الف نظامی
لائبریرین
وزیر اعلی بلوچستان عبد المالک بلوچ کے بھائی نصیر احمد بلوچ انتقال کر گئے
وزیر اعلی بلوچستان عبد المالک بلوچ کے بھائی نصیر احمد بلوچ حرکت قلب بند ہونے کے باعث تربت میں انتقال کر گئے۔ ان کی تدفین آج ہفتہ کی شام 5 بجے ان کے آبائی قبرستان زور بازار تربت میں ہوگی۔ وزیر اعظم محمدنواز شریف ، گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور سینئر صوبائی وزیر نواب ثنا اللہ زہری ، صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی نے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کے بڑے بھائی نصیر احمد بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بحوالہ: روزنامہ ایکسپریس
آخری تدوین: