ونڈوایکس پی اردومیں

طاہر کہوٹ

محفلین
کیااردو ونڈو بنانے پر کام ہو رہا ہے یانہی،اورمیرا سوال ہے کہ کچھ ویب سائٹس پر آڈیوز صرف سننے کے لئے دستیاب ہوتے ہیں ان کواگر ڈائنلوڈ کرنا ہو تواسکا کیاطریقہ ہے؟ دوسراآپکے فورم میں لکھنابہت مشکل ہے کوئی آسان طریقہ بتائیں شکریہ آپکےلئےدعاگو،فقط۔ طاہر :?
 
طاہر کہوٹ نے کہا:
دوسراآپکے فورم میں لکھنابہت مشکل ہے کوئی آسان طریقہ بتائیں شکریہ آپکےلئےدعاگو،فقط۔ طاہر :?

اردو لکھنے کا سب سے آسان طریقہ میری نظر میں تو یہی ہوگا کہ آپ آپریٹنگ سسٹم کو اس کے قابل بنائیں اور اردو کی بورڈ کو سیکھیں۔ اس میں صوتی کی بورڈ مبتدی حضرات کے لئے آسان ہے۔

http://www.boriat.com/hlp
 

جیسبادی

محفلین
یہ چوہا (ماؤس) تختہ دیکھ کر بعض لوگوں کو غلط فہمی ہو جاتی ہے کہ شاید اسی سے لکھنا پڑے گا۔ اس سے میں بھی بہت عرصہ غلط فہمی کا شکار رہا کہ شاید ویب پیڈ کا مقصد یہ ماؤس پیڈ فراہم کرنا ہی ہے۔ بہتر ہو گا کہ ماؤس پیڈ کو ختم ہی کر دیا جائے یا ایک سطر کا نوٹ لگا دیا جائے کہ آپ اپنے کمپوٹر کا کلیدی تختہ استعمال کرتے ہوئے لکھ سکتے ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
برادران محترم، آُپ کی آراء کا شکریہ۔ میں اس وقت کا انتظار کر رہا ہوں جب اردو اوپن پیڈ میں موجود بگز دور کرکے اس فورم میں انٹگریٹ کرسکوں۔ اس وقت انشاءاللہ ایسی غلط فہمیوں کا امکان کم ہوجائے گا۔ جیسبادی کی تجویز اچھی ہے کہ لکھنے والوں کے لیے مناسب hint موجود ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے طاہر کہوٹ آپ بھی وضاحت سے بتائیں کہ آپ کو ٹائپنگ مشکل لگتی ہے یا آپ واقعی ابھی تک ماؤس کے ذریعے آن سکرین کی بورڈ استعمال کرتے آئے ہیں؟
 

عرفان ایم

محفلین
ایک توہم لوگ ہرچیزکے اردومیں ہونے کاانتظارکرکے اس کے اردوہونے تک اپنی موجودہ صلاحیت ضائع کردیتےہیں بھئی ہرمعقول انسان میں اتنی صلاحیت توہوتی ہے کہ کچھ محنت کرلے اورجب شوق پالے ہی ہیں انٹرنیٹ کے توایک شوق اوربھی پال لیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محنت کاشوق۔۔۔۔اگریہ شوق پال لیاتوبھائی سب شوق پورے ہوجائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
عرفان صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں۔

اور یہ کیا آپ سن 2005 کے لکھے ہوئے سوال پر 2011 میں تبصرہ کر رہے ہیں۔
 
Top