وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے الگ ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

کاشفی

محفلین
وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے الگ ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ
187612_49353785.jpg

لاہور(دنیا نیوز)پنجاب میں غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے علیحدہ ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا،وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور جشن آزادی پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں پنجاب میں غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے علیحدہ ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلٰی شہباز شریف نے کہا کہ غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جائے ۔وزیر اعلٰی نے کہا کہ یوم آزادی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ون ویلنگ کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
 

دوست

محفلین
جیسے اپنی حفاظت کے لیے ایلیٹ فورس کھڑی کی۔ بجائے کہ کمانڈو ترتیب یافتہ دستے جرائم کے خلاف استعمال کیے جائیں وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اور عوام مرتی پھرتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے ملکیوں کو تو تحفظ فراہم کر لیں خادم اعلیٰ صاحب، پھر غیر ملکیوں کے لیے بھی ٹاسک فورس بنا لیجیے گا۔
 

کاشفی

محفلین
ہماری جانیں سستی ہیں۔۔کہیں بھی اور کسی بھی وقت لی جاسکتی ہیں۔۔
غیر ملکی خاص لوگ ہوتے ہیں ان کی جانیں بہت قیمتی ہیں۔۔ وہ اگر ہماری جان لے بھی لیں تو ان کو باحفاظت ان کے ملک روانہ کردیا جاتا ہے۔۔۔
 
ہماری جانیں سستی ہیں۔۔کہیں بھی اور کسی بھی وقت لی جاسکتی ہیں۔۔
غیر ملکی خاص لوگ ہوتے ہیں ان کی جانیں بہت قیمتی ہیں۔۔ وہ اگر ہماری جان لے بھی لیں تو ان کو باحفاظت ان کے ملک روانہ کردیا جاتا ہے۔۔۔
صحیح کہا آپ نے
 
Top