وصی شاہ کون ہے؟

ایم اے راجا

محفلین
میرے ایک دوست کو یہ جاننے کا بہت اشتیاق ہیکہ وصی شاہ کون ہے؟ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ وصی شاہ کی زندگی کہاں سے شروع ہوئی، اسکی مکمل معلومات جاننا چاہتا ہے، اہلِ محفل سے گزارش ہیکہ براہِ کرم مکمل معلومات( سوانح عمری) فراہم کریں تو ہم دونوں مشکور ہوں گے:)
 

ایم اے راجا

محفلین
بھئی کیا کوئی بھی صاحب وصی شاہ کو نہیں جانتا!! ارے بھائی وہ ایک مشہور شاعر ہے اور اسکا تعلق بھی پاکستان سے ہے اور غالباَ لاہور سے تو کوئی تو ہوگا نہ جو جانتا ہو کہ " وصی شاہ کون ہے" ؟
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

بھائی جان، وصی شاہ کوہرکوئی جانتاہوں گا یہ آپ گوگل کرکےدیکھ لیں۔ یہ لیں گوگل کے وصی شاہ کےیہ رزلٹ ہیں

وصی شاہ


والسلام
جاویداقبال
 

الف عین

لائبریرین
راجا کو سوانح کی ضرورت ہے، شاعری کی نہیں،۔ شاعری تو جگہ جگہ ملتی ہے، لیکن ان صاحب کے بارے میں کچھ نہیں۔
 

سویدا

محفلین
ہمارے ہاں‌لوگوں‌کی قدر بڑھاپے میں‌یا ان کے مرنے کے بعد کی جاتی ہے !

سو وصی شاہ تو ابھی بہت چھوٹے ہیں‌

راجہ بھائی کچھ عرصہ انتظار کرنا پڑے گا

البتہ کتابی صورت میں‌لازمی آپ کو وصی شاہ کے بارے میں چیزیں مل جائیں‌گی لیکن وہ نیٹ پر نہیں‌

لاہور کے شعرا سے متعلق ایک میری نظر سے گذریں تھی اس میں‌تذکرہ تھا اب اس کتاب ‌کا نام مجھے یاد نہیں‌
 

ایم اے راجا

محفلین
جی استادِ محترم درست فرمایا آپ نے وصی شاہ کی سوانح ہی کی تلاش ہے کسی دوست کو بہت شتیاق ہے انکی سوانح جاننے کا!
 

مغزل

محفلین
ای میل ایڈریس دے دوں ؟؟
خود معلوم کرلیں۔؟ ( فون پر کم ہی بات کرتا ہے ، وگرنہ نمبر بھی دے دیتا )
ویسے دوست کو اس بے وقوفی پر ٹوکا نہیں آپ نے ؟؟ ( ہی ہی ہی ہی )
 

ایم اے راجا

محفلین
ای میل ایڈریس دے دوں ؟؟
خود معلوم کرلیں۔؟ ( فون پر کم ہی بات کرتا ہے ، وگرنہ نمبر بھی دے دیتا )
ویسے دوست کو اس بے وقوفی پر ٹوکا نہیں آپ نے ؟؟ ( ہی ہی ہی ہی )

دوست ہی ایسا ہیکہ ٹوک نہیں سکتا:)
دونوں پی ایم کر دیں تو نوازش ہو گی
 

مغزل

محفلین
دوست ہی ایسا ہیکہ ٹوک نہیں سکتا:)
دونوں پی ایم کر دیں تو نوازش ہو گی

ارے مغل صاحب کہاں چلے گئے انتظار میں چھوڑ کر

نہیں دوست ایسی بات نہیں۔۔ نیٹ سروس معطل تھی ۔، اتنے دن میں صبح آپ کو ایس ایم ایس کرتا ہوں۔ ابھی ایک دوست کے ہاں سے محفل میں ہوں۔
 
Top