وفاقی وزیر مذہبی امور قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ، ڈرائیوار جاں بحق

فخرنوید

محفلین
اسلام آباد…وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی اسلام آباد میں ایک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے ، حملہ آوروں کی فائرنگ سے وفاقی وزیر کا ڈرائیور جاں بحق اور محافظ شدید زخمی ہوگیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی آج دوپہر میلوڈی مارکیٹ ، جی سکس میں واقع اپنے دفتر سے سرکاری گاڑی میں روانہ ہوئے ہی تھے کہ ، سڑک پر قریب موجود ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی ، ، ایک حملہ آور نے خود کار رائفل جبکہ دوسرے نے پستول سے فائرنگ کی اور بعد میں اسلحہ وہیں پھینک کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ۔ حملہ آوروں کی فائرنگ سے حامد سعید کاظمی کی ٹانگ میں گولیاں لگیں جبکہ ان کا ڈرائیور یونس متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا اور محافظ اشرف کو بھی تین گولیاں لگیں ، ، زخمی وفاقی وزیر اور ان کے محافظ کو فوری طور پر قریب ہی واقع پولی کلینک اسپتال پہنچایا گیا ،، اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں حامد کاظمی کے گھٹنے میں لگنے والی گولیاں نکالنے کیلئے آپریشن کیا گیا ، ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ وفاقی وزیر کے آفس اور ان پر حملے کے مقام سے تقریبا پچاس سے ساٹھ گز کے فاصلے پر تھانہ آب پارہ واقع ہے ،جبکہ اس علاقے میں سکیورٹی ناکہ بھی مستقل طور پر قائم رہتا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں وفاقی وزرا ، پولیس اور انتظامیہ کے اعلی حکام فوری اسپتال پہنچے جہاں انہوں حامد سعید کاظمی کو دی جانے والی طبی امداد کی نگرانی کی جبکہ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام اور ماہرین جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے رہے ۔صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے حامد سعید کاظمی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
 

فخرنوید

محفلین
hamid_saeed_kazmi.jpg
 

فخرنوید

محفلین
090902112449_kazmi_1.jpg

دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں وفاقی وزیر زخمی ہوگئے​
 

فخرنوید

محفلین
090902112616_kazmi_3.jpg

پولیس کے مطابق ان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا
جب وفاقی وزیر اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں واقع اپنے دفتر سے گھر جا رہے تھے​
 

فخرنوید

محفلین
090902113431_kazmi_8.jpg

وفاقی وزیر کے ڈرائیور یونس اس حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں ان کی اہلیہ ہسپتال میں غم زدہ کھڑی ہیں​
 

ساجد

محفلین
فرحان دانش ، یہ کام ان لوگوں کا ہے جن کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ علماء کے مابین علمی و فقہی اختلاف کوئی نئی بات نہیں لیکن کبھی بھی ایسی خوف ناک صورت حال درپیش نہیں ہوئی۔
کسی ایک طبقہ فکر کے علماء کو دبانے کی کوشش کے حوالے سے اس واقعہ کو نہیں دیکھا جانا چاہئیے۔ اس سوچ سے ہم خود ہی ان جاہل دہشت گردوں کو ایک بنی بنائی سوچ فراہم کر دیں گے کہ وہ ہمیں مزید نقصان پہنچاتے رہیں اور ہم آپس میں دست و گریباں رہیں۔
 

arifkarim

معطل
فرحان دانش ، یہ کام ان لوگوں کا ہے جن کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ علماء کے مابین علمی و فقہی اختلاف کوئی نئی بات نہیں لیکن کبھی بھی ایسی خوف ناک صورت حال درپیش نہیں ہوئی۔
کسی ایک طبقہ فکر کے علماء کو دبانے کی کوشش کے حوالے سے اس واقعہ کو نہیں دیکھا جانا چاہئیے۔ اس سوچ سے ہم خود ہی ان جاہل دہشت گردوں کو ایک بنی بنائی سوچ فراہم کر دیں گے کہ وہ ہمیں مزید نقصان پہنچاتے رہیں اور ہم آپس میں دست و گریباں رہیں۔

انفارمیشن کا شکریہ، لیکن بے فائدہ ہے :(
 
Top