وقت بیتا محبت پرانی ہوئی

مجھے نھیں ٌلگتا آپ aptitude test میں پاس ہو سکینگے ان کے لیکچر اٹیند کرنے کے لیے ۔ ۔ ۔ :D
شاگرد کی قابلیت استاد کی قابلیت پر انحصار ہوتی ہے لائق،فرماںبردار شاگرد تو سب چُنتے ہیں مزہ تو تب ہے کھؤٹے سکوں کو انمول بنایا جائے اب سوال یہ ہے استاد اس قابلیت کے ہیں شاگردوں کا ٹیسٹ پاس کر سکے
 

اکمل زیدی

محفلین
شاگرد کی قابلیت استاد کی قابلیت پر انحصار ہوتی ہے لائق،فرماںبردار شاگرد تو سب چُنتے ہیں مزہ تو تب ہے کھؤٹے سکوں کو انمول بنایا جائے اب سوال یہ ہے استاد اس قابلیت کے ہیں شاگردوں کا ٹیسٹ پاس کر سکے
. . . ویسے ہم نے کب کہا کے یہ قابل استاد ہیں . . . :D:D
 
واہ !!!!!
:applause:ہر شعر کمال !!!!!!
ایک ایک شعر لاجواب . خدا آپ کو سلامت رکھے ، بہت رشک آتا ہے آپ کی صلاحیتوں پر

سر اٹھایا نہ جنبش لبوں کو ہی دی
گفتگودھڑکنوں کی زبانی ہوئی
بہت سارے لوگ اپنا دھڑکنوں سے آپ کی تعریف کرتے ہیں ، آپ تو سن ہی لیتے ہونگے
کیا کہنے راحیل بھائی۔ کیا ہی عمدہ اشعار ہیں۔
واہ واہ زبردست ۔۔
کیا بات ہے سر آپ کی ۔۔ ہر ایک شعرسادہ سے انداز میں گہرائی لیے ہوئے ۔۔ لاجواب
ہر شعر، بہت خوب، بہت داد۔
بہت عمدہ ہمیشہ کی طرح!!!
بہت خوب !

شاندار غزل ہے بھائی!
بہت بہت شکریہ،پیارے لوگو۔ :in-love::in-love::in-love:
---

واہ بہت خوب عشق مجازی کی کونسی اسٹیج پر ہیں ابھی
اس سبجیکٹ کے پروفیسر ہیں . . .آپ اسٹیج کی بات کر رہے ہیں . . . :)
مطلب دو چار لیکچر لینے بنتے ہیں کچھ توفائدہ حاصل ہو غریب طالب علم کو
دقیانوسی استادوں کا شاگرد بننے کا کوئی فائدہ نہیں۔
مجھے نھیں ٌلگتا آپ aptitude test میں پاس ہو سکینگے ان کے لیکچر اٹیند کرنے کے لیے ۔ ۔ ۔ :D
شاگرد کی قابلیت استاد کی قابلیت پر انحصار ہوتی ہے لائق،فرماںبردار شاگرد تو سب چُنتے ہیں مزہ تو تب ہے کھؤٹے سکوں کو انمول بنایا جائے اب سوال یہ ہے استاد اس قابلیت کے ہیں شاگردوں کا ٹیسٹ پاس کر سکے
. . . ویسے ہم نے کب کہا کے یہ قابل استاد ہیں . . . :D:D
عشق کی بات بیسوا جانیں
ہم بہو بیٹیاں یہ کیا جانیں؟
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
---
دل یونہی دشمنِ جاں نہیں ہو گیا
کوئی مَنّت ہے کافر نے مانی ہوئی
قبلہ منت کسی مراد کی برآوری کیلئے مانی جاتی ہے۔ اس کا دشمنی سے کیا ربط؟؟
بندہ پرور، شاعر دست بستہ عرض کرتا ہے کہ میرا دل یونہی میری جان کا دشمن نہیں ہو گیا۔ اس کا ہو نہ ہو کوئی سبب ہے یعنی کافر نے ضرور کوئی منت مان رکھی ہے۔ :):):)
اب یہاں کافر کے دو مطلب ہیں۔ اگر اس سے مراد دل لی جائے تو مفہوم یہ بنتا ہے کہ دل نے محبوب کو پانے کی منت مان لی ہے اس لیے ہماری جان کا دشمن ہو گیا ہے یعنی ہمیں عشق کی کٹھنائیوں سے گزرنے پر مجبور کر رہا ہے۔ اگر محبوب مراد ہو تو یہ معانی برآمد ہوتے ہیں کہ محبوب نے ہمارا دل لینے کی منت مانی ہے اس لیے دل ہم سے برگشتہ ہو گیا ہے۔
مفت پائی نہیں دولتِ بےخودی
کوچے کوچے کی ہے خاک چھانی ہوئی
کوچے کوچے کی خاک چھاننے کے بعد بندہ بیچارہ بےسدھ تو ہو سکتا ہے مگر بےخود...؟
یہاں "تیرے کوچے کی ہے خاک چھانی ہوئی " شاید زیادہ بہتر ہو کہ کوچہِ جاناں میں خود فراموشی تو سمجھ میں آتی ہے .
اگر ایک محبوب کا کوچہ گھومنے سے آپ کی بیان کردہ کیفیت پیدا ہوتی ہے تو کئی حسینوں کی گلیوں کی خاک پھانکنے سے کیا حال ہو گا؟ :):):)
شاید ایک اور شعر یہ مفہوم زیادہ واضح کر سکے:
ہوسِ حسن کو راحیلؔ دعا دیتا ہوں
دل کہیں کا نہ رہا پھر بھی کسی کا نہ ہوا​
زیرِ بحث شعر میں جتنی رعایات آئی ہیں اتنی اس غزل کے کسی اور شعر مشکل ہی سے ملیں گی۔ مثلاً دولت متاعِ کثیر کو کہتے ہیں جس کے اکٹھا کرنے کی رعایت سے کوچہ کوچہ جانے کا ذکر کیا گیا ہے۔ یا یہ کہ دولت کا پیمانہ زر یعنی سونا ہے اور مٹی سے سونا چھاننے کی روایت معروف ہے۔
پھر خبط (obsession) کی بابت یہ امر مسلم ہے کہ مقصود کے ہاتھ نہ آنے سے اس میں اضافہ ہوتا ہے اور ہوتا چلا جاتا ہے۔ مثلاً کسی ماں کا بچہ کھو جائے تو جوں جوں وہ اسے تلاش کرتی جائے گی اس کی ازخودرفتگی میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ یہ حقیقت سامنے رکھ کر پڑھیں گی تو اس شعر کے نئے معانی بھی آپ پر کھلیں گے۔
 
