وقت کی پابندی

تعبیر

محفلین
اک بچہ دیر سے اسکول پہنچا
تو استانی نے کہا۔

“تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ سکول آٹھ بجے شروع ہوتا ہے۔
بچے نے جواب دیا۔

“مس وقت کی پابندی ضروری ہے ۔
آپ میرا انتظار نہ کیا کیجئے ۔
سکول شروع کر دیا کیجئے۔“
 
تعبیر

محفلین
بہت خوب !

ویسے تعبیر آپ نے محفل کو خوب گل و گلزار بنایا ہوا ہے۔ :)

خوش رہیے۔

جزاک اللہ للہ آپ کو بھی ہمیشہ خوش رکھے ۔
ایک اکیلے سے کچھ نہیں ہو سکتا ۔ہم سب کے دم سے محفل گل و گزار ہے۔
حوصلہ افزائی اور انت اچھے الفاظ کے لیے بہت بہت بہت شکریہ :)
یہاں کوئی پھول والا سمائلی نہیں ہے کیا؟؟؟

اچھا تو وہ اڑتی چڑیا آپ ہی ہیں کہ جس کے بارے میں لوگ کہتے ہیں کہ ایک اُڑتی چڑیا نے خبر سنائی ہے۔ :grin:

ہاہاہا
زبردست جوابی کاروائی :grin:
میں نے لکھا تھا کہ اڑتے اڑتے خبر سنی ہے نا کہ یہ کہا تھا کہ اڑتے اڑتے خبر لگائی ہے :grin1:

ویسے اگر یہ جواب کوئی بچہ سرکاری اسکول میں دیتا تو استانی وہ کس کر جھانپڑ لگائیں کہ بچے کا کان،یا آنکھ ضرور ضائیع ہو جاتی
ااگر پرائیویٹ اسکول کا جواب ہوتا تو استانی اپنی نوکری بچانے کے لیے دل میں اسے کوستی بس
 
شہزاد وحید

خبر چونکہ مونث ہے اس لیئے لوگ اسے اُڑتی اُڑتی سن لیتے ہیں نہ کہ بذات خود اڑتے اڑتے سنتے ہیں۔ بلکہ نہیں نہیں کچھ لوگ ہیں ایسے بھی جو اڑتے اُڑتے خبر سنتے ہیں۔ :)
بچپن میں تو خیر میرا استانیوں سے واسطہ نہیں پڑا لیکن اب کچھ استانیاں ہماری استاد ہیں اور وہ بہت اچھی ہیں۔ :grin:
 
Top