ولادت امام حسین علیہ السلام مبارک ہو

فاخر رضا

محفلین
مدح سرور

دل مرا مائل برائے مدح سرور ہوگیا
حوصلہ اتنا بڑھا بالائے منبر ہوگیا

گود میں نانا کی آکر مسکرائے ہیں حسین
محورِ عالم یہ منظر روح پرور ہوگیا

کھلبلی سی مچ گئی سن کر خبر نجران میں
داخلِ ابناَنا سبط پیمبر ہوگیا

مرسلِ حق کی سپر ابن ابو طالب ہوئے
دین حق کا پاسباں فرزندِحیدر ہوگیا

شاہ دیں نے پار کردی کشتئ دینِ مبیں
اصغر بیشیر اس کشتی کا لنگر ہوگیا

خانہ کعبہ ملاقات علی کے شوق میں
یوں ہوا بے چین کہ دیوار میں در ہوگیا

جان تو اپنی لٹا دی اکبر ذیشان نے
زندہ لیکن کلمہِ اللہ اکبر ہوگیا

شاہ دیں نے کی عطا کچھ ایسی خوشبو جون کو
جسکا رائج استعارہ مشک و عنبر ہوگیا

خوش عمل افراد جنت کو روانہ ہوگئے
کربلا جانا مگر میرا مقدر ہوگیا

دفتر اعمال روزِ حشر جب کھولا گیا
میری بخشش کا سبب یہ ذکر سرور ہوگیا

یہ کلام میرے بڑے بھائی ولی رضا نے لکھا ہے جو انہوں نے امریکہ میں کل پڑھا. ریاست مشیگن
 

سید رافع

محفلین
تمام اہل اسلام کو یہ مبارک دن بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تمام عاشقان حسین اور محبین اہل بیت کے واسطے ہمارے ان دو بول کو قبول فرمائے۔ آمین
 
Top