وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ مکہ و مدینہ

سیما علی

لائبریرین
عمران خان کا تو اب یہ حال ہو گیا ہے کہ اگر وہ کچھ بھی نہ کر رہا ہو تو تنقید شروع ہو جاتی ہے کہ اب وہ فارغ کیوں بیٹھا ہے؟ :)
تنقید برائے تنقید !!!!!!!!
ایک مرتبہ چشتی مجاہد نے کہا تھا عمران کی کرکٹ پر وہ لوگ بھی تبصرہ کرتے ہیں جنھوں نے کبھی کرکٹ کی گیند نہیں دیکھی۔۔۔۔۔
 

جاسم محمد

محفلین
تنقید برائے تنقید !!!!!!!!
ایک مرتبہ چشتی مجاہد نے کہا تھا عمران کی کرکٹ پر وہ لوگ بھی تبصرہ کرتے ہیں جنھوں نے کبھی کرکٹ کی گیند نہیں دیکھی۔۔۔۔۔
یعنی تنقیدی وائرس عمران خان کیساتھ کرکٹ کے دنوں سے جڑا ہوا ہے۔ :)
 

زیک

مسافر
اب ملحدین و کفار محفل پر اسلام بھی سکھائیں؟
مجھے عمران خان، اس کی بیوی یا کسی اور کے مذہبی عبادات کے طریقے پر کوئی اعتراض نہیں۔ جس کی مرضی ہے ویسے کرے۔ لیکن ان تمام باتوں سے یہ صاف ظاہر ہے کہ اسلام روز تبدیل ہوتا ہے جیسے کچھ مسلمان چاہتے ہیں وہی ان کا مذہب ہے۔ اس صورت میں ازل سے ابد تک ذرہ برابر بھی ردوبدل پر شور مچانا تو عبث ہے۔ آج کا اسلام کل کے اسلام سے مختلف ہے اور کل کا اسلام آج کے اسلام سے فرق ہو گا۔
 

جاسم محمد

محفلین
آج کا اسلام کل کے اسلام سے مختلف ہے اور کل کا اسلام آج کے اسلام سے فرق ہو گا۔
یہ چیز صرف ظاہری مذہبی عبادات تک محدود ہے یا مذہبی تعلیم، اقدار، فلسفہ وغیرہ میں بھی وقت گزرنے کیساتھ ساتھ تبدیلی آتی ہے؟ کیا مختلف مذہبی فرقے اسی فطرتی تغیر کا مظہر ہیں؟
 
Top