وسٹا کی کونسی کل سیدھی؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے ایک نیا کمپیوٹر خریدا ہے جس پر ونڈوز وسٹا ہوم ایڈیشن انسٹال ہوئی ہوئی ہے۔ میں پہلی مرتبہ وسٹا استعمال کر رہا ہوں اور اس نے مجھے گھما کر رکھ دیا ہے۔ اس میں عام زپ فائلیں ان زپ نہیں ہو رہی ہیں۔ مجھے یہ بھی سمجھ نہیں آ رہا کہ ہارڈ ڈسک کی پارٹیشن کیسے کروں۔ 500 جی بی کی ہارڈ بغیر کسی پارٹیشن کے پکڑا دی ہے۔ میں نے ہارڈ ڈرائیو شرنک کی ہے۔ اب میں یہ پارٹیشن ڈیلیٹ کرنا چاہ رہا ہوں لیکن یہ ڈیلیٹ نہیں ہو پا رہی۔ جو پروگرام رن کرنا چاہتا ہوں، یہ پہلے رک کر اجازت مانگتا ہے کہ جناب رن کر لوں۔
خیر کچھ دن استعمال کرکے دیکھتا ہوں، شاید عادت ہو جائے۔ :(
 

فرقان مغل

محفلین
ونڈوز وسٹا میں ڈسک پارٹیشن

وسٹا مجھے اس کے گرافک اِنٹرفیس کی وجہ سے پسند ہے، ورنہ یہ بات تو میں بھی مانتا ہوں کہ اس میں بہت زیادہ بَگز ہیں

ابھی میں آپ کو وینڈوزوسٹا ڈسک پارٹیشن بتا دیتا ہوں

آپ کے سٹارٹ بٹن مینو میں جہاں مائی کمپیوٹر کا ٹیگ ہے اس پر رائٹ کلک کریں اور مینج کی آپشن پر کلک کریں

اب کھلنے والی ونڈو میں سٹوریج کا ٹیگ تلاش کریں اس میں ڈسک مینجمنٹ کا سب ٹیگ ہے

یہاں پر آپ کسی بھی ہارڈ ڈرائیو کو ایکسٹینڈ، شرنک یاں ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ بس اگر آپ کی ایک ہی ڈرائیو ہے تو اُس پر رائٹ کلک کر کے اس کو شرنک کر لیں اب جتنا سائز آپ شرنک کریں گے اتنے کی ان ایلوکیٹڈ سپیس ظاہر ہو جائے گی ۔ جس پر رائٹ کلک کر کے نیئو ڈسک کی آپشن سلیکٹ کریں۔ لیں جی کمپیوٹر آپ کی نئی بننے والی ہارڈ ڈسک کو ایک با ر فارمیٹ کرے گا اور آپ کی نئی پارٹیشن ریڈی ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فرقان، میں نے پارٹیشن بنا کر دیکھ لیا تھا۔ بس ذرا کنفیوزنگ سا لگا تھا۔ ابھی وسٹا کی عادت نہیں پڑی ہے۔ کچھ دن استعمال کے بعد شاید عادت پڑ جائے۔
 

ساجداقبال

محفلین
نبیل بھائی میں نے تو ایک دفعہ استعمال کے بعد توبہ کر لی وسٹا سے۔ ایکس پی سے بھی گئی گزری چیز ہے۔ :rolleyes:
 

محسن حجازی

محفلین
وسٹا کے بارے میں کم ہی کہیں سے کلمہ خیر سننے میں آیا ہے۔ اگر انٹرفیس کی بات ہے تو لنکس پر جی نوم اور کے ڈی وہاں پر ہیں جہاں ونڈوز نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں نئے ہارڈویر پر ونڈوز ایکس پی سروس پیک 2 کے ساتھ استعمال کرنا زیادہ بہتر آپشن ہونی چاہیے۔ لیکن وسٹا نیا ڈیویلپمنٹ ٹارگٹ ہے، اسے نظر انداز کرنا مشکل ہوگا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا لیپ ٹاپ صرف اسی وقت چلتا ہے جب میں گھر سے باہر ہوں اور انٹرنیٹ لازمی استعمال کرنا ہو۔ تھینکس ٹو وسٹا
 
Top