وطین کے بارے میں بتائیں جی

علی وقاص

محفلین
اچھا دوستو !مجھے وطین کے بارے میں کچھ انفارمیشن چاہیے ایک تو اس کے تمام پیکیجز کے بارے میں ڈیٹیل سے بتا ئیں‌ اور اس کے ریٹس کے بارے میں بھی کھل کر بتائیں اس کے علاوہ کیا یہ سروس آپ میں سے کسی نے یوز کی ہے اگر کسی نے کی ہے تو اس کی کیا پرفارمنس ہے
کیا یہ سروس vwirelessکے اوپر بھی مہیا کر رہے ہیں یا صرف ptcl پر ہی دے رہے ہیں‌۔
دراصل میرا ایک نیٹ کیفے ہے اور میں اس کے لیے لگوانا چاہتا ہوں‌تو میرے لیے کونسا پیکیج صحیح رہے گا۔
:pak::pak::pak::pak:
 

شمشاد

لائبریرین
بھائی جی میں تو اس معاملے میں آپ کی کوئی مدد نہیں کر سکتا، شاید کوئی اور دوست اس کے متعلق جانتا ہو۔
 
وطین

آپ کوٹوٹل 18000 ادا کرنے ہونگے۔
10 جی بی ماہانہ
پیمنٹ کے دو تین طریقے ہیں۔
وائی میکس 512 کے ساتھ مزید معلومات درکار ہو تو
0800-01919 پر کال کریں۔
 

علی وقاص

محفلین
ظہور احمد سولنگی صاحب اس میں تمام ٹیکس شامل ہے ۔اور کوہہی دوسرا پیکج بھی ہے ۔جس کی قیمت کم ہو
:pak::pak::pak::pak:
 
ہاں پہلے پیکیج میں تمام ٹیکسز شامل ہیں اور ٹیلیفون بھی فری ہے اور ایک سال کے لئے لائن رینٹ فری اور وطین سے وطین کالیں بھی فری۔ میرے خیال میں یہ آپشن فری ہے۔ کیفے کے لئے میر؁ے خیال میں پی ٹی سی ایل کا ایک ایم بی کا کنیکشن بہتر رہے گا۔
 

تلمیذ

لائبریرین
سولنگی صاحب کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ۔۔۔۔۔

'وطین' کے دو پیکیج ہیں، ایک 18000 روپے کا جس میں اس رقم کو یا تو آپ یکمُشت طور پر پُوری ادا کر سکتے ہیں دوسری صورت میں آپ کو ابتدائی طور پر اس میں سے مبلغ 3000 روبے + پہلا ماہانہ خرچہ (تقریباً 2250 روپے) + 500 روپے ناقابلِ واپسی سیکوریٹی، یعنی کُل ملا کر 5750 تقریباً روبے ادا کرنا ہوں گے اور بقیہ 14850 روپے آپ کو 1350 روپے ماہانہ کے پیشگی 11 چیکوں کی صورت میں ادا کرنا ہوں گے۔ اس سے آپ کو مندرجہ ذیل سہولیات حاصل ہوں گی:

kbps 512 (1 انٹر نیٹ، نیز ان کے ‘Evergreen Unlimited’ پیکیج ٹیلیفون کی سہولت یعنی:
2) وطین ٹو وطین فری کالیں
3) دیگر لینڈ لائن تک 80 ہیسے فی منٹ
4) موبائل تک 1.60 روپے فی منٹ
5) لائن رینٹ 270 روپے ماہانہ جوپہلے ایک سال کے لئے معاف ہوگا
PTCL (6کی نسبت رعایتی نرخوں پر بین الاقوامی کالیں۔
مندرجہ بالا نرخوں کے مطابق کی جانے والی تمام کالوں کے اخراجات کا بِل PTCL کی طرح الگ سے آئے گا۔

دوسرا پیکیج مبلغ 8500 روپے کا ہے، جس میں اس رقم کو یا تو آپ یکمُشت طور پر پُوری ادا کر سکتے ہیں یا دوسری صورت میں آپ کو ابتدائی طور پر اس میں سے مبلغ 3000 روبے + پہلا ماہانہ خرچہ + 500 روپے ناقابلِ واپسی سیکوریٹی ادا کرنا ہوں گے اور بقیہ رقم کو 500 روپے ماہانہ کے پیشگی چیکوں کی صورت میں ادا کرنا ہوگا۔ اس سے آپ کو مندرجہ ذیل سہولیات حاصل ہوں گی:

