطالبے بھی مان چکے ہیں، لیکن ہزارہ برادری کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں تو لاشیں دفنائیں گے، دنیا میں کہیں اس طرح وزیراعظم کو بلیک میل نہیں کیا جاتا، ہزارہ برادری آج میتیں دفنائیں میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آج ہی کوئٹہ پہنچتا ہوں۔