"وعدہ خِلاف"

سید فصیح احمد

لائبریرین
جُدا ہوتے ہوئے بہت سے عہد و پیمان ہوئے، کئی معاہدے وجود پائے! ۔۔۔۔۔۔۔ پھِر کافی عرصہ گزر گیا۔ ایک دِن اُسے احساس ہُوا کہ وہ تمام کیئے وعدے رفتہ رفتہ بھول رہا ہے۔ بہت فِکر ہوئی تو اس نے تمام وہ کام کرنے شروع کر دیئے جو "اُسے" نا پسند تھے۔ یوں جب بھی کوئی وعدہ ٹوٹتا تو وہ جلدی سے اُسے لِکھ لیتا۔ اور آخِر کار اس نے یوں "اُس" سے کیئے تمام وعدوں کی یاداشت تیار کر لی۔

(فصیح احمد)
 
سلمان حمید

محفلین
گو کہ مجھے زیادہ سمجھ نہیں لگی لیکن وعدہ خلافی ایک بری چیز ہے تو اسے ایسے کاموں سے پرہیز کرنا چاہئے۔ امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی زندگی میں پھر سے شامل ہونے والی یا والے سے بچھڑتے وقت کیے گئے وعدے نہ صرف وہ پہلے ہی لکھ کر رکھ لے گا بلکہ ان کو پورا بھی کرے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
فصیح بھائی! تحریر کوئی گہرا فلسفہ لئے هوئے هے اور ادھر بندی هے کند ذہن... کچھ تشنگی سی محسوس هوتی هے. تھوڑا سا مزید ..‎;‎‏.تھوڑی سی تفصیل....
 
آخری تدوین:

loneliness4ever

محفلین
بے حد عمدہ فصیح بھائی بہت خوب

دوسرے لفظوں میں اس نے اپنے دوست (جو محبوب بھی ہو سکتا ہے) کے جانے کے بعد ہر اس کام کو کرنے سے اپنے اوپر
پابندی لگا لی تھی جو اس کے دوست کو پسند تھے ، مگر وقت گزرنے کے ساتھ وہ دوبارہ وہی باتیں ، وہی کام کرنے لگا جو
اس کے دوست کو پسند تھے اور جب وہ اس طرح کرتا تو یادوں کے دریچے کھل جاتے اور ماضی اس کو تڑپا دیتا وہ چیخ پڑتا
درد سے، جانے والے کی یاد تڑپاتی اور وہ فورا ذہن نشین کر لیتا کہ اب یہ کام ، یہ بات نہیں کرنی جو کبھی اس کو پسند تھی
کیونکہ یہ تمام چیزیں ، یہ تمام باتیں اس کی یعنی جانے والے کی یاد دلاتی ہیں اور وہ ایک بار پھر اپنے اوپر پابندیاں لگاتا رہا ۔۔۔۔۔۔۔

فصیح بھائی آپ کہہ دینا دل ہی رکھنے کے لئے کہ اس فقیر نے پہلے الفاظوں کو قریب قریب دوسرے الفاظوں میں بیان کر دیا ہے
 
آخری تدوین:

loneliness4ever

محفلین
کیا انشاپردازی ہے۔ بلکہ انشاپروازی ہے۔ بلکہ ابنِ انشا پردازی ہے۔ بلکہ۔۔۔ چلیں دل کے اچھے ہیں آپ۔ جانے دیا!

راحیل صاحب آداب

حضرت جو بھی کچھ ہے آپ کی توجہ تو ہوئی اور یہ ہی کافی ہے بلکہ جناب دو ہاتھ آگے ہی ہے
 
loneliness4ever

محفلین
پیارے بھیا، ناراضی معاف۔ ادب کے ساتھ ساتھ تھوڑا شغل اردو گرامر سے بھی فرما لیا کریں۔ انشاءاللہ نفع ہو گا۔ بلکہ نفعِ کثیرہو گا۔

ارے معافی کیسی حضرت ، ہم بے ادبوں کو آپ جیسے صاحب علم ہی سمجھا سکتے ہیں
آغاز فرمائیں فقیر کو متوجہ پائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
راحیل صاحب آداب

حضرت جو بھی کچھ ہے آپ کی توجہ تو ہوئی اور یہ ہی کافی ہے بلکہ جناب دو ہاتھ آگے ہی ہے
میں آپ کے ارشادِ گرامی کو ستائش قیاس کرتے ہوئے خود کو حد درجہ ممنون بلکہ ممنون حسین محسوس کر رہا ہوں۔ دل جیت لیا آپ نے۔
 
loneliness4ever

محفلین
میں آپ کے ارشادِ گرامی کو ستائش قیاس کرتے ہوئے خود کو حد درجہ ممنون بلکہ ممنون حسین محسوس کر رہا ہوں۔ دل جیت لیا آپ نے۔

