وسعتِ شوق جب دی گئی ...

La Alma

لائبریرین
وسعت ِ شوق جب دی گئی
پھر نظر لامکاں ہی گئی

فکر نے جام بھر بھر دیا
رات میں آگہی پی گئی

مجھ کو ازبر ہوئی ہر کتاب
مکتبِ عشق سے لی گئی

لفظ اک بھی نہ تھا معتبر
کیسی تحریر لکھی گئی

دیکھ تو میری بخیہ گری
خار سے چاک ِگُل سی گئی

زیست مجھ سے گریزاں رہی
لمحہِ موت میں جی گئی

زندگی کا سِرا ڈھونڈنے
میں ازل تا ابد بھی گئی
 
وسعت ِ شوق جب دی گئی
پھر نظر لامکاں ہی گئی

فکر نے جام بھر بھر دیا
رات میں آگہی پی گئی

مجھ کو ازبر ہوئی ہر کتاب
مکتبِ عشق سے لی گئی

لفظ اک بھی نہ تھا معتبر
کیسی تحریر لکھی گئی

دیکھ تو میری بخیہ گری
خار سے چاک ِگُل سی گئی

زیست مجھ سے گریزاں رہی
لمحہِ موت میں جی گئی

زندگی کا سِرا ڈھونڈنے
میں ازل تا ابد بھی گئی

واہ واہ کیا کہنے بہت خوب لاعلمہ
 

La Alma

لائبریرین
واہ واہ کیا کہنے بہت خوب لاعلمہ
واہ واہ واہ!! بہت خوب لاعلمہ صاحبہ!!! کیا اچھے اشعار ہیں رواں دواں بحر میں !!! بہت داد آپ کے لئے!!
ویسے تو مجھے اپنی لا علمی کا اعتراف ہے لیکن پھر بھی یاد دہانی کا بہت شکریہ :)
غزل کی پسندیدگی کے لئے بہت مشکور ہوں .
 

نور وجدان

لائبریرین
بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ تعریف کے لیے الفاظ نہیں ملتے ۔۔ مجھے آپ کے قلم سے تو اس سے بھی اچھے کی امید ہے ، دیکھیں کہاں جا کے تان ٹوٹے
 
بہت عمدہ، لاجواب
ہر شعر خوبصورت
وسعت ِ شوق جب دی گئی
پھر نظر لامکاں ہی گئی

فکر نے جام بھر بھر دیا
رات میں آگہی پی گئی

مجھ کو ازبر ہوئی ہر کتاب
مکتبِ عشق سے لی گئی

لفظ اک بھی نہ تھا معتبر
کیسی تحریر لکھی گئی

دیکھ تو میری بخیہ گری
خار سے چاک ِگُل سی گئی

زیست مجھ سے گریزاں رہی
لمحہِ موت میں جی گئی

زندگی کا سِرا ڈھونڈنے
میں ازل تا ابد بھی گئی
 
ویسے تو مجھے اپنی لا علمی کا اعتراف ہے لیکن پھر بھی یاد دہانی کا بہت شکریہ :)
غزل کی پسندیدگی کے لئے بہت مشکور ہوں .
لا المیٰ بہن انگریزی میں نام لکھنے کا یہی نقصان ہے. :)
ایک مرتبہ اردو میں لکھ کر دکھا دیں ہم اسی طرح لکھیں گے۔
ان دونوں مراسلوں کو بیک وقت، پُرمزاح و دوستانہ کا تمغہ..
 
ویسے تو مجھے اپنی لا علمی کا اعتراف ہے لیکن پھر بھی یاد دہانی کا بہت شکریہ :)
غزل کی پسندیدگی کے لئے بہت مشکور ہوں .
لا المیٰ بہن انگریزی میں نام لکھنے کا یہی نقصان ہے. :)
ایک مرتبہ اردو میں لکھ کر دکھا دیں ہم اسی طرح لکھیں گے۔
ان دونوں مراسلوں کو بیک وقت، پُرمزاح و دوستانہ کا تمغہ..
 

الف عین

لائبریرین
وسعت ِ شوق جب دی گئی
پھر نظر لامکاں ہی گئی
مطلع واضح نہیں۔نظر لامکاں تک تو جا سکتی ہے، ’ہی‘ سے کیا مراد ہے؟
لفظ اک بھی نہ تھا معتبر
بہتر ہے کہ یوں کہو
لفظ کوئی نہ تھا معتبر
جو زیادہ رواں ہے۔

میں ازل تا ابد بھی گئی

اس میں ’بھی‘ واضح نہیں۔
باقی اچھی ہے ماشاء اللہ۔

 

La Alma

لائبریرین
وسعت ِ شوق جب دی گئی
پھر نظر لامکاں ہی گئی
مطلع واضح نہیں۔نظر لامکاں تک تو جا سکتی ہے، ’ہی‘ سے کیا مراد ہے؟
آپ کی توجہ کے لئے ممنون ہوں .
ہی سے مراد ہے کہ جز لا مکاں، نظر نے کہیں اور جانے کا قصد ہی نہیں کیا .

فظ اک بھی نہ تھا معتبر
بہتر ہے کہ یوں کہو
لفظ کوئی نہ تھا معتبر
جو زیادہ رواں ہے۔
درست سر

میں ازل تا ابد بھی گئی
اس میں ’بھی‘ واضح نہیں۔
یعنی کہیں اور تو جو گئی سو گئی اس کے علاوہ ازل تا ابد بھی گئی ..لیکن لگتا ہے بات نہیں بن سکی .
 
Top