وسعتِ نگاہ

الف نظامی

لائبریرین
وسعتِ نگاہ سے مراد یہ ہے کہ انسان کی نگاہ میں ضیق ، کج بینی ، کوتاہ نظری نہ ہو۔ وقتی اور ہنگامی معمولی منفعتوں کی طرف میلان نہ ہو۔ اس کی نگاہ دور رس فوائد پہ ہو۔ عاقبت اندیشی اس کا شعار ہو۔ ہمیشہ انجام پر نگاہ رکھے۔
وسعت سے مراد ہرگز یہ نہیں کہ دین میں ہر کمی بیشی ، جائز و ناجائز ، حلال و حرام کی گڈ مڈ کو برداشت کر لیا جائے اور اس سے قطع نظر کر لی جائے۔ یہ مفہوم وسعت کی تعریف سے خارج ہے
(مکشوفاتِ منازلِ احسان از ابو انیس محمد برکت علی لدھیانوی)
 
آخری تدوین:
Top