راحیل صاحب آپ شرمندہ نہ کریں ، فقیر کبھی ریس جیت نہیں سکا دل جیت لینا تو دور کی بات ہے
آپ کا بڑا پن ہے، فقیر متوجہ ہے آپ کی عنایت کا ۔۔۔۔۔۔۔
 
آغاز فرمائیں فقیر کو متوجہ پائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ بات آپ نے سخت کہہ دی۔ اہلِ علم کا قدیمی وتیرہ ہے کہ وہ کیڑے نکالتے ہیں، مارتے نہیں۔ یہ تو کردار کے غازیوں کا کام ہے کہ کسی کا بھلا کریں۔ ہم بہو بیٹیاں یہ (کام) کیا جانیں؟
 
loneliness4ever

محفلین
یہ بات آپ نے سخت کہہ دی۔ اہلِ علم کا قدیمی وتیرہ ہے کہ وہ کیڑے نکالتے ہیں، مارتے نہیں۔ یہ تو کردار کے غازیوں کا کام ہے کہ کسی کا بھلا کریں۔ ہم بہو بیٹیاں یہ (کام) کیا جانیں؟

چلیں سخت ہو یا نرم بات کے درجے تک تو پہنچی۔ یعنی آپ دور ِ جدید میں قدیمی وتیرہ اپنائے ہوئے ہیں خوب بلکہ بہت خوب
خیر ہم تو مہمان ٹھہرے، محفل کے میزبان ہمارے عزیز بھائی سید فصیح احمد کیا سوچیں گے ؟؟ مہمان ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائے
بیٹھے ہیں ، مناسب ہوگا کہ عزیز کی عنایت پر آپ کچھ قیمتی الفاظ عنایت فرمائیں اور ہم عنایتوں کے اس سلسلے فائدہ اٹھا سکیں
 
مہمان ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنائے
بیٹھے ہیں
بجا فرمایا۔
پہلے الفاظوں کو قریب قریب دوسرے الفاظوں میں بیان کر دیا ہے
اس جملے میں اردو جمع الجمع کی قباحت بطریقِ احسن موجود ہے۔ یعنی لفظ کی عربی جمع الفاظ اور پھر الفاظ کی جمع الفاظوں اردو قاعدے پر۔ یہ زیادتی ہے۔ اللہ افتخار چوہدری صاحب کو (جلد از جلد) جنت نصیب فرمائے۔ وہ چیف جسٹس ہوتے تو سوموٹو لے لیتے۔
ہر اس کام کو کرنے سے اپنے اوپر
پابندی لگا لی تھی
یوں کہیے کہ ہر وہ کام کرنے (یا نہ کرنے) کی خود پر پابندی لگا لی تھی۔ اس کام کو میری رائے میں موجودہ تناظر میں غیر فصیح ہے۔ مزید یہ کہ اپنے اوپر کا ٹکڑا بھی پنجابی میں تو کام دیتا ہے، اردو کا دامنِ صدچاک اس سے رفو نہیں ہوتا۔
بہر حال، آپ واقعی دل کے اچھے ہیں۔ بے مزہ نہیں ہوئے۔ ورنہ میرا موڈ تو فقظ چھیڑنے کا تھا، بات کا نہیں۔ آپ نے اگلوا لیا۔ اب سنبھالیے! :in-love:
 
اب پیاسے کی پیاس بڑھ گئی ہے
اللہ خوب علم عطا فرمائے آپ کو

بس جی ان کی یاد جب سے دل کی مکیں ہوئی
دل بد سے خوب اور خوب ہوتا چلا گیا :in-love:
 
عمر سیف

محفلین
جُدا ہوتے ہوئے بہت سے عہد و پیمان ہوئے، کئی معاہدے وجود پائے! ۔۔۔۔۔۔۔ پھِر کافی عرصہ گزر گیا۔ ایک دِن اُسے احساس ہُوا کہ وہ تمام کیئے وعدے رفتہ رفتہ بھول رہا ہے۔ بہت فِکر ہوئی تو اس نے تمام وہ کام کرنے شروع کر دیئے جو "اُسے" نا پسند تھے۔ یوں جب بھی کوئی وعدہ ٹوٹتا تو وہ جلدی سے اُسے لِکھ لیتا۔ اور آخِر کار اس نے یوں "اُس" سے کیئے تمام وعدوں کی یاداشت تیار کر لی۔

(فصیح احمد)
اے کیہ سٹوری اے۔...
 
Top