وزیر اعظم کیخلاف سوشل میڈیا پر تقریر پر 4افراد گرفتار

جاسم محمد

محفلین
وزیر اعظم کیخلاف سوشل میڈیا پر تقریر پر 4افراد گرفتار

14 فروری 2019 (16:12)

news-1550142749-2998.jpg

ملتان: وزیراعظم عمران خان کیخلاف نفرت انگیز تقریرکرنے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر نے والے 4 افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق پولیس نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے وزیرعظم عمران خان کیخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق مذکورہ افراد نے وزیراعظم کیخلاف تقریر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی ۔

گرفتار ہو نے والو ں میں مو لا نا عبد الجبار ، ھنزلہ ، وقاص اور عبد الروف شامل ہیں ان چا روں افراد نے وزیر اعظم عمران خان کے خلا ف نفرت انگیز تقریر کی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل ملک میں اننتشار پھیلا نا چاہتے تھے
وزیر اعظم کیخلاف سوشل میڈیا پر تقریر پر 4افراد گرفتار
 

جاسم محمد

محفلین
ملک میں ایک نئے امیرالمومنین کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
 

جاسم محمد

محفلین
تقریر میں ایسا کیا تھا؟
ملتان : حکومت مخالف اور فرقہ وارانہ تقریر پر 4 افراد گرفتار
Aamir Iqbal Bhutta
February 14, 2019
2-8.jpg




حکومت مخالف اور فرقہ وارانہ تقریر کرنیوالوں کیخلاف ملتان پولیس نے ایکشن لے لیا، سوشل میڈیا پر تقریر وائرل ہوئی تو 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔



تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے علی ٹاؤن میں کچھ عرصہ قبل مذہبی جلسہ منعقد کیا گیا، جہاں مولانا عبدالرؤف یزدانی نے حکومت کیخلاف نفرت انگیز تقریر کی جبکہ بعد میں تقریر کو سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا جو وائرل ہوگئی۔



ادھر پولیس حرکت میں آئی اور تقریر کرنے اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں مولانا عبدالرؤف یزدانی، عبدالقہارم حنظلہ اور وقاص شامل ہیں۔



پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف ریاست کیخلاف اکسانے، توہین آمیز تقریر، فرقہ واریت اور بغیر اجازت جلسہ کرنے کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
 
Top