وفاقی حکومت کا مساجد کے ائمہ اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ

ثمین زارا

محفلین
اور اپکی رپلائیز کو کیا نام دوں؟؟یہ نام میں نے نہیں دیئے بلکہ پاکستان کے عوام کے دیئے ہوئے ہیں۔۔۔ لہذا قبول فرمائیں۔
آپ کا نام پاکستانی عوام ہے کیا ؟ لوگ تو مولانا کو بھی گالیاں دیتے ہیں تو ان کو بھی ایسے ناموں سے پکارا جائے ؟ آپ کی اپنی کوئی تربیت نہیں ؟
 

ثمین زارا

محفلین
اورکزئی صاحب آپ کو سمجھ کیوں نہیں آتی کہ الفاظ شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم کے لیے یہ کوکینی اور بھنگی جیسے الفاظ آپ کی شخصیت کو بڑی اچھی طرح ننگا کر رہے ہیں۔
یہ الفاظ یہاں کسی انتظامیہ کو نظر نہیں آتے ۔ کیوں ؟
 
یہ الفاظ یہاں کسی انتظامیہ کو نظر نہیں آتے ۔ کیوں ؟
محترمہ یہ زمرہ مذہبی زمرے کی طرح ادارتی کنٹرول میں نہیں اور نہ ہی چونیس گھنٹے مدیران ان زمروں کے ہر مراسلے کو پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ اگر کوئی بات قابلِ اعتراض نظرآئے تو رپورٹ کا آپشن استعمال کیجیے۔
 

ثمین زارا

محفلین
محترمہ یہ زمرہ مذہبی زمرے کی طرح ادارتی کنٹرول میں نہیں اور نہ ہی چونیس گھنٹے مدیران ان زمروں کے ہر مراسلے کو پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ اگر کوئی بات قابلِ اعتراض نظرآئے تو رپورٹ کا آپشن استعمال کیجیے۔
یہ میں نے رپورٹ ہی کیا تھا ۔ ورنہ بتائیے کس طرح کرتے ہیں ۔
 
یہ میں نے رپورٹ ہی کیا تھا ۔ ورنہ بتائیے کس طرح کرتے ہیں ۔
کسی بھی مراسلے کے نیچے رپورٹ کا لنک کلک کیجیے، رپورٹ کی ونڈو کھل جائے گی۔ وہاں اس مراسلے کو رپورٹ کرنے کی وجہ بیان کیجیے

واضح رہے کہ رپورٹ پر کسی بھی قسم کا ایکشن انتظامیہ کی صوابدید ہے۔
 

ثمین زارا

محفلین
آپ خود ہی سوچیں یہ دوا بنانے کی بات ہے ۔ کس طرح کسی کی اچھی بات کو ٹوئسٹ کرتے ہیں خوامخواہ ۔ بہت ساری ادویات میں ڈرگز استعمال ہوتی ہیں ۔ یہ کوئی نئی بات تو نہیں ۔ تمام پین کلرز میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ کیونکہ کے پی میں پوست کی کاشت ہوتی ہے اور افغانستان سے بھی اسمگل ہوتی ہے اس لیے اس کو نیک مقاصد میں استعمال کر کے غریب کسانوں کا فائدہ کیا جا سکتا ہے ۔

آپ کو ایفیڈرین کیس بھی یاد ہو گا کہ کس طرح ڈرگ بیچ کر پیسہ بنایا گیا ۔
 
آخری تدوین:

ثمین زارا

محفلین

الف نظامی

لائبریرین
عمران خان بھنگ لیگلائزر اور دھرنا ایکسپرٹ کی گفتگو نیم کالنگ پر مبنی ہے۔

اس صورتحال میں پی ٹی آئی کے نقطہ نگاہ سے سوال بس ایک ہی رہ جاتا ہے۔ اور وہ یہ کہ کیا عمران خان کے پاس مولانا کو بے اثر کرنے کا کوئی گر ہے ؟
تو سیدھا سا جواب یہ ہے کہ عمران خان کا سب سے طاقتور ہتھیار نیب ہے۔ اور یہی ہتھیار مولانا کے خلاف مکمل بے کار ہے۔

عمران خان آٹھ سال تک مولانا فضل الرحمن کو ڈیزل کہتے رہے مگر انہیں وزیر اعظم بنے ڈھائی سال ہوگئے اور ہم نے اب تک عمران خان کی جانب سے مولانا پر ڈیزل کا کوئی کیس قائم ہوتے نہیں دیکھا۔

وہ سب کو نیب سے رگڑا لگوا چکے ہیں تو کیا وجہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف کوئی ڈیزل کیس شروع نہ کرسکے ؟

صاف عیاں ہے کہ مولانا کے خلاف ان کے تمام الزامات بے بنیاد تھے۔ آج وزیر اعظم ہونے کے باوجود وہ ان پر کرپشن کا کوئی کیس ثابت کرنا تو درکنار مقدمہ تک قائم کرنے میں ناکام ہیں۔

اس اخلاقی برتری کے ہوتے مولانا فضل الرحمن کو عمران خان سے کوئی خطرہ نہیں۔ خطرہ عمران خان کو مولانا سے لاحق ہے۔
 

