وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمودقریشی کا اردو زبان میں اقوام متحدہ کو خطاب

عرفان سعید

محفلین
میرا خیال ہے کہ اس بے چاری "پرچی" کا پرچار اب چھوڑ دینا چاہیے۔
میں نے شاہ صاحب کی یہ تقریر تو نہیں سنی لیکن ایک اصولی بات عرض کر دوں۔
اچھی تقریر میں پرچی کے ہونے یا نہ ہونے سے ہرگز کوئی فرق واقع نہیں ہوتا۔ پرچی کا نہ ہونا محاسن میں سے تو ہو سکتا ہے، لوازم میں سے تو بالکل نہیں ہے۔
مارٹن لوتھر کنگ کی شہرہ آفاق تقریر I have a dream کو دنیا کی بہترین تقاریر میں شمار کیا جاتا ہے اور ساری تقریر " پرچی" سے دیکھ کر کی گئی۔
 
ہم آپ سے صد فیصد متفق ہیں لیکن کیا ہوا تیرا وعدہ؟

Screenshot_20180930_181547_2.png

میرا خیال ہے کہ اس بے چاری "پرچی" کا پرچار اب چھوڑ دینا چاہیے۔
میں نے شاہ صاحب کی یہ تقریر تو نہیں سنی لیکن ایک اصولی بات عرض کر دوں۔
اچھی تقریر میں پرچی کے ہونے یا نہ ہونے سے ہرگز کوئی فرق واقع نہیں ہوتا۔ پرچی کا نہ ہونا محاسن میں سے تو ہو سکتا ہے، لوازم میں سے تو بالکل نہیں ہے۔
مارٹن لوتھر کنگ کی شہرہ آفاق تقریر I have a dream کو دنیا کی بہترین تقاریر میں شمار کیا جاتا ہے اور ساری تقریر " پرچی" سے دیکھ کر کی گئی۔
 
جاسم محمد

محفلین
عمدہ قدم ہے۔ حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
تقریرکا مسودہ "اصلاح سخن" میں چیک نہیں کروایا!
تقریر کے مواد اور پیشکش سے قطع نظر یہ دیکھنا چاہئے کہ دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پرپاکستانی مؤقف کی نمائندگی قومی زبان اردو میں کی گئی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ٹھیک ہے اردو سے محبت اپنی جگہ۔ ہم سب بھی اردو سے محبت کرتے ہیں لیکن اس اردو تقریر کا مقصد پیچھے یعنی پاکستان میں سیاسی پوائنٹ اسکور کرنے کے علاوہ کیا کچھ اور بھی تھا؟
 
فہد اشرف

محفلین
ٹھیک ہے اردو سے محبت اپنی جگہ۔ ہم سب بھی اردو سے محبت کرتے ہیں لیکن اس اردو تقریر کا مقصد پیچھے یعنی پاکستان میں سیاسی پوائنٹ اسکور کرنے کے علاوہ کیا کچھ اور بھی تھا؟
1977 میں اٹل بہاری نے بھی اقوام متحدہ میں ہندی میں خطاب کیا تھا
 
فہد اشرف

محفلین
اس کے بعد کا تو وارث بھائی نے بتا دیا مگر ان کے اس قدم کی ستائش اب بھی ہوتی ہے۔
پچھلے دنوں لوک سبھا میں بی جے پی کے دو ممبران نے سوال کیا تھا کہ ہندی کو اقوام متحدہ کی آفیشل لینگوئج بنانے کے لیے حکومت کیا کر رہی ہے سشما سوراج (وزیر خارجہ ہند) کا جواب تھا اس کے لیے اقوام متحدہ میں ایک تہائی ووٹ چاہیے اور کچھ خرچ بھی آئے گا تو ششی تھرور جی (کانگریس) مخالفت میں آ گئے تھے انہوں نے کہا ہندی کو آفیشل لینگوئج بنانے کا مقصد کیا ہے؟ کل کو ہندوستان کا وزیر اعظم و وزیر خارجہ غیر ہندی داں بھی ہو سکتا ہے۔
 
Top