1) انٹر نیٹ جس کی قیمت کا انحصار آپ کی انتخاب کردہ رفتار پر ہوگا۔ نیز اس کے ساتھ ان کے ‘Evergreen’ پیکیج ٹیلیفون کی سہولت میسر ہوگی یعنی:
2) وطین ٹو وطین 80 ہیسے فی منٹ
3) دیگر لینڈ لائن تک 80 ہیسے فی منٹ
4) موبائل تک 1.60 روپے فی منٹ
5) لائن رینٹ 150 روپے ماہانہ جو پہلے ایک سال کے لئے معاف ہوگا
PTCL (6کی نسبت رعایتی نرخوں پر بین الاقوامی کالیں۔
مندرجہ بالا نرخوں کے مطابق کی جانے والی تمام کالوں کے اخراجات کا بِل PTCL کی طرح الگ سے آئے گا۔

مندرجہ بالا دونوں پیکیجز کی تنصیب کے اخراجات مبلغ 1000 روپے ہوں گے اور کنکش فقط وہاں پر دئیے جائیں گے جہاں پر ان کے سگنل بخوبی موصول ہوں گے۔ ورنہ آپ کو چھت پر نصب ہونے والا ’ Jupiter ‘ نامی ایک اضافی ایکوئپمنٹ خریدنا پڑے گا جس کے اخراجات الگ سے دینا ہوں گے (اگر اس کے ذریعے بھی خاطر خواہ سگنل موصول ہوئے تو)۔ وطین کا Apparatus وارد موبائل کے تمام ٹاوروں پر نصب کیا گیا ہے۔

دوستوں کی اطلاع کے لئے مزید عرض ہے کہ عنقریب (غالباً جنوری سے) PTCL بھی کئی مزید شہروں میں DSL کی سہولت دے رہا ہے، جس کے لئے ٹی وی پر تشہیر جاری ہے۔ لیکن اس میں بھی:

(1 ابتدائی تنصیب کے اخراجات کےعلاوہ ماہانہ اخراجات بھی 'وطین' کے قریب قریب (یا اس سے زیادہ بھی) متوقع ہیں۔
(2 ٹیلیفون لائن کی پَخ پھر بھی ساتھ ہوگی اور ڈائیل اَپ کنکشن کی مانند انٹر نیٹ کی رفتار اور “Connectivity’ کا تعلق بڑی حد تک اس لائن کے' بلا نقص' ہونے پر بدستور رہے گا۔

اس لئے احباب سے گُذارش ہے کہ ڈا ئیل اپ سے براڈ بینڈ کو مُنتقل ہوتے ہوئے PTCLاور 'وطین' میں سے انتخاب کرتے کے لئے مندرجہ بالا تمام باتوں کو ذہن میں رکھیں۔
 
اچھا برادر یہ بتائیں کہ کہیں آپ نے وطین کا کنیکشن استعمال کرکہ دیکھا ہے یا میری طرح ٹول فری نمبر سے معلومات لی ہے۔ میں اور شعیب وطین کا کنیکشن لینے کا سوچ رہے ہیں اس وقت ڈین کام کا ہے جو 950 میں 4 جی بی 256 کے ساتھ مل رہا ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
نہیں سولنگی جی ، میں نے لیا تو نہیں، لیکن لینے کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ سوچ رہا ہوں، کیونکہ میں اپنے ڈإیل اپ کنکشن اور ناقص فون لائن سے انتہائی تنگ ہوں۔ اور پہلے والے پیکیج میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ آ ج کل تعطیلات کے باعث رُکا ہوا ہوں۔
 

