الف نظامی
لائبریرین
وطنِ پاک کہ ہے مملکتِ عشقِ رسول
اس میں یارب ہو محبت کے اجالوں کا نزول
مستقل اس میں رہے حبِ نبی کا موسم
شاخ در شاخ کھلیں نزہتِ کردار کے پھول
عدل و احساں سے مرتب ہو نظامِ ہستی
پیروی ختمِ رسل کی ہو ہمارا معمول
سارے افراد ہوں تزئینِ چمن میں شامل
سب پہ روشن ہو مساوات و اخوت کے اصول
میرے پژمردہ جوانوں کے ملے تازہ امنگ
نہ کوئی آنکھ ہو گریاں نہ کوئی چہرہ ملول
بے جہت قوم کو ہو سمتِ سفر کا ادراک
ہو مرے دور کو مکتوبِ بہاراں موصول
شہر آشوب ہی ٹھہرے نہ مقدر اپنا
ہو نظر شہر فروزی کی طرف بھی مبذول
اب تو اس دیس میں آجائے بہارِ اسلام
اے خدا اب تو ہوں تائب کی دعائیں مقبول
از حفیظ تائب
اس میں یارب ہو محبت کے اجالوں کا نزول
مستقل اس میں رہے حبِ نبی کا موسم
شاخ در شاخ کھلیں نزہتِ کردار کے پھول
عدل و احساں سے مرتب ہو نظامِ ہستی
پیروی ختمِ رسل کی ہو ہمارا معمول
سارے افراد ہوں تزئینِ چمن میں شامل
سب پہ روشن ہو مساوات و اخوت کے اصول
میرے پژمردہ جوانوں کے ملے تازہ امنگ
نہ کوئی آنکھ ہو گریاں نہ کوئی چہرہ ملول
بے جہت قوم کو ہو سمتِ سفر کا ادراک
ہو مرے دور کو مکتوبِ بہاراں موصول
شہر آشوب ہی ٹھہرے نہ مقدر اپنا
ہو نظر شہر فروزی کی طرف بھی مبذول
اب تو اس دیس میں آجائے بہارِ اسلام
اے خدا اب تو ہوں تائب کی دعائیں مقبول
از حفیظ تائب