وقت کی ہر گھات کی ہوں معترف

خود شناسائی کی لذّت دے گئے
درد کے لمحات کی ہوں معترف
بہت ہی زبرست اور کمال کی غزل ہے
رازِ قدرت ہے چُھپا اضداد میں
سو نفی اثبات کی ہوں معترف
اس شعر میں نفی اثبات کا ذکر ہے ۔۔ نفی اثبات کیا ہوتا ہے پلیز تھو ڑا سمجھا دیں۔۔ میں نے سنا ہے یہ اصطلا ح تصوف کی دنیا میں کافی معروف ہے ۔۔
 
La Alma

لائبریرین
بہت ہی زبرست اور کمال کی غزل ہے

اس شعر میں نفی اثبات کا ذکر ہے ۔۔ نفی اثبات کیا ہوتا ہے پلیز تھو ڑا سمجھا دیں۔۔ میں نے سنا ہے یہ اصطلا ح تصوف کی دنیا میں کافی معروف ہے ۔۔
یہ تو اہلِ تصوف ہی بہتر بتا سکتے ہیں . نفی و اثبات کا دائرہ عمل یوں تو نہایت وسیع ہے لیکن ان کے ہاں جو عمومی تصور رائج ہے، وہ توحید کا اقرار اور شرک کا مطلق انکار ہے . لا الہ نفی ہے اور الا ﷲ اثبات ہے .
نظامِ کائنات کو چلانے میں بھی یہی ضد کا اصول کارفرما ہے، جیسے نیکی\بدی ، خیر\ شر ، دن\ رات ، دنیا \ آخرت ، جنت \ دوزخ ، شیاطین \ ملائکہ وغیرہ وغیرہ . ایک کی نفی دوسرے کا اثبات ہے. کائنات میں Equilibrium یا توازن اسی نفی و اثبات کا مرہونِ منت ہے .
 
بہت بہت شکریہ اس رہنما ئی کے لیے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
جو عیاں ہے جستجو اُس کی نہیں
غیب کی ہر بات کی ہوں معترف

تلخیِ ایّام کا شکوہ نہیں
خوئے تسلیمات کی ہوں معترف

ہو گئی اپنے پرائے کی خبر
گردشِ حالات کی ہوں معترف

کون المٰی اُنؐ سے بڑھ کر ہے حسیں
فخرِ موجودات کی ہوں معترف

بہت خوب!

عمدہ ہے۔

خوش رہیے۔ :)
 
Top