ونڈز وسٹا کی بورڈ لے آوٹ چینج

راج

محفلین
میں نے اپنے نوٹ بک میں ونڈوز وسٹا الٹیمیٹ انسٹال کیا ہوں اور اردو کی بورڈ تو اس میں پہلے سے موجود ہے مگر پہلے کی طرح پھر ایک بار وہی مسئلہ کہ کی بورڈ لے آوٹ کیسے بدلیں-
ایکس پی کے لئے تو مائکروسافٹ کی ویب سائٹ سے کی بورڈ لے آوٹ چینج کا سافٹ وئیر مل گیا تھا - مگر اب سوال یہ ہے کہ وسٹا کا کی بورڈ لے آوٹ کیسے بدلا جائے یا کوئی اور طریقہ جیسے کے ایکس پی میں جو فائل کی بورڈ کے لئے تھی اسی کو وسٹا کی فائل سے تبدیل کیا جائے - یا کچھ اور .........
بڑی پریشانی میں ہوں - کوئی اس کا حل بتائے مہربانی ہوگی-
 

الف عین

لائبریرین
کی بورڈ لے آؤٹ چینج سے کیا مراد ہے راج؟ بات واضح نہیں ہوئی۔ کیا صوتی کی بورڈ چاہیے؟ یا کسی اور قسم کا لے آؤٹ۔
وسٹا پر کام آنے والے کی بورڈ میں نے یاہو گروپ اردو کمپیونگ کے علاوہ ای سنپ پر بھی پوسٹ کر رکھے ہیں۔ یہ پوسٹ دیکھو۔۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=160276
 

راج

محفلین
اعجاز صاھب
میرے پاس msklc ہے اس کے ذریعے مین نے اپنے مطلب کا کی بورڈ بھی تیار کیا ہوا ہے- کیا وہ کی بورڈ وسٹا پر استعمال ٹوسکتا ہے-
دراصل مین آفتاف کی بورڈ استعمال کرتا ہوں وہ بھی کچھ ترمیم کے ساتھ-
بس اسی لیے معلموم کرنا تھا- اگر msklc سے تیار کردہ کی بورڈ استعمال کیا جاسکتا ہے تو بتائیں تاکہ میں اسے فوری استعمال کرسکوں
 

الف عین

لائبریرین
راج (التمش، اگر میں بھول نہیں رہا ہوں تو)۔ وسٹا میں صرف وہی کی بورڈ کام کرتے ہیں جو MSKLC Version 1.4 سے بنائے گئے ہوں۔ اگر تمھارے پاس یہ ورژن ہے تو اس سے آفتاب یا کوئی بھی لے آؤٹ بنا سکتے ہو، یا چاہو تو میرا آفتاب ای سنپ سے ہی ڈاؤن لوڈ کر لو۔ اوپر کے ربط سے ہی۔
 

راج

محفلین
میرے پاس MSKLC 1.4 ہے مگر تلاش کرنا پڑیگا- آپ کی لنک سے کو شش کی اور کئی بار کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوا-
جیسے حنا بھی نہیں کرسکیں تھی ویسے مجھ سے بھی ڈاونلوڈ نہیں ہوسکا- شائد لنک سہی نہیں ہے یا فائل ہی کرپٹ ہوچکی ہے-
خیر کوئی بات نہیں اگر ہوسکے تو دوسرے فائل اپلوڈ کردیں تب تک میں آپ کے آفتاب سے ہی کام چلاتا ہوں-
 
Top