وقت کے پاس کہاں سارے حوالے ہوں گے

محترم اعجاز عبید صاحب الف عین ، نے میری اس معمولی سی کاوش کو ’’زبردست‘‘ ریٹنگ دی ہے۔۔۔ میں نہایت ہی ممنون اور شکر گذار ہوں۔۔ یقینا یہ مجھ نا چیز کی حوصلہ افزائی ہے۔
علاوہ ازیں سید شہزاد صاحب اور محترم اسامہ سرسری صاحب نے بھی ’’زبردست‘‘ کہا ہے۔۔
آپ تمام کرم فرماؤں کا نہایت ممنون ہوں۔۔
 
آخری تدوین:
محترم اعجاز عبید صاحب نے میری اس معمولی سی کاوش کو ’’زبردست‘‘ ریٹنگ دی ہے۔۔۔ میں نہایت ہی ممنون اور شکر گذار ہوں۔۔ یقینا یہ مجھ نا چیز کی حوصلہ افزائی ہے۔
علاوہ ازیں سید شہزاد صاحب اور محترم اسامہ سرسری صاحب نے بھی ’’زبردست‘‘ کہا ہے۔۔
آپ تمام کرم فرماؤں کا نہایت ممنون ہوں۔۔
محترم جناب نقوی صاحب!
آپ کی آمد سے اردو محفل کو یقیناً ایک اچھا شاعر مزید مل چکا ہے۔
بہت خوشی ہوئی آپ کا کلام اور آپ کی محبت بھری باتیں پڑھ کر۔
جزاکم اللہ خیرا۔
اپنا مزید کلام بھی شریک محفل کرتے رہیے گا۔ انتظار رہے گا۔
 

طارق شاہ

محفلین
محترم طارق صاحب....اس امر حقیقی سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ نقص انسانی حیات کا جزو ہے....کوئی بهی کامل نہیں.... ناراضگی کا سوال تب پیدا ہو گا جب میں اپنی بات کو (کلام) کو حرف آخر مان لوں....جو خارج از امکان ہے..
مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے کهل کر میری غزل پہ نقد کیا....آپ تنقیدی بصیرت کے مالک ہیں...
مجھے خوشی ہو گی اگر آپ میری موجودہ یا آئیندہ بهی تخلیقات پر میری اسی طرح رہنمائی فرماتے رہیں...
جناب ذولفقار نقوی صاحب !
تشکّر جواب کے لئے ، آپ کے ابتدائی جملوں سے کسے انکار ہو سکتا ہے
یہ بات صرف لکھنے والے پر نہیں، پڑھنے والوں، بلکہ زندگی کے ہر شعبہ
سے متعلق انسان پر بھی صادق آتا ہے ، کامل ایک الله ہی کی ذات ہے ۔

تفہیم شعر ہر شخص پر یکساں نہیں،
اس لئے یہ ضروری نہیں کہ ہر وقت، یا ہرخیالِ شاعر کو، ہم سب ایک سا سمجھیں
یعنی ہو سکتا ہے کہ پڑھنے والا یا استفسار کرنے والا بھی اصل بات کی تہہ تک نہ پہنچ سکے
کہ وہ بھی انسان ہی ہے

حدیث ہے جو چیز اپنے لئے پسند کرو وہی دوسروں کے لئے بھی

جب کسی کی خفگی کا ڈر نہیں ہوتا ، یا انسان جسے دوست یا اپنا سمجھتا ہے اُسے ہی اس کی کسی
نا دانستہ غلطی ، یا پیش نظر نقصان کے خدشے کا اظہار کرتا ہے ،
یہی سوچ کر آپ کے لکھے پر لکھا کہ یہاں دیگر لکھنے والوں کی طرح آپ کو بھی قریب جانا
(خدشہ آپ کی ناراضگی کا بالکل نہیں تھا، احتیاطاّ لکھ دیا تھا ):)

یہاں ہر ایک سے کچھ نہ کچھ حاصل ہوتا رہا ہے مجھے ، الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ اسی
طرح ایک دوسرے سے ہم لوگ فیض یاب ہوتے رہیں

ایک بار پھر سے جواب اور کشادہ دلی کے لئے تشکّر
بہت خوش رہیں صاحب اور لکھتے رہیں :):)

 

شمشاد

لائبریرین
ہم تھے خوشبو کے خریدار، مگر کیا معلوم
سرخ پھولوں نے یہاں سانپ بھی پالے ہوں گے

کیا زبردست شعر ہے۔

ماشاء اللہ

بہت داد قبول فرمائیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
ﮐﮭﻮﺟﺘﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮬﮯ ﺍﻧﺪﮬﯿﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻔﺎﮨﻢ ﮐﮯ ﺩﯾﮯ
ﺍٓ ،ﭼﺮﺍﻏﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻟﮩﻮ ﮈﺍﻝ ، ﺍُﺟﺎﻟﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ

ﺩﺷﺖ ﻣﯿﮟ ﺟﺎ ﮐﮯ ﺫﺭﺍ ﺩﯾﮑﮫ ﺗﻮ ﺍٓﺋﮯ ﮐﻮﺋﯽ
ﺫﺭّﮮ ﺫﺭّﮮ ﻧﮯ ﻣﺮﮮ ﺍﺷﮏ ﺳﻨﺒﮭﺎﻟﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔:)
 
Top