وقت بیتا محبت پرانی ہوئی
جو کہانی نہ تھی وہ کہانی ہوئی

وقت کی ناؤ کے ناخدا ہم نہ تھے
رہ گئی جی ہی میں جی کی ٹھانی ہوئی
ہُو کا عالم ہے کیوں دل کی اقلیم میں؟
کس شہنشاہ کی حکمرانی ہوئی؟​

تھی غمِ رائگانی کی فرصت کسے؟
آرزو میں بسر زندگانی ہوئی
سر اٹھایا نہ جنبش لبوں کو ہی دی
گفتگو دھڑکنوں کی زبانی ہوئی

دل یونہی دشمنِ جاں نہیں ہو گیا
کوئی مَنّت ہے کافر نے مانی ہوئی

مفت پائی نہیں دولتِ بےخودی
کوچے کوچے کی ہے خاک چھانی ہوئی

دے دیا تھا دلِ فتنہ گر بھی اُسے
پھر بھی راحیلؔ غارت جوانی ہوئی

راحیلؔ فاروق
۳ اکتوبر، ۲۰۱۶ء
زبردست راحیل بھائی زبردست کیا کہنے واہ واہ وہ
 
شکریہ، کاشف بھائی۔
آپ نے لکھنا چھوڑ دیا کیا؟ :):):)
آداب، سائر صاحب۔ :):):)
بہت خوبصورت غزل ہے راحیل بھائی۔
ماشا اللہ ۔ ایک ایک شعر لاجواب ہے۔ لطف آ گیا۔
ڈھیروں داد !!
آپ تو جانتے ہی ہوں گے کہ اچھے شاعروں کی داد کتنا خون بڑھا دیتی ہے۔ :in-love::in-love::in-love:
واہ، ایک اور اچھی غزل۔ داد قبول کرو۔
شکریہ، قبلہ۔ آپ لوٹ آئے ہندوستان؟ :daydreaming::daydreaming::daydreaming:
زبردست راحیل بھائی زبردست کیا کہنے واہ واہ وہ
آپ ہی کا تو فیض ہے، بھائی۔
ہمارے ذوق و ہنر کے تمھی ہو صورت گر
تمھی سے داد ملے تو غرور کیوں نہ کریں؟​
 
Top