نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کافی عرصہ قبل میں نے دو وزی وگ ایڈیٹرز ٹائنی ایم سی ای اور ایف سی کے ایڈیٹر میں اردو لکھنے کی سپورٹ شامل کی تھی۔ اس بات کو کافی عرصہ ہو گیا ہے اور ان ایڈیٹرز کے نئے ورژن سامنے آ چکے ہیں اور نئے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں ان وزی وگ ایڈیٹرز کے نئے ورژن ہی استعمال ہو رہے ہیں۔ پرانے اردو وزی وگ ایڈیٹرز میں ایک بگ یہ بھی تھا کہ یہ فائرفاکس میں صحیح کام نہیں کرتے ہیں اور ان میں اردو الفاظ کے حروف جڑنے کی بجائے علیحدہ علیحدہ نظر آتے ہیں۔ ان وجوہات کی بنا پر میں نے ان دونوں وزی وگ ایڈیٹرز میں اردو سپورٹ کو نئے سرے سے implement کرنے کا سوچا ہے اور اس سلسلے میں اچھی پیشرفت بھی ہوئی ہے۔ اس مرتبہ میں وزی وگ ایڈیٹر کی فائلوں کو تبدیل کرنے کی بجائے اردو سپورٹ کو بطور پلگ ان فراہم کر رہا ہوں۔ اس طرح اردو لکھنے کی سہولت ان وزی وگ ایڈیٹرز کے مختلف ورژنز میں بآسانی استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا اور اسے وزی وگ ایڈیٹر کے ہر نئے ورژن کے ساتھ اپڈیٹ کرنے کی ضرورت نہیں باقی رہے گی۔ ایک اور بہتری یہ لائی جا رہی ہے کہ اس مرتبہ فائرفاکس میں بھی اردو وزی وگ ایڈیٹر درست کام کرے گا۔ میں اس سلسلے میں کام جلد مکمل کرنے کی کوشش کروں گا۔ اس کام کے مکمل ہونے سے دوسرے کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹمز میں اردو وزی وگ ایڈیٹر فراہم کرنے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی۔ اس طرح جملہ کے اردو پیکج کی تیاری پر بھی کام آگے بڑھانا ممکن ہو جائے گا۔
والسلام