ونڈوز اورلنکس میں اردو

السلام و علیکم

کچھ عرصے پہلے میں نے اردو کا استعمال ونڈوز اورلنکس میں ممکن بنانے کے لئے کچھ آسان قاعدے لکھے تھے، جو کہ یہاں دستیاب ہیں:

http://www.boriat.com/hlp

یہ ایڈوب کے پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہین جو ہر کمپیوٹر پر آسانی سے پڑھا جاسکتا ہے۔

شارق
http://www.boriat.com
 

قیصرانی

لائبریرین
لینکس کے حوالے سے میں نے صرف ایک پی ڈی ایف دیکھی ہے۔ براہ کرم ایک چیز کا اضافہ کر دیں کہ لینکس میں فانٹ کو کاپی کرنے کے لئے ہمیں روٹ کو کیسے ان ایبل کرنا ہوگا، یعنی کس کمانڈ کی مدد سے ہم فانٹس یا کی بورڈ وغیرہ کو اس کے متعلقہ فولڈرز میں کاپی کرسکتے ہیں
 

دوست

محفلین
اگر آپ کے ڈی ای(کے اوبنٹو) استعمال کررہے ہیں تو اس میں
System Settings>Font Installer
پر جاکر ایڈمن موڈ میں‌ چلے جائیں۔ کلمہ شناخت دے کر جتنے مرضی فونٹ کاپی کرلیں یہ پورے سسٹم پر نصب ہونگے بجائے کہ متعلقہ صارف کے۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی یہ آپ کو نعمان ہی بتا سکیں گے میں تو بھول بھال چکا ہوں عرصہ ہوا اوبنٹو استعمال کیے اور کوئی ربط بھی نہیں مل سکا اس سلسلے میں۔
 

جہانزیب

محفلین
ubuntu میں یوں ہو گا ۔
[align=left:83317cf3d7]System>prefrences>font[/align:83317cf3d7]
اور جب نیا ڈائلاگ باکس کھلے تو اُس میں
[align=left:83317cf3d7]Details>go to font folder[/align:83317cf3d7]
دوسرا طریقہ ہے آپ اپنے home فولڈر کو اوپن کریں، اور وہاں ایک عدد فولڈر بنائیں .fonts کے نام سے، اور جو بھی نیا فانٹ انسٹال کرنا ہو، اُس کو بس اِس .fonts والے فولڈر میں رکھ دیں ۔
اس بات کا خیال رکھیں فانٹ والے فولڈر کا نام اآپنے ڈاٹ فانٹس رکھنا ہے، ڈاٹ پہلے آئے گا۔
َig.font
 
Top