دوست

محفلین
بہت ہی اچھی معلومات دی ہیں آپ نے۔ اگر مجھے اللہ سائیں نے توفیق دی تو یہ چھوٹے والا پیکج ضرور مستقبل میں کبھی لوں گا۔ اب گھر والے لینڈ لائن بھی کٹوا رہے ہیں اور ایک عدد لینڈ لائن کی ضرورت بھی ہوگی۔ امید ہے وطین اس کی کمی کو بخوبی پورا کرے گا۔ وارد کے ٹاورز پر اس کے آلات کی تنصیب سے اس کی کوریج بہت بڑھ جائے گی۔ یادرہے موبی لنک بھی ایسی ہی وائی فائی سروس شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ موبی لنک کے وسیع ترین نیٹ ورک کو بہت زیادہ ایڈوانٹیج ہوگا کوریج کے معاملے میں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
مشکل کیا ہونی ہے جی، وہ تو وطین کا نمبر ملائے گا دوست کو۔

یہ بھی ٹھیک ہے، In coming کالز کے وطین تو ہوگا ہی اور کال کرنے کی خاطر بھی کام دے گا گو ذرا مہنگا ہی سہی۔

سولنگی جی، آپ جب وطین لگوائیں تو اس کی کار کردگی کے بارے میں یہاں پوسٹ کرنا نہ بھولیں۔ اور میں بھی انشا ء اللہ لکھوں گا۔
 
یہ بھی ٹھیک ہے، In coming کالز کے وطین تو ہوگا ہی اور کال کرنے کی خاطر بھی کام دے گا گو ذرا مہنگا ہی سہی۔

سولنگی جی، آپ جب وطین لگوائیں تو اس کی کار کردگی کے بارے میں یہاں پوسٹ کرنا نہ بھولیں۔ اور میں بھی انشا ء اللہ لکھوں گا۔
پاء جی ہم بھی آپ کی طرح انتظار کررہے ہیں۔ ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ کوئی اور لے اس سے پوچھ کر ہم بھی لگاوالیں۔ ابھی تو ڈین کام ہی زیر استعمال ہے۔
 

دوست

محفلین
آپ کو کیا مسئلہ درپیش تھا۔ مجھے ذاتی پیغام میں بتائیں۔ ورنہ اپنا ای میل دے دیں میں آپ کو خود رجسٹر کرکے ای میل کردوں گا۔
پہل کی جہاں تک بات ہے میں تو کیبل نیٹ سے فی الحال مطمئن ہوں۔ چونکہ 500 روپے ماہانہ سے زیادہ بھرنا ابھی بس سے باہر ہے۔ اضافی خرچہ جو انسٹالیشن وغیرہ کی صورت میں ہوگا وہ تو قطعی برداشت نہیں کرسکتا۔ ہاں کوئی ایک آدھ سال میں شاید سلسلہ بن جائے۔ ۔۔۔۔۔
 
ویسا ptcl کا ڈی ایس ایل بھی بہترین کام کرتاہے۔ گو آج کل حالات کی وجہ سے خراب چل رہا ہے جس کی وجہ سے سپیڈ کم ہے لیکن پچھلے پانچ ماہ سے ہم نے لگوایا ہواہے اب تک بلکل ٹھیک چلتا رہا ہے۔ تین ماہ unlimited ڈاؤن لوڈ کیا ہے ۔۔۔ مفت انسٹالیشن اور موذیم وغیرہ اب چار جی بی تک ڈاؤن لوڈ ہوگئ ہے اسکی۔ لیکن پھر بھی باقیوں سے مہنگا ہے (1200 روپے ہر ماہ ) ۔ ہمارا یہاں اسلام آباد میں ایک pvtکمپنی ہے MicroNet (pvt) Ltd والے ۔۔ ان کا پیکچ بہترین ہے www.dsl.net.pk ۔۔ فی الحال تو اسلام آباد اور پنڈی تک ہے شاید باقی شہروں میں بھی انہوں نے سروس شروع کردی ہو۔ ان کا پیکچ کچھ سستا ہے۔ 384 KB ہزار 1000روپے میں 3 جی بی کے ساتھ ۔۔۔ اور باقی انسٹالیشن چارچز بھی کچھ زیادہ نہیں۔ ڈاؤن لوڈ سپیڈ باقی تمام کمپنیوں کے بہتر۔ آپ لوگ ذرا اس کو بھی دیکھ لیں۔ اور وطین کو بھی ساتھ ساتھ رکھیں کیونکہ انشاءاللہ عزوجل وہی پاکستان کا مستقبل broadband ہے۔

والسلام
 
Top