آورکزئی

محفلین
آپ کا نام پاکستانی عوام ہے کیا ؟ لوگ تو مولانا کو بھی گالیاں دیتے ہیں تو ان کو بھی ایسے ناموں سے پکارا جائے ؟ آپ کی اپنی کوئی تربیت نہیں ؟

چلیں پھر تربیت میں انصافی جیت گئے۔۔۔ ماشاء اللہ ۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

آورکزئی

محفلین

جنہوں نے ایسا کیا ہے۔۔۔ وہ کون تھے۔۔۔ یہ بھی بتائیں۔۔۔ ابھی میں حریم شاہ اور صندل خٹک کی موضوع پہ نہیں آرہا۔۔۔
ویسے بھی بہت رپلائیز ڈیلیٹ ہوچکے ہیں میرے۔۔۔ لگتا ہے فورم سے بھی جلدی چھٹی ہونی والی ہے۔۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ہمارے یہاں عرصہ سے ہو یہ رہا ہے کہ دین و سیاست ہو یا علم و ادب ، زندگی کے ہر شعبہ میں خانے بنائے گئے ہیں ، خطوط کھینچ کر ان خانوں کی تحدید کر لی گئی ہے اور اب ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ ان فقہی ، کلامی ، تاریخی ، ادبی ، سیاسی مکاتب میں سے کسی ایک مکتب سے کلیتا اتفاق کرے یا کلیتا اختلاف اور ان خانوں میں سے کسی ایک خانہ میں خطوط سے بہت دور ہٹ کر دامن سمیٹ کر کھڑا ہو۔ اب اگر کوئی غریب اپنے دماغ سے بھی سوچنے کا عادی ہے ، مسائل میں اس کی اپنی بھی رائے ہوتی ہے اور وہ تحقیق کے بغیر کوئی قول تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا اور کسی ایک گروہ سے عمومی اور دوامی وابستگی ضروری نہیں سمجھتا اور ان خانوں کے حدود کا شدت سے پابند نہیں ہے ، کسی مسئلہ میں خط کے اس پار والوں سے بھی متفق ہو سکتا ہے تو وہ ان دونوں خانوں کے مکینوں کی نظر میں اجنبی اور مشتبہ ٹھہرتا ہے کہ ہر مسئلہ میں جماعت سے متفق کیوں نہیں ہے؟ گروہ کا صد فی صد وفادار کیوں نہیں ہے؟ دوسری جماعت اور گروہ کو شر محض کیوں نہیں سمجھتا؟ اس کی رائے کے ساتھ اس کی نیت میں بھی اسے کلام کیوں نہیں ہے؟ بعض مسائل میں اس سے متفق کیوں ہے؟ افکار کے ساتھ کردار پر بھی نکتہ چینی اس کے مسلک میں ناروا کیوں ہے؟ جزئیات میں اختلاف کو اہمیت کیوں نہیں دیتا ( حیات شاہ محمد اسحاق محدث دہلوی از حکیم سید محمود احمد برکاتی ، صفحہ 16 ، 17 )
اس تنبیہ سے مقصد یہ ہے کہ برادرانِ اسلام اپنے اندر قوتِ برداشت پیدا کریں اندھا دھند کفر اور نفاق کے فتوے صادر نہ کریں اور حضرت مولانا روم قدس سرہ کے اس شعر کو یاد رکھیں
تو برائے وصل کردن آمدی
نے برائے فصل کردن آمدی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت اور اپوزیشن دونوں کی خوبیوں کا اعتراف کرنا اور دونوں کی خامیوں پر تنقید کرنا ہی سیاسی توازن ہے۔
کسی ایک سیاسی گروہ کی اندھی تقلید و سیاسی عقیدت مندی اپنا دماغ گروی رکھنے کے مترادف ہے۔
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ کو چاہیے کہ اپنے مخالفین کی نیم کالنگ سے باز آ جائیں کیوں کہ یہ عمل معاشرے میں سیاسی فرقہ واریت کا باعث بن رہا ہے۔
 

ثمین زارا

محفلین
جنہوں نے ایسا کیا ہے۔۔۔ وہ کون تھے۔۔۔ یہ بھی بتائیں۔۔۔ ابھی میں حریم شاہ اور صندل خٹک کی موضوع پہ نہیں آرہا۔۔۔
ویسے بھی بہت رپلائیز ڈیلیٹ ہوچکے ہیں میرے۔۔۔ لگتا ہے فورم سے بھی جلدی چھٹی ہونی والی ہے۔۔۔
ہمارے تو ہومیو پیتھک ٹائپ مراسلے بھی ڈیلیٹ ہو گئے ۔ بےچارے منتظمین اچانک جاگ گئے ہیں ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اپنی سیاسی جماعت کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے مندرجہ ذیل اشیاء ساتھ رکھیں:
  • اتنی وسعت قلبی رکھ لیجیے کہ مخالف سیاسی جماعت کی اچھائی بھی بیان کر سکیں۔ برائیاں تو اکثر بیان کرتے ہیں
  • بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی ممکن ہے تو بین السیاسی جماعت ہم آہنگی بھی ممکن ہو سکتی ہے
 
Top