شکریہ قیصرانی اور شاکر بھائی۔
میرے پاس بھی ونڈوز وسٹا ہوم پریمیئم انسٹال ہے اور میں نے فونٹ انسٹال کرنے کا وہی طریقہ استعمال کیا جو ایکس پی میں ہمیشہ کرتا آیا تھا۔ یعنی فونٹ کو کاپی کر کے ونڈوز فونٹ فولڈر میں پیسٹ کر دینا۔ کوئی بھی فونٹ فونٹ پہلی بار تو بظاہر انسٹال ہوجاتا تھا لیکن کام نہیں کرتا تھا اور فونٹ فولڈر میں ڈھونڈنے پر نہیں ملتا تھا۔ جب دوبارہ انسٹال کرتا تو ایرر میسیج آجاتا کہ" ناٹ اے ویلِڈ فائل" ایشیا ٹائپ اردو نسخ کو تو ایگزی فائل سے بھی انسٹال کرنے کی کوشش کی لیکن ایرر آجاتی۔۔
اب شاکر بھائی کے بتائے ہوئے لنک کے مطابق عمل کیا یعنی فونٹ فائل پر رائٹ کلک کرکے انسٹال دبایا تو فونٹ انسٹال بھی ہوگیا اور کام بھی شروع کر دیا۔