وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں

ابن آدم

محفلین
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول کھولنے کے حوالے سے صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں، حتمی فیصلہ دو جولائی کو بین الصوبائی وزراء کانفرنس میں کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت اسکول کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں، اسکول ابتدائی طور پر ٹرائل کی بنیاد پر کھولنے کا جائزہ لیا جائے گا۔ صوبوں کو کہا گیا ہے کہ وہ 23 جون تک تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے اپنی تجاویز بھجوا دیں۔ طلبہ اور استاتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔

وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزرا کانفرنس بھی طلب کر لی۔ کانفرنس میں سکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق فیصلہ ہو گا۔
وفاقی وزارت تعلیم نے اسکول کھولنے سے متعلق صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں
ویسے جب حکومت نے اس سال تمام طلباء کو امتحان کے بغیر اگلی کلاسز میں پروموٹ کر دیا ہے تو سکول کھولنے کا کیا مقصد؟
 
سکول کالج خوامخواہ کا خرچہ ہیں، مکمل ختم کرکے ان عمارات کو کسی اور مقصد کے لیے وقف کر دینا چاہییے۔ تعلیم موبائل پر ہی جاری رہنی چاہییے۔
 
ابن آدم

محفلین
اگلی کلاس میں پروموشن کے بعد کیا تعلیم ختم کر دینی چاہیے؟
کہنے کا مقصد یہ تھا کہ جولائی کے آخر میں ویسے ہی عید ہے اور پھر ١٤ اگست. تو اس فیصلے کو ٢ جولائی کی بجائے اگست کے شروع تک موخر کر دیا جائے تو بہتر ہوتا کیونکہ وزیر اعظم نے خود کہا ہے کہ جولائی میں پیک ہو گی تو ابھی کھولنے کا فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں جب کہ خود کہہ رہے ہیں کہ پیک نہیں ائی؟
اور ویسے بھی کافی علاقے سمارٹ لاک داؤن کی زد میں ہیں تو کہنے کا مطلب یہ تھا کہ یہ وقت نہیں اس فیصلے کو لینے کا
 
جاسم محمد

Top