وقت بتقئیں؟؟؟؟

السلام علیکم
کانٹے والی گھڑیوں میں (ڈیجیٹل واچ نہیں) 12 گھنٹوں میں دو وقت ایسا ہوتا ہے جس میں اس کے دونوں کانٹوں کے درمیان اتنا ہی منٹ کی لیکروں کا فاصلہ ہوتا ہے جتنا اس وقت ، وقت (ٹائم) ہوا ہوتا ہے
اسمیں ایک وقت ہے 10 دس بجے کا ۔ جب دس بجا ہوتا ہے تب دونوں چھوٹے و بڑے کانٹوں کے درمیان دس منٹ کا فاصلہ ہوتا ہے ۔
اب دوسرا ایسا وقت کونسا ہے جس کے ہونے یا بجنے پر اتنا ہی فاصلہ ہو جتنا وقت ہوا ہے؟؟؟؟؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
اگر 24 گھنٹے والی فارمیٹ کو دیکھا جائے تو رات کے آٹھ بجے بھی یہی ہوتا ہے۔ 24 گھنٹے کی فارمیٹ میں رات کےآٹھ بجے کو 20 بجے کہا جائے گا۔
 
وجی

لائبریرین
اگر رات کے بارہ بجے کا وقت دیکھا جائے 24 فارمیٹ کے لیحاظ سے تو بڑا کانٹا اور چھوٹا کانٹا دونوں بارہ پر ہوتے ہیں اور وقت 00:00 ہوتا ہے
 
اگر رات کے بارہ بجے کا وقت دیکھا جائے 24 فارمیٹ کے لیحاظ سے تو بڑا کانٹا اور چھوٹا کانٹا دونوں بارہ پر ہوتے ہیں اور وقت 00:00 ہوتا ہے
تو پھر یہ جواب صحیح نہیں ہوا نا بہن ۔۔ ویسے سوال میں دورانیہ 12 گھنٹوں کا ہے اور فارمیٹ بھی 1 سے 12 والا ہے۔
 
کیوں پریشان کر رکھا ہے بچوں کو۔ زیادہ تر لوگ ساڑھے سات بجے سو رہے ہوتے ہیں اس لئے گھڑی نہیں دیکھ پاتے۔
 
وجی

لائبریرین
تو پھر یہ جواب صحیح نہیں ہوا نا بہن ۔۔ ویسے سوال میں دورانیہ 12 گھنٹوں کا ہے اور فارمیٹ بھی 1 سے 12 والا ہے۔
بھائی پہلی بات تو یہ کہ ہم بھائی ہیں
دوسری بات یہ کہ میں نے تو نبیل بھائی کی طرح جواب دیا تھا
خیر ویسے ابن سعید صاحب نے جواب دے دیا ہے
 
کیوں پریشان کر رکھا ہے بچوں کو۔ زیادہ تر لوگ ساڑھے سات بجے سو رہے ہوتے ہیں اس لئے گھڑی نہیں دیکھ پاتے۔
بلکل درست جواب
بھائی پہلی بات تو یہ کہ ہم بھائی ہیں
دوسری بات یہ کہ میں نے تو نبیل بھائی کی طرح جواب دیا تھا
خیر ویسے ابن سعید صاحب نے جواب دے دیا ہے
معافی چاہتا ہوں جہاں "ی" لگا دیکھا تو وہاں" لڑک " خود باخود ذہن میں وارد ہوا جاتا ہے۔
 
Top