ونڈوز اور اینڈرائڈ میں اردو لکھنے کے لیے ایک نیا آن لائن سافٹ ویئر!

محمدعلی321

محفلین
دوستو میں آپ کا ساتھ ایک ویب سائٹ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے ذریعے آپ تیزی سے بول کر اردو ٹائپ کر سکتے ہیں اور یہ ونڈوز انڈرائیڈ کے لیے بھی کارآمد ہے۔

https://urduasr.com/dictation

Hello all, using this website you can write Urdu by speaking into the microphone using speech recognition
 

دوست

محفلین
کیا یہ سافٹ ویئر آپ کی اپنی تخلیق ہے یا آپ نے گوگل ڈاکومنٹس سے اردو لکھنے کے فیچر کو کسی ہیک کے ذریعے اپنے پیج پر دستیاب کروایا ہے؟
 
کچھ دنوں سے گوگل کیبورڈ سے لکھ رہا تھا۔ اس ویب سائٹ پر رزلٹ بہتر معلوم ہورہا ہے۔ مزید چیک کرکے بتاتا ہوں
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
کیا یہ سافٹ ویئر آپ کی اپنی تخلیق ہے یا آپ نے گوگل ڈاکومنٹس سے اردو لکھنے کے فیچر کو کسی ہیک کے ذریعے اپنے پیج پر دستیاب کروایا ہے؟
یہ انکا کوئی اپنا شاہکارہے۔ جو کافی تیز رفتار ہونے کے ساتھ ساتھ بہتر بھی ہے۔
میں نے گوگل صوتی ٹائپنگ (کروم میں) اور اردو عصر (فائرفاکس میں ) بیک وقت چلا کر دونوں سے براہِ راست ٹائپنگ کروائی ۔ جس میں اردو عصر رفتار اور درستی دونوں میں اول رہا!
میری جانب سے اردو عصر کے محققین اور ڈیولپرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔
 

محمدعلی321

محفلین
خوش آمدید محمد علی ! کیا یہ سافٹ وئیر آپ نے تخلیق کیا ہے؟
جی شکریہ . اپ کا خیال درست ہے یہ ہم کچھ دوستوں نے مل کر بنایا ہے اور اس کی بہتری کے لیے ہم آپ کی رائے اور حوصلہ افزائی کے لیے شکر گزار رہیں گے . جوں جوں اس کا استعمال بڑھے گا مزید ڈیٹا کے ساتھ سسٹم کی درستگی بھی بڑھے گی .
مثال کے طور پر ایک وڈیو ملاحظہ کیجئے
 
اسلام و علیکم - قارائین کی اطلاع کے لیے ہم نے(عصر اردو ٹیم) نے ایک ان لائن ایڈیٹر متعارف کروایا ہے - جو اردو لکھنے اور پرنٹ کرنے میں کارآمد ہے - اس میں اردو بول کر لکھنے کی سہولت بھی میسر ہے - استعمال کریں اور ہمیں اپنی آراء سے اگاہ کریں- مندرجہ ذیل لنک پر آپ اسکا نمونہ دیکھ سکتے ہیں
سبک اردو ایڈیٹرر -
اسکے استعمال کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں - ٹائیپ کرنے کے لیے آپکے کمپیوٹر پر اردو کی- بورڈ سحولت ہونی چاہیے - البتہ بول کر لکھنے کے لیے یہ ضروری نہیں
سبک کا استعمال
 
Top