وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے استعفیٰ دے دیا

قیصرانی

لائبریرین
شہباز شریف اور اس کے حواریوں کو در اصل "سوشل میڈیا " لڑ گیا ۔۔ ایسی ایسی ریکارڈنگ دنیا کے سامنے آ رہی ہیں کہ اب انہیں اپنا آپ بچانا مشکل ہو رہا ہے ۔
مجھے لگتا ہے کہ اب تو کیمرہ والے فون پر بھی پابندی لگنے والی ہے
 
برادرم، آپ کی طرف سے حکومت کی صفائی دینا جائز ہے کوئی تو ان لوگوں کی صفائی دے۔ جیسے مشرف سارے برے کام خود کرتا تھا، ویسے ہی شہباز شریف بھی ہے کہ جس کے پاس پتہ نہیں کتنی وزارتیں ہیں۔ ظاہر ہے کہ اس کی حکومت میں اللہ تعالیٰ نے اسی سے حساب لینا ہے، رانا ثناء اللہ سے نہیں
باقی رہی بات جہاں تک رانا ثناء اللہ کی لازوال قربانیوں کی، تو شریف فیملی پر کئے گئے احسانات سے ہٹ کر شاید ہی کوئی قربانی نکلے
حکومت کی صفائی نہیں ، سیاسی تجزیہ اور سچ کی تلاش :)
سچ کی تلاش میں آپکی اور باقی سب احباب کی معاونت بھی مجھے پسند ہے۔ :)
 
اوشو

لائبریرین
انگلی کٹوا کر شہیدوں میں نام لکھوانے کی کوشش۔
لعنت اللہ علی الکاذبین
 
قیصرانی

لائبریرین
کوئی دس دن پہلے اپنی مکمل بہتر کو اک گانا دکھانا چاہا تھا تو اس نے کہا کہ یہاں یو ٹیوب نہیں چلتی ۔ آپ سن کر مجھے سنا دیں ۔۔۔ ۔
یو خیال یہی کہ ابھی بند ہے ۔۔۔ ۔
آج ایک دوست بتا رہے تھے کہ ان کے فون پر چل رہی ہے یو ٹیوب۔ پھر چھوٹے بھائی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ سیل پر یو ٹیوب چلتی ہے بغیر کسی پراکسی وغیرہ کے، لیکن کمپیوٹر پر نہیں چلتی
 
آج ایک دوست بتا رہے تھے کہ ان کے فون پر چل رہی ہے یو ٹیوب۔ پھر چھوٹے بھائی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ سیل پر یو ٹیوب چلتی ہے بغیر کسی پراکسی وغیرہ کے، لیکن کمپیوٹر پر نہیں چلتی
میں نے بھی اپنے آفس میں یوٹیوب بند کر رکھی ہے مرکزی راؤٹر سے مگر اسی راؤٹر سے وائی فائی پر سیل پر یوٹیوب چل جاتی ہے :)
وجہ صاف ظاہر ہے کہ سیل کی یوٹیوب کی ایپلیکیشن وڈیوز کی رسائی کے لئے دوسرا یوآرایل استعمال کرتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ رانا کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔
رانا خود تو استعفیٰ دینے والا نہیں تھا۔ زبردستی دلوایا گیا ہو گا۔
 
x boy

محفلین
یہ سب کیا ہورہا ہے
کوئی نوا کھیل ہے کیا،،، پانچ سال پی پی پی کے پانچ سال نون کے ،،
یہی فیصلہ ہوا تھا نا عشائیہ میں جاتے جاتے ،،
جسطرح پانچ سال برداشت کیے پہلے اسی طرح ان کو بھی کرو،،
پھر پانچ سال پختونخوان میں سے کسی کو،
پھر پانچ سال بلوچستان میں سے کسی سردار کو،
باقی کے پانچ سال الطاف بھائی کے لئے،،
یہ ٹوٹل جمہوریت کے 25 سال ہوتے ہیں چھ سال بیت گئے باقی 19 سال باقی ہیں
 
بالکل یہ کوئی نیا کھیل ہے :)
 
حسیب

محفلین
آج ایک دوست بتا رہے تھے کہ ان کے فون پر چل رہی ہے یو ٹیوب۔ پھر چھوٹے بھائی سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ سیل پر یو ٹیوب چلتی ہے بغیر کسی پراکسی وغیرہ کے، لیکن کمپیوٹر پر نہیں چلتی
اوپیرا منی براؤزر میں چل جاتی ہے
 
Top