حضور اس کا مصرف بھی بیان فرما جاتے تو خاصی تشفی اور تسلی ہو جاتی اور یہ کہ یہ ڈیوائس کب متعارف ہوئی مارکیٹ میں اور اس کے فیچرز وغیرہ بھی۔۔۔۔ دِکھنے میں تو براڈ بینڈ ٹائپ کی کوئی شہ معلوم پڑتی ھے۔
شکریہ
میں نے اس بارے میں 25 دسمبر کو ایک الگ دھاگے میں ایک جواب لکھا تھا، جو
آپ اور دیگر احباب کے ملاحظے کی خاطر ذیل میں دوبارہ پیش خدمت ہے:
'وطین' کے دو پیکیج ہیں، ایک 18000 روپے کا جس میں اس رقم کو یا تو آپ یکمُشت طور پر پُوری ادا کر سکتے ہیں دوسری صورت میں آپ کو ابتدائی طور پر اس میں سے مبلغ 3000 روبے + پہلا ماہانہ خرچہ (تقریباً 2250 روپے) + 500 روپے ناقابلِ واپسی سیکوریٹی، یعنی کُل ملا کر 5750 تقریباً روبے ادا کرنا ہوں گے اور بقیہ 14850 روپے آپ کو 1350 روپے ماہانہ کے پیشگی 11 چیکوں کی صورت میں ادا کرنا ہوں گے۔ اس سے آپ کو مندرجہ ذیل سہولیات حاصل ہوں گی:
kbps 512 (1 انٹر نیٹ، نیز ان کے ‘Evergreen Unlimited’ پیکیج ٹیلیفون کی سہولت یعنی:
2) وطین ٹو وطین فری کالیں
3) دیگر لینڈ لائن تک 80 ہیسے فی منٹ
4) موبائل تک 1.60 روپے فی منٹ
5) لائن رینٹ 270 روپے ماہانہ جوپہلے ایک سال کے لئے معاف ہوگا
PTCL (6کی نسبت رعایتی نرخوں پر بین الاقوامی کالیں۔
مندرجہ بالا نرخوں کے مطابق کی جانے والی تمام کالوں کے اخراجات کا بِل PTCL کی طرح الگ سے آئے گا۔
دوسرا پیکیج مبلغ 8500 روپے کا ہے، جس میں اس رقم کو یا تو آپ یکمُشت طور پر پُوری ادا کر سکتے ہیں یا دوسری صورت میں آپ کو ابتدائی طور پر اس میں سے مبلغ 3000 روبے + پہلا ماہانہ خرچہ + 500 روپے ناقابلِ واپسی سیکوریٹی ادا کرنا ہوں گے اور بقیہ رقم کو 500 روپے ماہانہ کے پیشگی چیکوں کی صورت میں ادا کرنا ہوگا۔ اس سے آپ کو مندرجہ ذیل سہولیات حاصل ہوں گی:
1) انٹر نیٹ جس کی قیمت کا انحصار آپ کی انتخاب کردہ رفتار پر ہوگا۔ نیز اس کے ساتھ ان کے ‘Evergreen’ پیکیج ٹیلیفون کی سہولت میسر ہوگی یعنی:
2) وطین ٹو وطین 80 ہیسے فی منٹ
3) دیگر لینڈ لائن تک 80 ہیسے فی منٹ
4) موبائل تک 1.60 روپے فی منٹ
5) لائن رینٹ 150 روپے ماہانہ جو پہلے ایک سال کے لئے معاف ہوگا
PTCL (6کی نسبت رعایتی نرخوں پر بین الاقوامی کالیں۔
مندرجہ بالا نرخوں کے مطابق کی جانے والی تمام کالوں کے اخراجات کا بِل PTCL کی طرح الگ سے آئے گا۔
مندرجہ بالا دونوں پیکیجز کی تنصیب کے اخراجات مبلغ 1000 روپے ہوں گے اور کنکش فقط وہاں پر دئیے جائیں گے جہاں پر ان کے سگنل بخوبی موصول ہوں گے۔ ورنہ آپ کو چھت پر نصب ہونے والا ’ Jupiter ‘ نامی ایک اضافی ایکوئپمنٹ خریدنا پڑے گا جس کے اخراجات الگ سے دینا ہوں گے (اگر اس کے ذریعے بھی خاطر خواہ سگنل موصول ہوئے تو)۔ وطین کا Apparatus وارد موبائل کے تمام ٹاوروں پر نصب کیا گیا ہے۔
دوستوں کی اطلاع کے لئے مزید عرض ہے کہ عنقریب PTCL بھی کئی مزید شہروں میں DSL کی سہولت دے رہا ہے، جس کے لئے ٹی وی پر تشہیر جاری ہے۔ لیکن اس میں بھی:
(1 ابتدائی تنصیب کے اخراجات کےعلاوہ ماہانہ اخراجات بھی 'وطین' کے قریب قریب (یا اس سے زیادہ بھی) متوقع ہیں۔
(2 ٹیلیفون لائن کی پَخ پھر بھی ساتھ ہوگی اور ڈائیل اَپ کنکشن کی مانند انٹر نیٹ کی رفتار اور “Connectivity’ کا تعلق بڑی حد تک اس لائن کے' بلا نقص' ہونے پر بدستور رہے گا۔
اس لئے احباب سے گُذارش ہے کہ ڈا ئیل اپ سے براڈ بینڈ کو مُنتقل ہوتے ہوئے PTCLاور 'وطین' میں سے انتخاب کرنے کے لئے مندرجہ بالا تمام باتوں کو براہ مہربانی ذہن میں رکھیں۔