نبیل نے کہا:
نادر، میں آج کل ویب پیڈ کو اپ گریڈ کرنے پر کام کر رہا ہوں۔ اس میں اب صوتی کی بورڈ کے علاوہ دوسرے لے آؤٹ بھی سپورٹ کیے جا سکیں گے۔ اگر آپ مجھے آفتاب کی کی بورڈ میپنگ کے بارے میں مطلع کر دیں تو میں اسے بھی سپورٹڈ لے آؤٹس میں شامل کر لوں گا۔ دوسرا امکان یہ ہے کہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ نئے ویب پیڈ میں کی بورڈ لے آؤٹ کس طرح ڈیفائن کیے جاتے ہیں۔ اس کے بعد آپ خود ہی مجھے یہ تیار کرکے بھیج سکتے ہیں۔
اگر آپ ان پیج کی پریفرینسز میں کی بورڈز کو دیکھیں تو چند مختلف کی بورڈز وہاں موجود ہیں، جن میں سے کسی کو بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔ انہی میں آفتاب بھی موجود ہے، جو اردو ٹائپ رائٹر کا ڈیفالٹ لے آؤٹ ہے۔
دوسری اہم بات، وہاں آپ کو “یوزر ڈیفائن کی بورڈز“ کے نام سے 8 کی بورڈز الگ ملیں گے۔ جن میں فونیٹک یا کسی بھی دوسرے لے آؤٹ کو امپورٹ کر کے اس میں ردوبدل کرتے ہوئے اپنی مرضی کا نیا کی بورڈ تشیل دیا جا سکتا ہے۔
یوزر ڈیفائن کی بورڈ کی سہولت کا ایک بڑا فائدہ ایک ہی کمپیوٹر پر ایک سے زیادہ کی بورڈ لے آؤٹس کو ممکن بنانا بھی ہے، تاکہ ایک ہی کمپیوٹر کے استعمال کرنے والے مختلف لوگ اپنی مرضی کا کی بورڈ استعمال کر سکیں۔ ان پیج استعمال کرنے والے لوگ اسی طرح اپنی مرضی کا کی بورڈ رکھتے ہیں۔ صبح کی ڈیوٹی کرنے والا کمپوزر “آفتاب“ استعمال کرتا ہے تو شام والا “مقتدرہ“۔ اور کوئی ہمارے جیسا اناڑی آ جائے تو وہ وقتی طور پر “فونیٹک“ لوڈ کر کے کام چلا لیتا ہے۔
اگر ایسا ممکن ہو جائے تو انٹرنیٹ کلبوں کے کمپیوٹرز میں بھی اردو کامیاب ہو سکتی ہے۔ اگر یہی چیز آپ کے ایڈیٹر سے آگے بڑھتے ہوئے ونڈوز تک جا پہنچے تو سب سے اچھی بات ہو گی، یعنی ایک ایسا کی بورڈ پروگرام بنے جو آصف کے فونٹس والے پروگرام کی طرح انسٹال ہو، اس میں سے “بنے بنائے“ اور “یوزر ڈیفائن“ کی بورڈز میں سے کسی بھی کی بورڈ کا انتخاب کر کے کام کیا جا سکے۔
آپ اردو کی خدمت کا کتنا کام کرتے ہو، اردو کے لوگ عام طور پر ان پیج استعمال کرتے ہیں۔ آپ کو چاہیئے کہ اس کی بنیادی باتیں ضرور سیکھیں۔ اس سے آپ کو اردو طبقے کے ذہن کا پتہ چلے گا۔ اور ان کے یونیکوڈ اردو کی طرف آنے سے ہچکچانے کے اسباب بھی معلوم ہوں گے۔ نتیجتا آپ بہتر پلاننگ کر سکیں گے۔ اللہ آپ کو کامیابی دے، آمین۔